امام حسن البصری ؒ
(م ۱۱۰ھ)کا
سماع حضرت ابو سعید الخدری ؓ (م۶۴ھ)سے
ثابت ہے۔
مولانا نذیر الدین قاسمی
امام حسن البصری ؒ (م ۱۱۰ھ)کا
سماع حضرت ابو سعید الخدری ؓ (م۶۴ھ)سے
ثابت ہے۔دلیل درج ذیل ہے :
۱) حضرت
ابو یعلی الموصلی ؒ (م۳۰۷ھ)فرماتے
ہیں کہ
حدثنا
قطن بن نسیر ،حدثنا جعفر بن سلیمان ،حدثنا المعلی بن زیاد قال : لما ھزم یزید بن
المہلب اہل البصرۃ قال المعلی :فخشیت ان اجلس فی حلقۃ الحسن بن ابی الحسن فاوجد
فیہا فاعرف ،فأتیت الحسن فی منزلہ فدخلت علیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ثم حدث (یعنی الحسن البصری
)بحدیثین :حدثنا أبوسعید الخدری رضی اللہ عنہ عن رسول اللہ ﷺ بحدیث ۔قال :قال
رسول اللہ ﷺ ۔۔۔۔۔۔۔(مسند ابی یعلی الموصلی ج:۲ص:۵۳۶،حدث نمبر :۱۴۱۱)
اسکین :
غور فرمائیے!اس میں حسن البصری
ؒ نے ابو سعید الخدری ؓ سے روایت کرنے میں سماع کی تصریح کی ہے ۔
اس روایت کے روات کی تحقیق درج ذیل ہے :
۱) امام
ابو یعلی الموصلی ؒ(م ۳۰۷ھ)مشہور
ثقہ ،امام اور حافظ الحدیث ہیں ۔(تاریخ الاسلام ج:۷ ص:
۱۱۲،کتاب
الثقات للقاسم ج:۱ص:۴۳۰)
۲) ابو
العباس القطن بن نسیر البصری ؒ بھی جمہور کے نزدیک ثقہ ہیں ۔
امام ابن حبان ؒ نے انہیں
ثقات میں شمار کیا ہے ،امام مسلم ؒ اور امام عبداللہ بن ا حمدؒ،امام ابوداؤد ؒ اور
امام یعقوب ابن سفیان ؒ الفسوی نے ان سے روایت کیا ہے اور غیر مقلدین کے نزدیک یہ حضرات
صرف ثقہ سے روایت کرتے ہیں ۔(اتحاف النبیل ج:۲ص:۱۰۳،۱۲۲،۱۲۶،۱۲۷،مقالات
زبیر علی زئی ج:۱ص:۴۴۹،سینے پر ہاتھ باندھنے کا
حکم اور مقام :۴۳،انوار
البدر ص:۱۳۶)
معلوم ہواکہ امام مسلم ؒ ،امام
عبداللہ بن احمد ؒ،امام ابو داؤد ؒ اور امام یعقوب بن سفیان ؒ کے نزدیک یہ راوی ثقہ
ہے ،یہی وجہ ہے کہ امام دارقطنی ؒ نے آپ کو’’
ذکر اسماء التابعین ومن بعدہم ممن صحت روایتہ عن الثقات عند البخاری ومسلم ج:۲ص:۲۰۸‘‘ میں شمار کرکے بتادیا کہ امام
مسلم ؒ کے نزدیک قطن بن نسیر ثقہ ہیں ۔
امام ابن عدی ؒ کہتے ہیں کہ
ان کی طرف رجوع کرو ،ان میں کوئی خرابی نہیں
ہے ۔(تہذیب التہذیب ج:۲۳ص: ۶۱۸،میزان الاعتدال ج:۳ص:۳۹۱،مسند احمد ج:۲ص:۳۶۴)
پھر امام ابن حبان ؒ ،امام
ضیاء الدین مقدسی ؒ ،امام ابن عساکر ؒ اور امام ابونعیم ؒوغیرہ نے آپ کی حدیث کو صحیح
کہا ہے۔ (صحیح ابن حبان حدیث نمبر:۸۶۶،الاحادیث المختارہ ج:۵ص:۹،معجم ابن عساکر ج:۱ص:۲۸۱،المستخرج لابی نعیم ج:۱ص:۱۸۹) اور کسی محدث کا کسی حدیث
کی تصحیح وتحسین کرنا حدیث کے ہرہرراوی کی توثیق ہوتی ہے ،جیساکہ غیر مقلدین کا مشہور
اصول ہے ۔(دیکھئے،ص : ۲) حافظ ہیثمی ؒ نے بھی ان کو ثقہ کہا ہے ۔(معجم
الزوائد للہیثمی حدیث نمبر:۷۵۲۲)
معلوم ہواکہ آپ جمہور کے نزدیک ثقہ ہیں ۔اور جب کوئی
راوی جمہور کے نزدیک ثقہ ہوتا ہے تو اہل حدیث حضرات کے نزدیک اس پر ایک یا چند لوگوں
کی جرح باطل ومردود ہوتی ہے ۔(مقالات زبیر علی زئی ج:۶ص:۱۴۳)
۳) ابوسلیمان
جعفر بن سلیمان البصری ؒ(م۱۷۸ھ)
بھی صحیح مسلم کے راوی ہیں اور ثقہ ،صدوق ،زاہد ہیں۔ (تقریب رقم :۹۴۲،الکاشف )
۴) معلی
بن زیاد البصری ؒ بھی صحیح مسلم کے راوی ہیں اور ثقہ ،صدوق ،زاہد ہیں ۔(تقریب رقم
:۶۸۰۴،الکاشف)
۵) حسن
البصری ؒ(م۱۱۰ھ)مشہور
،ثقہ ،امام ،حافظ اور فقیہ ہیں ۔(تقریب رقم :۱۲۲۷)
۶) ابوسعید
الخدری رضی اللہ عنہ مشہور صحابیٔ رسول ہیں ۔(تقریب )
معلوم ہواکہ اس کی سند حسن
ہے اور اس روایت سے ثابت ہوتا ہے کہ امام حسن البصری ؒکا سماع حضرت ابو سعید الخدری
رضی اللہ عنہ سے ثابت اوردرست ہے ۔
واللہ
اعلم ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں