نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

علوم الحدیث سے اہلحدیثوں کا اختلاف لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

احادیث کے رد وقبول میں غیرمقلدین کی من مانیاں مفتی رب نواز حفظہ اللہ، احمد پور شرقیہ (قسط:۶)

احادیث کے رد وقبول میں غیرمقلدین کی من مانیاں   مفتی رب نواز حفظہ اللہ، احمد پور شرقیہ (قسط:۶) مأخوذ مجلّہ راہِ ہدایت شُمارہ نمبر 42  ضعیف سند والی روایت سے استدلال  شیخ زبیر علی زئی نے لکھا:  ’’ سیدنا معاویہ نے رومیوں کی زمین پر سولہ مرتبہ فوج کشی کی ہے ۔ “ ( البدایہ والنھایہ : ج ۸، ص:۱۳۳)‘‘ [ مقالات : ۱؍۳۱۱]  شیخ کفایت اللہ سنابلی غیرمقلد نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: ’’ سب سے پہلی بات تو یہ کہ حافظ موصوف نے اس روایت کی سند پیش نہیں کی اور نہ ہی اس کا درجہ بتانے کی زحمت گوارا کی ہے ، حالاں کہ امام ابن کثیر رحمہ اللہ نے اس کی سند بھی پیش کی ہے ملاحظہ ہو : امام ابن کثیر رحمہ اللہ (المتوفی : ۷۷۴) نے کہا: وقال ابو زرعة عن دحیم عن الولید عن سعید بن عبد العزیز ……قارئین آپ دیکھ سکتے ہیں کہ امام ابن کثیر رحمہ اللہ نے اس روایت کو امام ابو زرعہ کے حوالہ سے نقل کیا اور پوری سند بھی ذِکربھی کر دی ہے ۔ یہ روایت امام ابوزرعہ کی تاریخ میں اسی سند سے موجود ہے آئیے ہم اصل کتاب سے یہ روایت سند و متن کے ساتھ دیکھتے ہیں ۔ چنانچہ امام ابو زرعہ الدمشقی رحمہ اللہ (...

احادیث کے رَد و قبول میں غیرمقلدین کی من مانیاں (قسط:۴)

احادیث کے رَد و قبول میں غیرمقلدین کی من مانیاں   مفتی رب نواز صاحب حفظہ اللہ  احمد پور شرقیہ      (قسط:۴) شُمارہ نمبر   39  مأخوذ مجلّہ راہِ ہدایت  جرح سے توجہ ہٹانے کے لئے غیر متعلقہ باتیں چھیڑ دیں   شیخ کفایت اللہ سنابلی غیرمقلدنے زبیر علی زئی غیرمقلد کی بابت لکھا :  ’’در اَصل اس روایت کے باطل ہونے کے سلسلے میں امام بخاری رحمہ اللہ کا حوالہ انتہائی اہم ہے اور بہت ہی واضح ہے ،اس لئے زبیر علی زئی صاحب نے اسے پیچھے دھکیل دیا ہے اور اس سے پہلے امام ابن عدی رحمہ اللہ اور امام ابن القیسرانی رحمہ اللہ کے حوالے کو لے کر اِدہر اُدہر کی غیرمتعلق باتیں کرکے اپنی تحریر کے ابتدائی حصہ کو بوجھل کردیا ۔ شاید اس لئے کہ جو قاری ابتداء میں اُکتاکر پوری تحریر پڑھنا چھوڑ دے، وہ اس حوالے پر اگاہی سے محروم ہی رہے ۔ یا کوئی قاری پوری تحریر پڑھے بھی تو ابتداء ہی میں اپنا نشاط کھو بیٹھے اور آگے چل کر امام بخاری رحمہ اللہ کے حوالے پر زیادہ دھیان نہ دے سکے۔ نیز تیسرے نمبر پر بھی امام بخاری رحمہ اللہ کے حوالے کے ساتھ موصوف نے غیر متعلق باتیں ...

احادیث کے رد و قبول میں غیرمقلدین کی من مانیاں (قسط:۱) شیخ البانی کی من مانیاں

احادیث کے رد و قبول میں غیرمقلدین کی من مانیاں  مفتی رب نواز  صاحب حفظہ اللہ (قسط:۱) مأخوذ مجلّہ راہِ ہدایت شُمارہ نمبر 36 احادیث کے رد و قبول میں غیرمقلدین کی من مانیاں شیخ البانی کی من مانیاں  احادیث کے رَد و قبول میں من مانیوں کی غیرمقلدانہ داستان بہت لمبی ہے۔ ہم اس کی ابتداء شیخ البانی سے کرتے ہیں ۔ایک تو اس لئے کہ غیرمقلدین کے ہاں البانی سب سے زیادہ قدآور اور بے مثال شخصیت ہیں اور ان کے بقول ایساعالم صدیوں بعد پیدا ہوا ہے۔حوالہ جات آگے آنے والے عنوان ’’ احادیث کی تصحیح و تضعیف میں من مانیاں کرنے والے شیخ البانی کو غیرمقلدین کا خراجِ تحسین ‘‘کے تحت نقل کروں گا، ان شاء اللہ ۔    دوسرا یہ کہ آج کل غیرمقلدین کی کتب جو منظر عام پہ آرہی ہیں، ان میں تصحیح و تضعیف کی بابت شیخ البانی کا فیصلہ نقل کیا جاتا ہے جیسا کہ آگے غیرمقلدین کا اپنا اعتراف ہم باحوالہ ذِکرکریں گے ان شاء اللہ ۔   البانی کا کوئی اُصول یا قاعدہ نہیں تھا شیخ زبیر علی زئی غیر مقلد لکھتے ہیں : ’’ البانی صاحب کسی طبقاتی تقسیم مدلّسین کے قائل نہیں تھے بلکہ وہ اپنی مرضی کے بعض م...

"تقويم المیزان" یعنی مولانا اثری کے میزان کی اصلاح , "اعلاءالسنن فی المیزان"

  "تقويم المیزان " یعنی مولانا اثری کے میزان کی اصلاح مصنف : خادم الحدیث مولانا سفیان عطاء صاحب مدظلہ العالی پیشکش : النعمان سوشل میڈیا سروسز ہمارے استاذالاستاذمولانا ارشاد الحق صاحب اثری رح نے "اعلاءالسنن" کے لیے جو "میزان"قائم کیا، اس کی تقویم و تعدیل کے لیے یہ سطور رقم کی جا رہی ہیں، مولانا مرحوم نےاعلاء کے علو  ومرتبہ میں کمی کے لیے ہر وہ ممکنہ کوشش کی ہے،جو وہ کر سکتے تھے،حتی کہ انہوں نے اس سلسلہ میں سعودیہ کے معاصر سلفی علماء کی تقلید تک کو اختیار کیا، اور زیادتی مباحث وضخامتِ کتاب کے لیے انہوں نے جن مباحث پر گفتگو کی ہے، ان کے لیے مطروقۃ الموارد کی تعبیر اختیار کی جا سکتی ہے۔ان کے الفاظ کا انتخاب، جملوں کی ساخت،تعریضات اور طنزیہ جملے "وما تخفي صدورهم أکبر"   کا پتہ دیتے ہیں۔اس سب کے باوجود "اعلاءالسنن"کاحال یہ ہے۔ كناطخ صخرة يوما ليوهنها فلم يضرها وأوهى قرنه الوعل   راقم نے چندسال قبل  "قواعد فی علوم الحدیث، مترجم "میں  اس "میزان"کی تقویم کا وعدہ کیا تھا، اور اس پر کچھ ضروری اشارات بھی تیار کر لیے تھے،یہ س...