نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

عبدالقدوس قارن



 فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2ص424 پر مشہور غیر مقلد دماغی مریض  شیخ زبیر علی زئی صاحب نے علامہ عبدالقدوس خان قارن مدظلہ پر اعتراض کیا ہے کہ ان میں علمی قابلیت نہ تھی لہذا انہوں نے ترجمہ غلط کیا۔

جواب:

《 انه ذبح الجعد بن درھم》

اگرچہ اس عبارت میں الجعد مفعول به بنتا ہے یعنی انھوں نے جعد بن درھم کو ذبح کیا تھا ، لیکن علامہ قارن کو یہاں غلط فہمی ہوگئی ہے کہ شائد 《ذبح》 اور《 الجعد》 کے بیچ حرف 《 مِن》 محذوف ہوگا اور اسکی وجہ پرانے نسخوں میں حروف کی غلطیاں اھل علم پر مخفی نہیں ، تاہم حقیقت وہی ہے کہ  "قسری نے الجعد کو عید الاضحٰی کے دن بطور قربانی ذبح کیا تھا نہ کہ قسری نے الجعد کی طرف سے قربانی کی"۔

یہ کوئی ایسی بات نہی تھی جس کو مخالف لے کر خوش ہو رہا ہے ، ایسا تراجم کے وقت قاری کے ساتھ ہوتا ہے ، ورنہ اہلحدیث جدید غیر مقلدین حضرات کی گھر کی خبر لی جائے تو سنابلی صاحب مسئلہ یزید کی متعلق کتاب میں حافظ زبیر علی زئی صاحب کو قصدا تراجم میں تحریف کرنے کے الزامات تک سے موصوف کرتے رہیں ہیں۔ مثلا فرقہ اہلحدیث کے ہی ایک عالم جناب کفایت اللہ سنابلی ہندی اپنی کتاب "کیا یزید بن معاویہ سنت کو بدلنے والے تھے؟" صفحہ 2 میں فرقہ اہلحدیث کے محدث العصر کے بارے میں لکھتے ہیں 

"’’زبیر علی زئی صاحب پر ہمارا یہ اعتماد قطعاً باقی نہیں ہے، ہماری اس بات کو منسوخ سمجھا جائے جس طرح محدثین بعض رواۃ کی توثیق کردیتے ہیں اور بعد میں اصل حقائق سے آگاہی کے بعداسے مجروح قرار دیتے ہیں کچھ اسی طرح کا معاملہ ہمارے ساتھ پیش آیا ہے۔ دراصل ہم نے حسن ظن کی بنیاد پر یہ باور کیا تھا کہ زبیر علی زئی صاحب محدثین وائمہ کےحوالے سے جو کچھ نقل کرتے ہیں ان سب میں پوری امانت ودیانت کا ثبوت دیتے ہوں گے اسی طرح تحقیق حدیث میں جن قواعد و اصول کو بنیاد بناتے ہیں وہ بھی محدثین سے ثابت ہوں گے۔ لیکن جب ہمارا ان سے مناقشہ ہوااور ہم نے ضرورت محسوس کی کہ ان کی پیش کردہ باتوں کو اصل مراجع سے دیکھا جائے تو اس مرحلہ میں یہ اوجھل حقیقت منکشف ہوئی کہ زبیرعلی زئی صاحب اپنے اندر بہت ساری کمیاں رکھتے ہیں مثلاًخود ساختہ اصولوں کو بلا جھجھک محدثین کا اصول بتاتے ہیں، بہت سارے مقامات پر محدثین کی باتیں اور عربی عبارتیں صحیح طرح سے سمجھ نہیں پاتے، اور کہیں محدثین کی غلط ترجمانی کرتے ہیں یابعض محدثین و اہل علم کی طرف ایسی باتیں منسوب کرتے ہیں جن سے وہ بری ہوتے ہیں، اور کسی سے بحث کے دوران مغالطہ بازی کی حد کر دیتے ہیں۔ اور فرق مخالف کے حوالے سے ایسی ایسی باتیں نقل کرتے ہیں یا اس کی طرف ایسی باتیں منسوب کرتے ہیں جو اس کے خواب و خیال میں بھی نہیں ہوتیں۔

ان تمام کوتاہیوں کے با وجود زبیر علی زئی صاحب کے اندرایک اہم خوبی یہ ہے کہ وہ جرح و تعدیل کے اقوال کی بھی چھان بین ضروری سمجھتے ہیں کہ آیا وہ ناقدین سے ثابت ہیں کہ نہیں یہ ایک اہم خوبی ہے اور محض اسی امتیاز نے راقم السطورکو ان کی تحریروں کی طرف راغب کیا لیکن افسوس کہ اس بابت بھی آنجناب کی تحقیقات پر اس لحاظ سے سوالیہ نشان لگ جاتا ہے کہ مبادا یہاں بھی موصوف نے وہی طرز عمل اختیار کیا ہوگا جس کی طرف سطور بالا میں اشارہ کیا گیا ہے‘‘۔

 (زبیر علی زئی کے رد میں دوسری تحریر۔ کیایزید بن معاویہ رحمہ اﷲسنت کوبدلنے والے تھے؟: ص۲)۔

نیز قارئین کو اگر گستاخ صحابہ انجینئر محمد علی مرزا کے استاد محترم ، مزعومہ محدث العصر ، دماغی مریض جناب شیخ زبیر علی زئی صاحب کے تناقض ، جھوٹ اور مغالطے پڑھنے ہوں تو ، مواد حاضر ہے جس میں علی زئی کے 100 سے زائد تناقضات ، مغالطے بیان کئے گئے ہیں۔

غیر مقلدین کے مشہور عالم زبیر علی زئی کے تناقصات اور تضادات مولفہ مولانا حافظ ظہور احمد الحسینی دامت برکاتھم۔


اسی طرح مجلہ صفدر میں قسط وار مضمون "زبیر علی زئی کے تعاقب میں" از مفتی رب نواز صاحب مدیر مجلہ الفتحیہ احمد پور شرقیہ ۔


تناقضات زبیر علی زئی صفحات کے سکین کے ساتھ۔


اسی طرح مشہور نیم رافضی و گستاخ صحابہ  انجینئر محمد علی مرزا جہلمی کے استاد ، مزعومہ محدث العصر  ، شیخ زبیر علی زئی اعتراض کرتے ہیں 

" عبدالقدوس قارن نے مولانا ارشاد الحق اثری کا رد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اور دوسری بات کرنے میں تو اثری صاحب نے بے تکی کی حد ہی کردی جب وہ ذرا ہوش میں آئیں تو ان سے کوئی پوچھے کہ امام صاحبؒ کے جنازہ میں صرف احناف شریک تھے؟ دیگر مذاہب (مالکی، شافعی اور حنبلی وغیرہ) کے لوگ شریک نہ تھے۔ جب وہ لوگ شریک تھے اور ان کے نزدیک قبر پر جنازہ پڑھنا درست ہے اور انہوں نے اپنے مذہب کے مطابق عمل کیا تو اس پر اعتراض کی کیا حقیقت باقی رہ جاتی ہے؟(مجذوبانہ واویلا ص۲۸۹ طبع اول جون ۱۹۹۵ مکتبہ صفدریہ نزد مدرسہ نصرۃ العلوم گھنٹہ گھر، گوجرانوالہ)

تنبیہ: قارن صاحب کی عارت میں بریکٹیں ان کی طرف سے ہی لکھی گئی ہیں۔ عرض ہے کہ ۱۵۰ ہجری میں فوت ہونے والے امام ابوحنیفہ کے جنازہ میں امام شافعی (پیدائش ۱۵۰ھ) اور امام احمد (پیدائش ۱۶۴ھ) کے مقلدین کہاں سے آگئے تھے۔ کیا عالم غیب سے ان کا ظہور ہوا تھا؟ مدرسہ نصرت العلوم میں کوئی آدمی بھی ایسا نہیں جو یہ کہے کہ حضرت آپ کیا لکھ رہے ہیں؟ کیا آپ ہوش میں ہیں؟

" دماغی مریض شیخ  زبیر علی زئی کو جواب " :

مذاہب کی طرف نسبت کرنا بعد میں ہوا ہے ، جبکہ "مختلف فیہ مسائل" تو  صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کے دور سے ہی چلتے آ رہے تھے اور لوگ ان پر عمل بھی کر رہے تھے ، تو ان مسائل کو جن جن آئمہ کرام نے تدوین کیا، راجح  قرار دیا بعد میں ان مسائل پر عمل کرنے والوں کو ان آئمہ کی طرف نسبت کی وجہ سے شافعی ، مالکی ، حنبلی وغیرہ قرار دیا گیا۔ 

مثلا 

1۔کوفہ اور مدینہ میں ترک رفع الیدین پر عمل تو صحابہ کرام  رضوان اللہ علیھم اجمعین کے دور سے تھا ، لیکن تدوین فقہ کے بعد اس پر عمل کرنے والوں کو حنفی یا مالکی کہا جانے لگا۔

2۔ عالم اسلام کے ایک بڑے حصے پر قراءت  " امام عاصم بروایت حفص"  رائج ہے ، اب کوئی جاہل یہ کہے کہ عاصم کوفی رحمہ اللہ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور مبارک میں پیدا ہی نہ  ہوئے تھے تو یہ قراءت کیسے وجود میں آ گئی ؟ تو ایسے جاہل کی جہالت پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے ۔ جبکہ یہ قراءت کو پہلے سے موجود تھی ، جیسے قاری عاصم کوفی رحمہ اللہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے قراءت سیکھی ، اور امت تک پہنچائی ، اور اس وجہ سے ان سے منقول قراءت کو قرات عاصم کوفی کہتے ہیں  ، ویسے ہی فقہی مسائل موجود تھے ، ان پر عمل کرنے والے بھی موجود تھے ، لیکن تدوین فقہ کے بعد عمل کرنے والوں کو بعد میں حنفی ، شافعی، مالکی یا حنبلی کہا جانے لگا ۔ 

جیسے عاصم کوفی نہ تھے لیکن قراءت تھی ، ویسے ہی امام شافعی ، امام احمد بن حنبل رحمھم اللہ نہ تھے لیکن مختلف فیہ مسائل پر عامل لوگ ضرور تھے۔ ان لوگوں نے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے جنازے میں شرکت کی ، اور انہی لوگوں کو حافظ قدوس قارن صاحب نے شافعی یا حنبلی کی طرف منسوب کیا ، لیکن دماغی مریض زبیر علی زئی کا علمی مقام اتنا نہ تھا کہ اس بات کو سمجھ سکے ۔

تبصرے

Popular Posts

امام ابو الحسن کرخی رحمہ اللہ پر معتزلی ہونے کا الزام۔

  کیا امام ابو حسن کرخی رحمہ اللہ فروعا حنفی اور اصولا معتزلی تھے ؟ اعتراض : سلف صالحین سے بغض رکھنے والے بعض نام نہاد سلفی یعنی غیر مقلد اہل حدیث   ، امام ابو الحسن کرخی رحمہ اللہ پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ وہ فروع میں تو وہ حنفی تھے لیکن عقائد میں وہ معتزلی تھے ۔ جواب:  امام کرخی رحمہ اللہ علیہ کا تعارف کرنے والوں میں سے کچھ لکھتے ہیں کہ وہ معتزلہ کے سردار تھے جیسا کہ امام ذہبی شافعی رحمہ اللہ  سير أعلام النبلاء  جلد 15  صفحہ 472 پر لکھتے ہیں  《 وكان رأسا في الاعتزال 》۔ مگر تحقیق کرنے پر معلوم ہوتا ہےکہ ان کے پاس اس دعوے کی کوئی دلیل نہیں تھی، بس خطیب بغدادی شافعی رحمہ اللہ کی تاریخ بغداد سے بات لی اور چل پڑے۔ خطیب بغدادی نے اپنی سند کے ساتھ ابو الحسن بن فرات کا امام کرخی رحمہ اللہ کے متعلق یہ قول نقل کیا ہے۔ حَدَّثَنِي الأَزْهَرِيّ، عَنْ أَبِي الْحَسَن مُحَمَّد بْن الْعَبَّاس بن الفرات. ....   قال: وكان مبتدعا رأسا في الاعتزال، مهجورا على قديم الزمان ( تاريخ بغداد ت بشار عواد: جلد 12،  صفحہ 74)  کہ وہ (معاذ اللہ) بدعتی تھے...

امیر المومنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ نے امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر کیوں جرح کی ؟

امیر المومنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ نے امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر کیوں جرح کی ؟ جواب: 1) امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے خلاف ، امام بخاری رحمہ اللہ کی جو جروحات ہیں اس کے اسباب میں سے ایک سبب یہ ہیکہ ان کو امام ابو حنیفہ کے بارے میں ضعیف ، من گھڑت اور بے بنیاد روایات ہی پہنچی تھیں جیسا کہ ہم تفصیل بیان کریں گیں کہ کیسے محدث اعظم امام بخاری رحمہ اللہ نے امام اعظم رحمہ اللہ پر جرح کی جو خود امام بخاری اور محدثین عظام کے اصولوں کے مطابق غلط تھیں۔ مثلا  1) امام بخاری کا شیخ نعیم بن حماد ہے ، جس کے بارے میں محدثین نے صراحت کی ہیکہ یہ شخص امام ابو حنیفہ کے خلاف جھوٹی روایات گھڑتا تھا۔ أبو الفتح الأزدي : كان ممن يضع الحديث في تقوية السنة وحكايات مزورة في ثلب النعمان كلها كذب ( تھذیب التھذیب 4/412 ) نعیم بن حماد کی جہاں توثیق ہے وہاں اس پر جروحات بھی ہیں۔  أبو حاتم بن حبان البستي : ربما أخطأ ووهم أبو دواد السجستاني : لينه أبو زرعة الدمشقي : يصل أحاديث يوقفها الناس أبو زرعة الرازي : يصل أحاديث يوقفها الناس أبو سعيد بن يونس المصري : يفهم الحديث، روى أحاديث مناكيرعن الثقات أب...

*حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ اور ترک رفع یدین , باب: سجدہ کرنے کے وقت رفع الیدین کرنا حدیث نمبر: 1086 , 1027

 *حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ اور ترک رفع یدین*   تحریر : مفتی مجاہد صاحب فاضل مدرسہ عربیہ رائیونڈ پیشکش : النعمان سوشل میڈیا سروسز غیر مقلدین حضرات حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کے حوالے سے رفع الیدین کے ثبوت میں بعض سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایک شوشہ یہ بھی چھوڑتے ہیں کہ وہ نو ہجری میں ایمان لائے لہذا جو کچھ انہوں نے نوہجری میں دیکھا وہی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اخری اور دائمی عمل ہے *حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے سجدوں کی رفع الیدین کا ثبوت*   «سنن النسائي» (2/ 359): «‌‌126 - باب رفع اليدين للسُّجود 1085 - أخبرنا محمدُ بنُ المُثَنَّى قال: حَدَّثَنَا ابن أبي عَديٍّ، عن شعبة، عن ‌قَتَادة، ‌عن ‌نَصْرِ بن عاصم عن مالكِ بن الحُوَيْرِث، أنَّه رأى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رفع يديه في صلاته؛ إذا ركع، وإذا رفع رأسه من الرُّكوع، وإذا سجد، وإذا رفع رأسه من سُجوده، حتَّى يُحاذِيَ بهما فُروعَ أُذُنَيه»  سنن نسائی کتاب: نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث باب: سجدہ کرنے کے وقت رفع الیدین کرنا  حدیث نمبر: 1086 ترجمہ: مالک بن حویر...