امامِ اعظمؒ بحیثیتِ "حافظ الحدیث" الحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی سیدنا محمد وعلی آلہ واصحابہ اجمعین۔ امتِ مسلمہ کے علمی افق پر امام ابو حنیفہؒ کی شخصیت اس آفتاب کی مانند ہے جس کی شعاعیں فقہ اور حدیث دونوں جہتوں کو منور کرتی ہیں۔ آپ کی فقاہت، آپ کے بحرِ حدیث سے ہی کشید کی گئی ہے۔ جس طرح تمام صحابہؓ شہسوار تھے مگر حضرت علیؓ کا امتیاز جدا تھا، اسی طرح امام صاحبؒ تمام علومِ اسلامیہ کے امام تھے مگر فقہ میں آپ کی جلالتِ شانی نے دیگر پہلوؤں کو ڈھانپ لیا۔ ذیل میں ان جلیل القدر ائمہ و محدثین کی گواہیاں پیش ہیں جنہوں نے امام صاحبؒ کو باقاعدہ "حفاظِ حدیث" کی صفِ اول میں شمار کیا ہے: ائمہِ اسماء الرجال کی مستند شہادتیں 1. چنانچہ امام ذہبی رحمہ اللہ (م۷۴۸ھ) نے اپنی مشہور کتاب «تذکرة الحفاظ» میں آپ کا ذکر حفاظِ حدیث میں کیا ہے۔ آپ ؒ نے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو ’’طبقات المحدثین ‘‘ میں ذکر کیا ۔ (المعين في طبقات المحدثين : ص ۵۷،رقم ۵۴۶) مزید تفصیل کیلئے قارئین دیکھیں "النعمان سوشل میڈیا سروسز" کی ویب سائٹ پر...