نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اکتوبر, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا قرآن کو مخلوق کہنا ثابت نہیں

امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا قرآن کو مخلوق کہنا ثابت نہیں امام ابو حنیفہؒ پر ایک نہایت سنگین اعتراض یہ وارد کیا جاتا ہے کہ آپؒ قرآنِ کریم کے مخلوق ہونے کے قائل تھے۔ تاہم کتبِ رجال و روایات کے تتبع اور منقولہ آثار کی تحقیق سے واضح ہوتا ہے کہ یہ نسبت امام صاحبؒ سے بسندِ صحیح و صریح ثابت نہیں۔ یہاں ایک نہایت اہم اصولی وضاحت پیشِ نظر رہنی چاہیے کہ قرآنِ کریم کو مخلوق کہنا ائمۂ اہلِ سنت کے نزدیک قولِ کفر ہے، اور کسی مسلمان، بالخصوص کسی جلیل القدر امام کی طرف ایسے قول کی نسبت کرنا کوئی معمولی امر نہیں، بلکہ نہایت سنگین دعویٰ ہے۔ لہٰذا ایسی نسبت کے اثبات کے لیے محض کسی راوی کا یہ کہنا کہ امام صاحبؒ اس قول کے قائل تھے، یا کسی غیر واضح نقل میں اس قول کو آپؒ کی طرف منسوب کر دینا کافی نہیں؛ بلکہ اس کے لیے ثبوتِ نسبت، صحتِ سند اور صراحتِ دلالت تینوں امور کا لحاظ ناگزیر ہے۔ چنانچہ جب اس باب میں منقول روایات کا اصولِ حدیث کے مطابق جائزہ لیا جاتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ نہ تو امام ابو حنیفہؒ کا اپنی زبانِ مبارک سے قرآن کو مخلوق کہنا صحیح اور صریح سند سے ثابت ہے، اور نہ ہی ایسی کوئی معتبر روایت موجود ہے...