امام حماد بن زید ؒ(م۱۷۹ھ)
کی نظر میں امام ابو حنیفہ ؒ(م۱۵۰ھ) ثقہ ہیں۔
-مولانا نذیر الدین قاسمی
حافظ المغرب ،امام ابن عبد البرؒ ( م۴۶۳ھ) فرماتے ہیں کہ :
قال
(أبو يعقوب يوسف بن أحمد) ونا الحسن بن الخضر الأسيوطي قال نا أبو بشر
الدولابي قال نا محمد بن سعدان قال نا سليمان بن حرب قال سمعت حماد بن زيد يقول
والله إني لأحب أبا حنيفة لحبه لأيوب وروى حماد بن زيد عن أبي حنيفة أحاديث كثيرة
امام حمادؒ کہتے ہیں : قسم بخدا ! میں ابو حنیفۃ سے محبت کرتا
ہوں ، اس لئے کہ وہ ایوبؒ سے محبت کرتے ہیں ، اور حماد ابن زیدؒ نے امام ابو حنیفہ
سے بہت سی حدیثیں روایت کی ہیں ۔ (الانتقاء
لابن عبد البر : صفحہ ۱۳۰)
اس روایت کے راویوں کی تحقیق یہ ہے :
۱ – حافظ ابن عبد البرؒ ؓ(م۴۶۳ھ) مشہور ثقہ ، حافظ الحدیث اور حافظ المغرب ہیں ۔ (سیر
اعلام النبلاء )
۲ – ابو
یعقوب یوسف بن احمد الصیدلانی ؒ (م ۳۸۸ھ) بھی صدوق اور حسن الحدیث ہیں(الاجماع
: شمارہ ۳: ص۲۸۴)
۳ – حسن بن
الخضر الأسیوطی ؓ( م۳۶۱ھ) ثقہ ہیں
۔ (الدلیل المغنی : صفحہ ۱۷۷)
۴ – حافظ
الحدیث ، امام ابو بشر الدولابی ؒ (م ۳۱۰ ھ) بھی ثقہ ہیں ۔(کتاب الثقات للقاسم : جلد۸ :
صفحہ ۱۲۳، مجلہ الإجماع : شمارہ نمبر ۲:
صفحہ ۴)
۵ – محمد بن
سعدان ؒ بھی صدوق ہیں ۔ (الاجماع : شمارہ نمبر ۹ : صفحہ ۵۰)
۶ – حافظ
الحدیث ، سلیمان بن حرب ؒ صحیحین کے راوی
ہیں ، اور ثقہ ، مضبوط اور فقیہ ہیں ۔(تقریب : رقم ۱۴۹۸)
معلوم ہوا کہ یہ سند حسن ہے۔
اس روایت سے معلوم ہوا کہ :
۱ – امام
أیوب سختیانی ؒ (م۱۳۳ھ) امام ابو حنیفہؒ سےمحبت کرتے تھے ، انہیں پسند
کرتے تھے۔
۲ – امام
حماد بن زیدؒ (م ۱۷۹ھ) بھی امام
صاحب ؒ کو پسند کرتے تھے۔
۳ – حماد بن
زیدؒ امام ابو حنیفہ ؒ سے روایت بھی کرتے تھے۔
اور امام حماد بن زید ؒ اپنے نزدیک صرف ثقہ سے روایت کرتے
تھے ، جیسا کہ غیر مقلدین نے واضح کیاہے ۔ (دراسات
حدیثیۃ متعلقۃ بمن لا یروی الا عن ثقۃ للشیخ ابی عمرو الوصابی : صفحہ ۲۳۲)
ثابت ہوا کہ امام ابو حنیفہ ؒ امام حماد بن زیدؒ کے نزدیک
ثقہ ہیں ۔
نوٹ:
بعض روایات میں ہے کہ امام ایوب سختیانیؒ نے امام ابو حنیفہ
ؒ کے بارے میں غیر مناسب الفاظ کہے۔
لیکن ان کا جواب دیا جاچکا
کہ متأخرین ائمہ جرح وتعدیل نے ان
روایات پر اعتماد نہیں کیا اور نہ ہی ان کو اپنی کتاب میں نقل کیا ہے ، دیکھئے ، الاجماع
: شمارہ نمبر ۵: صفحہ ۱۰۴۔
نیز، امام ایوب ؒ کی وفات کے بعد امام حماد ؒ یہ روایت اپنے
شاگرد حافظ الحدیث ، سلیمان بن حرب ؒ کو بیان کر رہے ہیں ، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ
امام ایوب ؒ ، امام ابو حنیفہ اور امام حماد بن زید ؒ کے درمیان حالات خوشگوار
تھے۔
پھر امام ابو عبد اللہ الصیمری ؒ (م
۴۳۶ھ) نے ایک روایت ذکر کی ہے ، جس سے معلوم ہوتا ہے
کہ امام ابو حنیفہؒ اور امام حماد بن زید ؒ کے درمیان خوشگوار تعلقات تھے ۔ [1]
خلاصہ یہ کہ امام حماد بن زیدؒ (م ۱۷۹ھ) کے نزدیک امام ابو حنیفہؒ(م۱۵۰ھ) ثقہ
ہیں۔اور امام أیوب سختیانی ؒ (م۱۳۳ھ) کے امام صاحبؒ سے خوشگوار تعلقات تھے اور وہ ان کی تعریف کرتے
تھے،جیسا کہ گزرچکا۔(الاجماع : ش ۹ : ص ۴۹)
[1] امام ابو عبد اللہ
الصمیریؒ(م۴۳۶ھ) کہتے ہیں :
أخبرنا أحمد بن محمد الصيرفي قال ثنا علي بن عمرو
الحريري قال ثنا ابن كأس النخعي قال ثنا محمد بن سعدان قال ثنا أبو سليمان قال ثنا
حماد بن زيد قال كنا نأتي عمرو بن دينار فيحدثنا فإذا جاء أبو حنيفة اقبل عليه
وتركنا حتى نسأل ابا حنيفة ان يكلمه وكان يقول يا أبا محمد حدثهم فيحدثنا۔
ابو سلیمان ؒ کہتے ہیں کہ ہم سے
حماد بن زیدؒ نے بیان کیا کہ ہم عمرو بن دینار ؒ کے پاس آتے تو وہ ہمیں حدیث بیان
کرتے ، پھر جب ابو حنیفہؒ آتے تو وہ ان کی طرف متوجہ ہوجاتے اور ہم چھوڑ دیتے ،
یہاں تک کہ ہم ابو حنیفہؒ سے درخواست کرتے کہ ان سے عرض کریں تو وہ کہتے ابو محمد
! انہیں حدیث بیان کیجئے پس وہ ہمیں حدیث بیان کرتے ۔(اخبار
احنیفۃ و اصحابہ : ص ۸۰)
اس روایت کے تمام
روات ثقہ یا صدوق ہیں اور سند حسن ہے۔
ماخوذ : الاجماع شمارہ نمبر12
پیشکش : النعمان سوشل میڈیا سروسز
سکین اور دیگر مضامین کیلئے دیکھیں مجلہ الاجماع جو ہماری موبائل ایپ "دفاع احناف لائبریری" میں موجود ہیں، نیز اس ایپ میں رد غیر مقلدیت و سلفیت پر (1000) ایک ہزار سے زائد گرانقدر PDF کتب ہیں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں