المجروحین لابن حبان میں اعتراض نمبر 23 : محدث ابن حبان نقل کرتے ہیں کہ مبشر بن عبداللہ بن رزین نے کہا کہ امام ابراہیم بن طہمان نے عراق سے ہمیں لکھا: ابو حنیفہ کی وہ روایتیں جو مجھ سے تم نے لکھی ان کو مٹا دو
امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر متشدد محدث ابن حبان رحمہ اللہ کی جروحات کا جائزہ : المجروحین لابن حبان میں اعتراض نمبر 23 : أخبرنا يعقوب بن محمد المغري قال: حدثنا أحمد بن سلمة قال: سمعت الحسين ابن منصور يقول: سمعت مبشر بن عبد الله بن رزين النيسابوري يقول: كتب إلينا إبراهيم بن طهمان من العراق: أن امحوا ما كتبتم عنى من آثار أبي حنيفة. محدث ابن حبان نقل کرتے ہیں کہ مبشر بن عبداللہ بن رزین نے کہا کہ امام ابراہیم بن طہمان نے عراق سے ہمیں لکھا: ابو حنیفہ کی وہ روایتیں جو مجھ سے تم نے لکھی ان کو مٹا دو (المجروحين لابن حبان ت زاید 3/71 ) جواب : یہ روایت ضعیف ہے ، سند میں يعقوب بن محمد المغري مجہول ہیں (ري الظمآن بتراجم شيوخ ابن حبان 2/1081 ) ۔ ابراہیم بن طہمان رحمہ اللہ نے کبھی بھی امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو ترک نہیں کیا، نہ ہی ان سے مروی احادیث و آثار سے روگردانی کی۔ کتبِ حدیث میں جابجا ابراہیم بن طہمان رحمہ اللہ کی امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے روایات موجود ہیں۔ یہ روایات صرف ان کے ابتدائی دور تک محدود نہیں، بلکہ ان کے آخری زما...