غیرمقلدین کا
انکار حدیث
مدیر اعلیٰ مجلہ راہ ہدایت
مثال نمبر ۱:
" واذا قراء فانصتوا" یہ حدیث بالکل صحیح صریح
مرفوع غیرمجروح اور غیرمقطوع ہے۔اس کی صحت پرامام مسلم رحمہ اللہ نے محدثین
کااجماع نقل کیاہے لیکن یہ حدیث چونکہ غیرمقلدین کے نظریہ اور مسلک کے خلاف ہے اس
لیے جان چھڑانے کے لیے مختلف حیلے اور بہانے ڈھونڈتے ہیں۔کھبی اصول حدیث کے مسلمہ اصول
کے خلاف کہتے ہیں کہ سلیمان تیمی کاتفرد ہے ، حالانکہ سلیمان تیمی ثقہ ، ثبت اور
حجت ہے اور یہ مسلمہ اصول ہے کہ زیادة الثقة مقبولة۔اور تین راوی ان کامتابع بھی
موجود ہے۔
کھبی کہتے
ہیں کہ قتادہ مدلس ہے۔حالانکہ صحیحین کی تدلیس مضرنہیں ، سماع پرمحمول ہوتی ہے۔کھبی
اس کو مازاد علی الفاتحہ پرمحمول کرتے
ہیں۔
سوال:جب آپ
حضرات اہل حدیث ہیں توصحیح صریح مرفوع غیرمقطوع حدیث کومان لیں۔اس حدیث کوٹھکرانے
کے لیے حیلے اور بہانے کیوں ڈھونڈتے ہو کیاصحیح حدیث کے ٹکرانے کے لیے جوبہانے
ڈھونڈتے ہے وہی اہل حدیث ہوتا ہے ؟
مثال نمبر ۲:
اسی طرح اس صحیح صریح اور مرفوع حدیث کاآخری
ٹکڑا " واذا قال الامام غیرالمغضوب
علیھم ولا الضالین فقولوا آمین" سے بھی ان کودرد سرہوتاہے اور اس صحیح حدیث کی
مخالفت کواہل حدیث ہونے کا نام دیاہے۔
مثال نمبر ۳ :
لاصلوة لمن لم یقرابفاتحة
الکتاب فصاعدا (مسلم 1/169
نسائی شریف1/105)یہ حدیث بالکل صحیح صریح اور مرفوع ہے۔لیکن اپنے مطلب برآری کے
لیے ہمیشہ تحریف کرتے ہیں اور آخری ٹکڑا فصاعدا کو شیرمادرسمجھ کر ہضم کرتے ہیں اور اگر کوئی حنفی عالم
عوام پران کی دھوکہ دہی واضح کرتاہے تو پھرمختلف حیلوں سے اس ٹکڑا کورد کرنے کے
لیے ایڑھی چھوٹی کازور لگاتے ہیں۔
خیر یہ بھی
ایک مستقل عنوان ہے کہ غیرمقلدین کے اندر بھی انکار حدیث کاایک لمباداستان ہے۔
امام اہل سنت
والجماعت شیخ سرفرازخان صفدر رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ
"مذہبی لحاظ سے سطح ارضی پراگرچہ بے شمار
فتنے رونماہوچکے ہیں ۔اب بھی موجود ہیں اور تاقیامت باقی رہیں گے۔لیکن فتنہ
انکارحدیث اپنی نوعیت کاواحدفتنہ ہے باقی فتنوں سے توشجرہ اسلام کے برگ وبہار کوہی
نقصان پہنچتاہے ۔لیکن اس فتنے سے شجرہ اسلام کی جڑیں کھوکھلی ہوجاتی ہیں اور اسلام
کا کوئی بدیہی سے بدیہی مسئلہ بھی ثابت نہیں ہوسکتا۔
(انکارحدیث کے نتائج صفحہ 27)
حضرت امام
اہل سنت کے قول کے مطابق یہ فتنہ خطرناک
ترین فتنہ ہے جوہماری شریعت کے مسلمہ اور بدیہی عقاید و اعمال کوعام امت مسلمہ
چھین رہے ہیں ۔ہردور میں اس فتنہ کے خلاف ہمارے اسلاف نے آوازآٹھایاہے اگر تحریری
شکل میں آیاتو تحری تنقید بھی اس پر اکابرنے کیاہے۔
سب سے پہلے
اہل سنت کے پیشو محمدبن ادریس الشافعی رحمہ اللہ نے اپنی رسالہ اصول فقہ میں اس
خبیث فتنہ کی کلاس لی ہے جوکتاب الام کی ساتویں جلد میں موجود رسالہ ہے، حضرت ام
احمدبن حنبل رحمہ اللہ نے بھی اطاعت رسول کے اثبات میں مستقل رسالہ لکھاہے اور
منکرین کے دانت کٹوائے ہے جس کا بیشتر حصہ حافظ ابن قیم رحمہ اللہ نے اعلام
الموقعین میں نقل کیاہے۔ابن عبدالبرالمالکی رحمہ اللہ نے بھی اپنی کتاب جامع بیان
العلم وفضلہ میں اس شجرہ خبیثہ کے بعض حیاسوزنظریات کی دھجیاں بکھیردی ہے۔اسی طرح
امام غزالی رحمہ اللہ نے اپنی تصنیف لطیف المستصفی میں ، حافظ محمدبن ابراہیم وزیریمانی رحمہ اللہ نے الروض الباسم اور حافظ
سیوطی رحمہ اللہ نے مفتاح الجنة فی الاحتجاج بالسنة میں اس باطل اور خبیث فتنے کا سرکوبی کی ہے۔مزید ہمارے
عصرحاضرکے اکابرین میں سے علامہ خالد محمود صاحب رحمہ اللہ نے آثارالحدیث، امام
اہل سنت والجماعت شیخ صفدر رحمہ اللہ نے انکارحدیث کےنتایج میں اور حجۃ اللہ فی
الارض علامہ امین صفدراوکاڑوی رحمہ اللہ نے تجلیات کے مختلف حصص میں اپنے سیال قلم
سے اس شجرہ خبیثہ کی بیخ کنی کی ہے۔ابھی ہمارے وطن عزیز میں اس خبیث فتنے
کاعلمبردارمنیرشاکرنامی شخص ہے جس کاذکرمضمون کے ابتداء میں کیاگیاہے ۔رواة
حدیث کو بہانہ بناتے ہوئے مختلف عقائد
واعمال کو استہزائی انداز میں بیان کرتے ہیں ،توکھبی تراویح کاانکار، کھبی معراج
کاانکار، کھبی فقہاء پرزبان درازی تو کھبی محدثین پر سب وشتم کی بوچھاڑ۔۔۔تراویح
اور معراج پرجب گل افشانی کی تو اس کے بعد دل میں یقین ہوگیاکہ ان کی شاخیں کہاں
سے ملی ہوئی ہے۔عبداللہ چکڑالوی منکرحدیث نے تراویح کی تردیدمیں کتاب لکھی ہے البیان الصریح لاثبات کراہة
التراویحاور معراج
جسمانی کی تردیدمیں حافظ اسلم جیراجپوری نے بھی تنکوں کاسہارالیاہے اور اس
کونوادرات میں آپ حضرات ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
ہمارے قافلہ
حق اکابرین دیوبند کے شہزادہ مفتی محمدندیم محمودی صاحب نے اس مکروہ آوازکودھبانے
کے لئے اس بدبخت کو مناظرہ کاچیلنج بھی دی
ہے اب دیکھتے ہیں کہ کب اسے توفیق ملتی ہے کہ شیرکے سامنے بیٹھ
جائے۔ دیگر مکتب فکرحضرات کے موقرصاحب علم حضرات سے بھی درخواست ہے کہ تقریر
وتحریر کے ذریعے اس فتنے کے خلاف آواز اٹھائیں تاکہ کے پی کے میں انکارحدیث
کاآبیاری نہ ہو۔والی اللہ المشتکی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں