نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

جنوری, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور امام محمد رحمۃ اللہ علیہ کے درمیان ایک مناظرہ

  امام شافعی رحمہ اللہ اور امام محمد بن الحسن رحمہ اللہ کے مناظرے کی روایات کا جائزہ جہاں تک اس روایت کا تعلق ہے جسے شیخ المعلمي اليماني صاحب نے ذکر کیا ہے، اس کے الفاظ یہ ہیں: «قال سمعت الشافعي يقول: ناظرت محمد بن الحسن وعليه ثياب رقاق فجعل تنتفخ أوداجه ويصيح حتى لم يبق له زر إلا انقطع قلت: (الصواب: قال) ما كان لصاحبك أن يتكلم ولا كان لصاحبي أن يسكت، قال قلت له: نشدتك بالله هل تعلم أن صاحبي كان عالمًا بكتاب الله؟ قال: نعم، قال قلت: فهل كان عالمًا بحديث رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم؟ قال: نعم، قال قلت: أفما كان عاقلًا؟ قال: نعم، قلت: فهل كان صاحبك جاهلًا بكتاب الله؟ قال: نعم، قلت: وبما جاء عن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم؟ قال: نعم، قلت: وكان عاقلًا؟ قال: نعم، قال: قلت: صاحبي فيه ثلاث خصال لا يستقيم لأحد أن يكون قاضيًا إلا بهن، - أو كلامًا هذا معن.» (التنكيل - ط المكتب الإسلامي ١/‏٣٤٩) شیخ المعلمي اليماني صاحب نے امام محمد بن الحسن رحمہ اللہ کی تعریف پر مشتمل روایات کے مقابلے میں اس مناظرے کی روایت کو ترجیح دی ہے، حالانکہ یہ طرزِ ترجیح محلِ نظر ہے؛ کیونکہ یہ مناظرہ متعدد کت...

"امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رحمہ اللہ ، امام شافعی رحمہ اللہ کی نظر میں"

"امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رحمہ اللہ ، امام شافعی رحمہ اللہ کی نظر میں" امام شافعی رحمہ اللہ جو خود مجتہد اور محدث ہیں جن کے بلند مرتبے پر سب متفق ہیں، وہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا کیا احترام اور عزت کرتے ہیں؟ آج کی پوسٹ میں ان شاء اللہ ہم جانیں گے۔ 1: أَخْبَرَنَا علي بن القاسم، قَالَ: حَدَّثَنَا علي بن إسحاق المادرائي، قَالَ: حَدَّثَنَا زكريا بن عَبْد الرَّحْمَن، قَالَ: حَدَّثَنِي عبد الله بن أَحْمَد، قال: قال هارون بن سعيد: سمعت الشافعي، يقول:  ما رأيت أحدا أفقه من أبي حنيفة . امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "میں نہیں جانتا کوئی شخص امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے بڑا فقیہ ہو..." (تاریخ بغداد ت بشار 474/15 ، سند صحیح) راویوں کی توثیق: (1).  علی بن قاسم بصری رحمہ اللہ  ثقہ ہیں جیسا کہ امام ذہبی رحمہ اللہ نے لکھا  (سیر اعلام النبلاء 240/17) (2).  علی بن اسحاق بصری رحمہ اللہ  بھی ثقہ ہیں، امام ذہبی رحمہ اللہ نے انہیں امام، محدث، حجت کہا ہے۔  (سیر اعلام النبلاء 334/15) (3) .  زکریا بن یحییٰ الساجی بصری رحمہ اللہ  بھی ثقہ ہیں جیسا کہ امام...

امام شافعی رحمہ اللہ سے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر جرح :

   بسم اللہ الرحمٰن الرحیم امام شافعی رحمہ اللہ کی طرف سے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر جرح؟ بعض اہلِ علم کی جانب سے امام شافعی رحمہ اللہ کی طرف امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر بعض جروح منسوب کی جاتی ہیں، اور ان روایات کو بنیاد بنا کر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ امام شافعی رحمہ اللہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے بارے میں سخت منفی رائے رکھتے تھے۔ جرح نمبر 1 امام ابن ابی حاتم رحمہ اللہ سے منقول ہے:  حدثني الربيع بن سليمان المرادي قال: سمعت الشافعي يقول: أبو حنيفة يضع أول المسألة خطأ ثم يقيس الكتاب كله عليها. اور ایک دوسرے مقام پر منقول ہے:  حدثنا أبي، حدثنا هارون بن سعيد الأيلي قال: سمعت الشافعي يقول: ما أعلم أحدا وضع الكتاب أدل على عوار قوله من أبي حنيفة. یعنی امام شافعی رحمہ اللہ سے منقول ہے:  "(امام) ابو حنیفہ پہلے مسئلے کی بنیاد ہی غلط رکھتے ہیں، پھر پوری کتاب کو اسی پر قیاس کرتے ہیں۔"  (تاریخ بغداد، تحقیق بشار، 15/567) اس روایت کے بارے میں چند نکات قابلِ غور ہیں۔ یہاں "ابو حنیفہ" سے کون مراد ہیں؟  مذکورہ قول میں صراحت نہیں کہ "ابو حنیفہ" سے کون شخصیت مراد ہے۔ ام...