نمازِ عیدین کا مسنون طریقہ 🔹 پہلی رکعت • تکبیرِ تحریمہ: امام کے ساتھ “اللہ اکبر” کہہ کر رفع الیدین کریں۔ [صحیح - ترمذی: 257] • ہاتھ باندھنا: ہاتھ ناف کے نیچے باندھیں۔ [مصنف ابن ابی شیبہ: 3981، اسنادہ صحیح] • ثناء پڑھنا: دعائے استفتاح پڑھیں: “سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ...” [صحیح مسلم: 399] • زائد تکبیریں: سورۂ فاتحہ سے پہلے رفع الیدین کے ساتھ 3 زائد تکبیریں کہیں۔ [ اسنادہ حسن ابوداؤد: 1152، شرح معانی الآثار: 7129، مصنف عبدالرزاق: 5699] • قراءت: امام قراءت کرے اور مقتدی خاموشی اور توجہ سے سنیں۔ [الأعراف: 204، صحیح مسلم: 404] • رکوع و سجود: پھر عام نماز کی طرح رکوع اور سجود کریں۔ 🔹 دوسری رکعت • قراءت: امام سورۂ فاتحہ اور سورت کی قراءت کرے، مقتدی توجہ سے سنیں۔ [الأعراف: 204، صحیح مسلم: 404] • زائد تکبیریں: رکوع سے پہلے رفع الیدین کے ساتھ 3 زائد تکبیریں کہیں۔ [ اسنادہ حسن ابوداؤد: 1152، شرح معانی الآثار: 7129، مصنف عبدالرزاق: 5699] • رکوع میں جانا: چوتھی تکبیر کہہ کر بغیر رفع الیدین کے رکوع میں جائیں۔...