صحابی رسول حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا مقتدی کو امام کے پیچھے قرآن پڑھنے سے منع کرنا
✍️ تحریر محمد حسیب (دیوبندی)
امام ابو بکر بن ابی شیبہ نے اپنی سند کے ساتھ روایت نقل کی ہے
حدثنا ابو الاحوص عن منصور عن ابی وائل قال جاء رجل الی عبد اللہ فقال اقرء خلف الإمام؟؟
فقال له عبد اللہ ان فی الصلاۃ شغلا وسیکفیک ذاک الإمام
المصنف لأبي بكر بن أبي شيبة جلد 2 صفحہ 274، 275
حضرت ابو وائل کہتے ہیں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شخص آکر کہنے لگا کیا میں امام کے پیچھے قرأت کر سکتا ہوں؟؟؟
تو عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے جواب دیا نماز میں تو شغل ہوتی ہے یعنی امام قرأت میں مشغول ہوتا ہے اور تمھارے لئے امام (کی قرأت) کافی ہے
اسکی سند بالکل صحیح اور متصل ہے
![]() |
ترک قرات خلف الامام |
نوٹ... کتاب پر تحقیق کرنے والے محقق ابو محمد اسامہ بن ابراہیم بن محمد نے بھی اسکی سند کو صحیح قرار دیا جیسے کہ اپ صفحے پر دیکھ سکتے ہیں
سند کی تحقیق
اسکی سند کی مختصر تحقیق درج ذیل ہے
1...پہلا راوی امام بخاری و امام مسلم جیسے ائمہ حدیث کے شیخ امام ابو بکر بن ابی شیبہ ہیں جوکہ کسی تعارف کے محتاج نہیں
2...دوسرے راوی ابو الاحوص ثقہ ہیں انکا پورا نام سلام بن سلیم ابو الاحوص الحنفی ہے
انکے بارے امام ذہبی لکھتے ہیں
اﻹﻣﺎﻡ، اﻟﺜﻘﺔ، اﻟﺤﺎﻓﻆ، ﺳﻼﻡ ﺑﻦ ﺳﻠﻴﻢ اﻟﺤﻨﻔﻲ ﻣﻮﻻﻫﻢ، اﻟﻜﻮﻓﻲ سیر اعلام النبلاء 8/181
حافظ ذھبی آگے جاکر ان سے روایت کرنے والوں کا ذکر کرتے ہیں
ﻭﻋﻨﻪ.... ﻭﺃﺑﻮ ﺑﻜﺮ ﺑﻦ ﺃﺑﻲ ﺷﻴﺒﺔ
3...تیسرے راوی منصور ثقہ ہیں انکا پورا نام ﻣﻨﺼﻮﺭ ﺑﻦ اﻟﻤﻌﺘﻤﺮ ﺃﺑﻮ ﻋﺘﺎﺏ اﻟﺴﻠﻤﻲ ہے
حافظ ذھبی انکے متعلق لکھتے ہیں
ﻣﻨﺼﻮﺭ ﺑﻦ اﻟﻤﻌﺘﻤﺮ ﺃﺑﻮ ﻋﺘﺎﺏ اﻟﺴﻠﻤﻲ اﻟﺤﺎﻓﻆ، اﻟﺜﺒﺖ، اﻟﻘﺪﻭﺓ، ﺃﺑﻮ ﻋﺘﺎﺏ اﻟﺴﻠﻤﻲ، اﻟﻜﻮﻓﻲ، ﺃﺣﺪ اﻷﻋﻼﻡ.... سیر اعلام النبلاء 5/402
یہ امام ابو وائل کے تلامذہ میں شمار ہوتے ہیں اور درج ذیل حدیث بھی انھوں نے ابو وائل سے روایت کی ہے
انکے شیوخ کے متعلق حافظ ذھبی آگے جاکر لکھتے ہیں
ﻗﻠﺖ: ﻳﺮﻭﻱ ﻋﻦ: ﺃﺑﻲ ﻭاﺋﻞ...سیر اعلام النبلاء ایضاً
4...اگلے راوی امام ابو وائل ہیں انکا پورا نام ہے ﺷﻘﻴﻖ ﺑﻦ ﺳﻠﻤﺔ ﺃﺑﻮ ﻭاﺋﻞ اﻷﺳﺪﻱ اﻟﻜﻮﻓﻲ
انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کا ادراک بھی کیا ہے لیکن انکو دیکھا نہیں
حافظ ذھبی لکھتے ہیں
ﺷﻘﻴﻖ ﺑﻦ ﺳﻠﻤﺔ ﺃﺑﻮ ﻭاﺋﻞ اﻷﺳﺪﻱ اﻟﻜﻮﻓﻲ، اﻹﻣﺎﻡ اﻟﻜﺒﻴﺮ، ﺷﻴﺦ اﻟﻜﻮﻓﺔ، ﺃﺑﻮ ﻭاﺋﻞ اﻷﺳﺪﻱ؛ ﺃﺳﺪ ﺧﺰﻳﻤﺔ، اﻟﻜﻮﻓﻲ ﻣﺨﻀﺮﻡ، ﺃﺩﺭﻙ اﻟﻨﺒﻲ -ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ- ﻭﻣﺎ ﺭﺁﻩ...
سیر اعلام النبلاء 4/161
پھر آگے لکھتے ہیں ﻭﻛﺎﻥ ﻣﻦ ﺃﺋﻤﺔ اﻟﺪﻳﻦ یعنی یہ دین کے بڑے اماموں میں سے تھے رحمہ اللہ
امام ابو وائل پچھلے راوی منصور کے شیخ ہیں، انکے تلامذہ ذکر کرتے ہوئے حافظ ذھبی لکھتے ہیں
ﺣﺪﺙ ﻋﻨﻪ..... ﻭﻣﻨﺼﻮﺭ ایضاً صفحہ 162
اور آخر میں صحابی رسول حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں
ان ارید الا الإصلاح وما علینا الا البلاغ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں