نمازِ عیدین کا مسنون طریقہ
🔹 پہلی رکعت
• تکبیرِ تحریمہ:
امام کے ساتھ “اللہ اکبر” کہہ کر رفع الیدین کریں۔ [صحیح - ترمذی: 257]
• ہاتھ باندھنا:
ہاتھ ناف کے نیچے باندھیں۔ [مصنف ابن ابی شیبہ: 3981، اسنادہ صحیح]
• ثناء پڑھنا:
دعائے استفتاح پڑھیں: “سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ...” [صحیح مسلم: 399]
• زائد تکبیریں:
سورۂ فاتحہ سے پہلے رفع الیدین کے ساتھ 3 زائد تکبیریں کہیں۔ [اسنادہ حسن ابوداؤد: 1152، شرح معانی الآثار: 7129، مصنف عبدالرزاق: 5699]
• قراءت:
امام قراءت کرے اور مقتدی خاموشی اور توجہ سے سنیں۔ [الأعراف: 204، صحیح مسلم: 404]
• رکوع و سجود:
پھر عام نماز کی طرح رکوع اور سجود کریں۔
🔹 دوسری رکعت
• قراءت:
امام سورۂ فاتحہ اور سورت کی قراءت کرے، مقتدی توجہ سے سنیں۔ [الأعراف: 204، صحیح مسلم: 404]
• زائد تکبیریں:
رکوع سے پہلے رفع الیدین کے ساتھ 3 زائد تکبیریں کہیں۔ [اسنادہ حسن ابوداؤد: 1152، شرح معانی الآثار: 7129، مصنف عبدالرزاق: 5699]
• رکوع میں جانا:
چوتھی تکبیر کہہ کر بغیر رفع الیدین کے رکوع میں جائیں۔ [صحیح - ترمذی: 257]
• سجود اور تشہد:
معمول کے مطابق سجدے کریں، پھر التحیات (تشہد) کے لیے بیٹھیں۔
• سلام:
التحیات، درودِ ابراہیمی اور دعا کے بعد سلام پھیر دیں۔
🔹 خطبۂ عیدین
نماز کے بعد عید کے دونوں خطبے توجہ اور خاموشی سے سنیں۔ [صحیح ابن خزیمہ: 1446]
📖 ماخوذ: صلوٰۃ المسلم — مولانا محمد رحمت اللہ صاحب
📱 پیشکش: النعمان سوشل میڈیا سروسز

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں