’’ہشام بن حسان عن حسن البصری‘‘ کی سند متصل ہے۔
مولانا نذیر الدین قاسمی
ماخوذ : الاجماع شمارہ نمبر 3
پیشکش : النعمان سوشل میڈیا سروسز
سکین اور دیگر مضامین کیلئے دیکھیں مجلہ الاجماع جو ہماری موبائل ایپ "دفاع احناف لائبریری" میں موجود ہیں، نیز اس ایپ میں رد غیر مقلدیت و سلفیت پر (1000) ایک ہزار سے زائد گرانقدر PDF کتب ہیں
بعض محدثین کی رائے ہے کہ’’
ہشام بن حسان عن حسن البصری‘‘ کی سند مرسل ہے،کیونکہ ہشام
بن حسانؒ حسن البصری ؒ سے ارسال کرتے تھے ۔
حالانکہ تحقیق کی روشنی میں
ہشام بن حسان ؒ (م ۱۴۸ھ)
کا نہ صرف یہ کہ حسن بصری ؒ (م ۱۱۰ھ)
کو دیکھنا ثابت ہے ،بلکہ ان سے سماع بھی ثابت ہے ۔
تحقیق ملاحظہ فرمائیں :
۱) امام
عبدالرزاق الصنعانی ؒ (م ۲۱۱ھ)
کہتے ہیں کہ:
عبدالرزاق
عن ہشام بن حسان قال رأیت الحسن وابن سیرین
۔۔۔۔۔۔۔
ہشام بن حسان ؒ کہتے ہیں کہ
میں نے حسن بصریؒ اور ابن سیرین ؒ کو دیکھا ہے۔(مصنف عبد الرزاق حدیث نمبر:۱۴۱۲،واسنادہ
صحیح ) ثابت
ہواکہ ہشام بن حسان ؒ نے حسن بصری ؒ کو دیکھا ہے ۔
۲) امام
ابوبکر احمد بن ہارون الرویانی ؒ (م ۳۰۷ھ)
کہتے ہیں کہ:
نا
محمد بن بشار نا یحی وابن ابی عدی عن ہشام بن حسان نا
الحسن عن عبداللہ بن مغفل قال : نہی رسول اللہ ﷺ عن الترجل الا غباً۔ (مسند الرویانی ج:۲ص:۸۷حدیث نمبر :۸۷۰،واسنادہ
صحیح )
اس سند پر غور کریں !حافظ
ہشام بن حسان ؒ کہتے ہیں کہ حسن بصری ؒ نے
ہم سے بیان کیا ہے ،یعنی انہوں نے حسن بصری
ؒ سے سماع کی تصریح کردی ہے ۔
اسی طرح ،
۳) امام
عبداللہ محمد بن اسحق الفاکہی ؒ (م ۲۷۲ھ)
فرماتے ہیں کہ :
حدثنا
سلمۃ بن شبیب قال ثنا زید بن حباب قال ثنا محمد بن سواء البصری عن ہشام بن حسان
قال :سمعت الحسن البصری رضی اللہ عنہ وسئل عن الرجل یکون فی المسجد فیجد الریح قال
:لا بأس أن یرسلہا ۔
(اخبار
المکان للفاکہی ج:۲ص:۱۳۰،حدیث نمبر:۱۲۹۳،اخبار المکان کے محقق شیخ
عبدالملک بن عبداللہ بن دویش اس کی سند کو حسن کہتے ہیں )
تو ثابت ہوا کہ ہشام بن حسان
ؒ کا سماع حضرت حسن بصری ؒ سے ثابت ہے ۔ لہذا صحیح اور راجح یہی ہے کہ ’’ہشام
بن حسان عن الحسن ‘‘کی سند متصل ہے ۔
ماخوذ : الاجماع شمارہ نمبر 3
پیشکش : النعمان سوشل میڈیا سروسز
سکین اور دیگر مضامین کیلئے دیکھیں مجلہ الاجماع جو ہماری موبائل ایپ "دفاع احناف لائبریری" میں موجود ہیں، نیز اس ایپ میں رد غیر مقلدیت و سلفیت پر (1000) ایک ہزار سے زائد گرانقدر PDF کتب ہیں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں