نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

آئمہ اہل السنت والجماعت احناف لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کیا اِمام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے اپنی تقلید کا حکم دیا تھا؟

کیا امام صاحب نے اپنی تقلید کا حکم دیا تھا؟   مولانا ثناء اللہ صفدر صاحب حفظہ اللہ                             (ماخوذ: مجلہ راہ  ہدایت)            دلائل کےمیدان میں احناف سے شکست کھانے والی جماعت فرقہ غیرمقلدین اپنی غیرمقلدیت کی مردہ تحریک میں جان ڈالنے کے لئے مختلف قسم کےبے اصول وبےسروپا اعتراضات کرتے ہیں تاکہ کم ازکم کوئی عام بندہ شکوک کاشکارہوکےفقہ حنفی سےبد ظن ہوکر مسلک غیرمقلدیت کوقبول کریں ۔ اعتراضات کاسہارالیکر کسی کو پھنسانا کوئی کمال نہیں کیونکہ عوام علمی اعتبار سےخالی الذھن ہوتے ہیں ان کواگر کوئی دہری (یعنی منکرخدا) خدا کے موجود نہ ہونے پر دلائل دیناشروع کریں توبھی یہ بندہ متاثِرہوگا کوئی عیسائی،یہودی،یاشیعہ کافراپنے مسلک پہ دلائل  بیان کرناشروع کریں توبھی یہ ان پڑھ عام آدمی اُس سے متاثر ہوجائیگا ۔ کیونکہ اِسکومختلف باطل مذاہب کےبارے میں کسی چیزکاعلم ہی نہیں۔لہذا ضرور یہ آدمی اعتراضات سے متاثِر ہوکر اپنا مسلک چھوڑ جائیگا اگر اپنا ...

سلفی مفتی اعظم سعودی عرب کا احناف سے اجازت حدیث لینا

سعودی سلفی مفتی اعظم بن باز کا   حنفی  ماتریدی  صوفی  مفتی اعظم  پاکستان    مفتی شفیع عثمانی  رحمہ اللہ      سے اجازت حدیث لینا اور اپنی ویب سائٹ پر شائع کرنا .یہ وہ شیخ ھے جن کے ریال سے برٹش رجسٹرڈ نقلی شیخوں کے چولہے جلتے ہیں  مفتی اعظم پاکستان مفتی شفیع عثمانی حنفی رحمہ اللہ کا سلفی مفتی اعظم بن باز کو اجازت حدیث کا عکس   [1] إجازة الشيخ محمد شفيع للشيخ عبدالعزيز في الحديث وثنائه عليه بسم الله الرحمن الرحيم الحمد لله وكفى، وسلام على عباده الذين اصطفى، ولا سيما سيدنا محمد المجتبى وآله وصحبه ومن بهديه اهتدى. وبعد: قال العبد الضعيف محمد شفيع الديوبندي الهندي مولدا، والباكستاني مهاجرا: أروي صحيح الإمام محمد بن إسماعيل البخاري كله عن حافظ عصره الشيخ الأجل السيد محمد أنور شاه الكشميري قراءة عليه، وأنا أسمع وهو على شيخ الهند مولانا محمود حسن ، وهو على مولانا محمد قاسم النانوتوي ومولانا رشيد أحمد كنكوهي ، كلاهما على شيخ الإمام الحجة الشاه عبدالغني ، وهو على أبيه الشيخ أبي سعيد، وهو على الشاه محمد إسحاق الدهلوي ...

امام ابو الحسن کرخی رحمہ اللہ پر معتزلی ہونے کا الزام۔

  کیا امام ابو حسن کرخی رحمہ اللہ فروعا حنفی اور اصولا معتزلی تھے ؟ اعتراض : سلف صالحین سے بغض رکھنے والے بعض نام نہاد سلفی یعنی غیر مقلد اہل حدیث   ، امام ابو الحسن کرخی رحمہ اللہ پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ وہ فروع میں تو وہ حنفی تھے لیکن عقائد میں وہ معتزلی تھے ۔ جواب:  امام کرخی رحمہ اللہ علیہ کا تعارف کرنے والوں میں سے کچھ لکھتے ہیں کہ وہ معتزلہ کے سردار تھے جیسا کہ امام ذہبی شافعی رحمہ اللہ  سير أعلام النبلاء  جلد 15  صفحہ 472 پر لکھتے ہیں  《 وكان رأسا في الاعتزال 》۔ مگر تحقیق کرنے پر معلوم ہوتا ہےکہ ان کے پاس اس دعوے کی کوئی دلیل نہیں تھی، بس خطیب بغدادی شافعی رحمہ اللہ کی تاریخ بغداد سے بات لی اور چل پڑے۔ خطیب بغدادی نے اپنی سند کے ساتھ ابو الحسن بن فرات کا امام کرخی رحمہ اللہ کے متعلق یہ قول نقل کیا ہے۔ حَدَّثَنِي الأَزْهَرِيّ، عَنْ أَبِي الْحَسَن مُحَمَّد بْن الْعَبَّاس بن الفرات. ....   قال: وكان مبتدعا رأسا في الاعتزال، مهجورا على قديم الزمان ( تاريخ بغداد ت بشار عواد: جلد 12،  صفحہ 74)  کہ وہ (معاذ اللہ) بدعتی تھے...

امام ابوبکر جصاصؒ اور مذہبِ اعتزال

امام ابوبکر جصاصؒ اور مذہبِ اعتزال؛ ایک تحقیقی جائزہ  (  مولانا عصمت اللہ نظامانی حفظہ اللہ . تخصص فی علوم الحدیث جامعۃ الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن۔ کراچی ) [ یہ تحقیقی مضمون ،مجلہ  " راہ ہدایت " شمارہ نمبر 7 سے پیش کیا گیا ہے۔ مجلہ راہ ہدایت گروپ میں شمولیت کیلئے رابطہ کریں       Whatsapp :            03428970409   ]  اصل موضوع شروع کرنے سے قبل چند باتیں بطورِ تمہید ملحوظ رہیں: (1)۔۔۔کسی نظریاتی فرقے یا فقہی مذہب وغیرہ سے چند مسائل اورفروع میں موافقت کرنے سے کسی شخص کو اس فرقے یا مذہب کی طرف منسوب کرنا درست نہیں، عقیدے یا فقہی نسبت کے لیے اس کا اقرار یا اکثر مسائل میں اتفاق ضروری ہے۔چنانچہ امام طحاوی وابن ہمام وغیرہ متعدد فقہی مسائل میں مذہبِ احناف سے ہٹ کر علیحدہ موقف رکھتے ہیں، یا دوسرے ائمہ کرام مثلاً مالک وشافعی وغیرہ کی رائے کو راجح قرار دیتےہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں بدستور حنفی ہی شمار کیا جاتا ہے، اس اختلاف کی بنا پر وہ احناف سے نہیں نکلیں گے، اور نہ مالکی وشافعی وغیرہ ہوں گے ۔ (2)۔۔۔ معتزلہ فر...