نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اعتراض نمبر 32 : کہ امام حماد بن ابو حنیفہ نے کہا کہ میرے والد کے نزدیک قرآن مخلوق ہے اور میرے والد ابو حنیفہ نے کہا کہ میں نے ابن ابی لیلی کے سامنے تقیہ کیا ہے۔


 اعتراض نمبر 32 : 
کہ امام حماد بن ابو حنیفہ نے کہا کہ میرے والد کے نزدیک قرآن مخلوق ہے اور میرے والد ابو حنیفہ نے کہا کہ میں نے ابن ابی لیلی کے سامنے تقیہ کیا ہے۔

أخبرنا ابن الفضل، أخبرنا دعلج بن أحمد، أخبرنا أحمد بن علي الأبار، حدثنا سفيان بن وكيع قال: جاء عمر بن حماد بن أبي حنيفة، فجلس إلينا، فقال: سمعت أبي حمادا يقول: بعث ابن أبي ليلى إلى أبي حنيفة فسأله عن القرآن. فقال: مخلوق، فقال: تتوب وإلا أقدمت عليك؟ قال فتابعه، فقال القرآن كلام الله، قال فدار به في الخلق يخبرهم أنه قد تاب من قوله القرآن مخلوق. فقال أبي: فقلت لأبي حنيفة كيف صرت إلى هذا وتابعته؟ قال: يا بني خفت أن يقدم علي فأعطيته التقية.

الجواب ۔

 میں کہتا ہوں کہ اس کی سند میں دعلج اور الابار اور سفیان بن وکیع ہیں۔ پس دعلج مالدار تاجر تھا اس کے پاس سونے کی کئی ٹوکریاں بھری ہوئی تھیں۔ راویوں میں سے جو اس کے پاس رات گزارتے، ان کی آنکھیں خیرہ ہو جاتیں اور ان کی عقلیں سلب ہو جاتیں۔ تو وہ تشبیہ میں اس کے ہم مذہب راویوں کے بارے میں نرم رویہ اختیار کرتے اور روایت کو اس کی مرضی کے مطابق بنا دیتے اور اس کے ہاں تعصب اور لا پروائی تھی۔ اور مفاد پرست راوی اس کے ہاں رات گزارتے اور اس کی کتابوں میں کئی چیزوں کو شامل کر لیتے پھر وہ ان کو باطن کی سلامتی کے ساتھ روایت کرتا رہتا اور امام ذہبی نے ذکر کیا کہ ان وضاعوں میں سے جو اس کی کتابوں میں زائد چیزیں شامل کر دیتے تھے، دو آدمی تھے۔

 ایک علی بن الحسین الرصافی جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ حدیثیں گھڑتا تھا اور اللہ پر افتراء باندھتا تھا۔ دار قطنی نے کہا کہ اس نے اپنے باقی شیوخ سے سنی ہوئی باتوں میں اپنی طرف سے جو باتیں داخل کی ہیں، پھر ان کے سامنے ان احادیث کو بیان کیا وہ اتنی نہیں ہیں جتنی کہ دعلج کی کتابوں میں اس نے داخل کی ہیں۔

اور اسی طرح ابو الحسین العطار الحرمی نے بھی دعلج کی کتابوں میں احادیث داخل کیں جیسا کہ اس کا ذکر ذہبی نے کیا ہے اور ان دونوں راویوں کو ابن حجر نے بنا دلیل ایک ہی بنا ڈالا۔ 

 اور الآبار ان لوگوں میں سے تھا جن کے پاس دعلج آتا جاتا تھا تو اس نے اس کے مذہب کی تائید کی اور ابو حنیفہ اور اس کے اصحاب پر اپنی تاریخ میں لمبے چوڑے اور بے شرمی سے طعن لگائے اور اللہ تعالی ہی اس سے حساب لینے والا ہے اور اس کی تعریف صرف وہی آدمی کر سکتا ہے جو اس کے دخائل (کسی کی بات میں زائد چیزیں شامل کر لینا) سے واقف نہ ہو۔ یا وہ شخص تعریف کرے گا جو اس کا ہم مذہب ہے۔ 

اور سفیان بن وکیع کا منشی کذاب تھا اس کی کتابوں میں اپنی مرضی کے مطابق جو چاہتا، جھوٹ لکھ دیتا پھر وہ ان کو روایت کرتا تو لوگوں نے اس پر اس کو متنبہ کیا اور اس کو بتلایا کہ اس کے منشی نے تبدیلی کی ہے تو اس نے ان لوگوں کی باتوں پر عمل نہ کیا تو اہل نقد کے ہاں ایسا راوی احتجاج کے مرتبہ سے گر جاتا ہے[1]۔ 

اور ابو حنیفہ تو اللہ کی مخلوق میں کلمہ حق کو علانیہ بلند کرنے والے اور حق کا علی الاعلان پرچار کرنے والے تھے۔ پس اگر وہ ان لوگوں میں سے ہوتے جو تقیہ کرتے ہیں تو ابن بیره ان کو نہ مارتا اور نہ ہی کوفہ کا والی ان کو ایسی ظالمانہ سزا میں جتلا کرتا جس کا ذکر ابن عبد البر نے کیا ہے[2]۔ اور نہ ہی منصور ان کو مارتا حتی کہ ان کی وفات بھی اس حالت میں ہوئی کہ وہ قید میں تھے تو ابن ابی لیلیٰ کی کیا طاقت تھی کہ اس کے سامنے ابو حنیفہ تقیہ کرتے۔ پس کیا اس کی سزا کا ان ظالموں کی سزا سے بڑھ کر تصور کیا جا سکتا ہے؟ اور یہ خبر کھلا جھوٹ ہے۔


امام کوثری کا کلام مکمل ہوا۔

[1]۔ سفيان بن وكيع بن الجراح بن مليح بن عدي بن فرس بن جمجمة بن سفيان بن عمرو بن الحارث بن عمرو

الجرح والتعدیل:

أبو أحمد بن عدي الجرجاني : يتكلمون فيه لأشياء لقنوه، إنما بلاؤه أنه كان يتلقن ما لقن، ويقال: كان له وراق يلقنه من حديث موقوف يرفعه، وحديث مرسل فيوصله أو يبدل في الإسناد قوما بدل قوم

أبو حاتم الرازي : لين

أبو حاتم بن حبان البستي : شيخ فاضل صدوق إلا أنه ابتلي بوراقه

أبو دواد السجستاني : ترك الحديث عنه

أبو زرعة الرازي : لا يشتغل به، كان يتهم بالكذب، ومن رواية بكر بن مقبل قال: ثلاثة ليست لهم محاباة عندنا فذكره منهم

أحمد بن حنبل : ما أعلم إلا خيرا

أحمد بن شعيب النسائي : ليس بثقة، ومرة: ليس بشيء، وقال مرة لإسحاق بن إبراهيم: لا تحدث عن سفيان بن وكيع

ابن حجر العسقلاني : صدوق ابتلي بوراقه فأدخل عليه ما ليس من حديثه فنصح فلم يقبل فسقط حديثه، وكان صدوقا في نفسه، وابتلي بوراقه

الدارقطني : لين تكلموا فيه

الذهبي : ضعيف

محمد بن إسماعيل البخاري : يتكلمون فيه لأشياء لقنوه

مصنفوا تحرير تقريب التهذيب : ضعيف

[2]۔ الانتقاء مترجم صفحہ 428 یا 432

تبصرے

Popular Posts

امام ابو الحسن کرخی رحمہ اللہ پر معتزلی ہونے کا الزام۔

  کیا امام ابو حسن کرخی رحمہ اللہ فروعا حنفی اور اصولا معتزلی تھے ؟ اعتراض : سلف صالحین سے بغض رکھنے والے بعض نام نہاد سلفی یعنی غیر مقلد اہل حدیث   ، امام ابو الحسن کرخی رحمہ اللہ پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ وہ فروع میں تو وہ حنفی تھے لیکن عقائد میں وہ معتزلی تھے ۔ جواب:  امام کرخی رحمہ اللہ علیہ کا تعارف کرنے والوں میں سے کچھ لکھتے ہیں کہ وہ معتزلہ کے سردار تھے جیسا کہ امام ذہبی شافعی رحمہ اللہ  سير أعلام النبلاء  جلد 15  صفحہ 472 پر لکھتے ہیں  《 وكان رأسا في الاعتزال 》۔ مگر تحقیق کرنے پر معلوم ہوتا ہےکہ ان کے پاس اس دعوے کی کوئی دلیل نہیں تھی، بس خطیب بغدادی شافعی رحمہ اللہ کی تاریخ بغداد سے بات لی اور چل پڑے۔ خطیب بغدادی نے اپنی سند کے ساتھ ابو الحسن بن فرات کا امام کرخی رحمہ اللہ کے متعلق یہ قول نقل کیا ہے۔ حَدَّثَنِي الأَزْهَرِيّ، عَنْ أَبِي الْحَسَن مُحَمَّد بْن الْعَبَّاس بن الفرات. ....   قال: وكان مبتدعا رأسا في الاعتزال، مهجورا على قديم الزمان ( تاريخ بغداد ت بشار عواد: جلد 12،  صفحہ 74)  کہ وہ (معاذ اللہ) بدعتی تھے...

امیر المومنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ نے امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر کیوں جرح کی ؟

امیر المومنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ نے امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر کیوں جرح کی ؟ جواب: 1) امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے خلاف ، امام بخاری رحمہ اللہ کی جو جروحات ہیں اس کے اسباب میں سے ایک سبب یہ ہیکہ ان کو امام ابو حنیفہ کے بارے میں ضعیف ، من گھڑت اور بے بنیاد روایات ہی پہنچی تھیں جیسا کہ ہم تفصیل بیان کریں گیں کہ کیسے محدث اعظم امام بخاری رحمہ اللہ نے امام اعظم رحمہ اللہ پر جرح کی جو خود امام بخاری اور محدثین عظام کے اصولوں کے مطابق غلط تھیں۔ مثلا  1) امام بخاری کا شیخ نعیم بن حماد ہے ، جس کے بارے میں محدثین نے صراحت کی ہیکہ یہ شخص امام ابو حنیفہ کے خلاف جھوٹی روایات گھڑتا تھا۔ أبو الفتح الأزدي : كان ممن يضع الحديث في تقوية السنة وحكايات مزورة في ثلب النعمان كلها كذب ( تھذیب التھذیب 4/412 ) نعیم بن حماد کی جہاں توثیق ہے وہاں اس پر جروحات بھی ہیں۔  أبو حاتم بن حبان البستي : ربما أخطأ ووهم أبو دواد السجستاني : لينه أبو زرعة الدمشقي : يصل أحاديث يوقفها الناس أبو زرعة الرازي : يصل أحاديث يوقفها الناس أبو سعيد بن يونس المصري : يفهم الحديث، روى أحاديث مناكيرعن الثقات أب...

*حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ اور ترک رفع یدین , باب: سجدہ کرنے کے وقت رفع الیدین کرنا حدیث نمبر: 1086 , 1027

 *حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ اور ترک رفع یدین*   تحریر : مفتی مجاہد صاحب فاضل مدرسہ عربیہ رائیونڈ پیشکش : النعمان سوشل میڈیا سروسز غیر مقلدین حضرات حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کے حوالے سے رفع الیدین کے ثبوت میں بعض سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایک شوشہ یہ بھی چھوڑتے ہیں کہ وہ نو ہجری میں ایمان لائے لہذا جو کچھ انہوں نے نوہجری میں دیکھا وہی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اخری اور دائمی عمل ہے *حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے سجدوں کی رفع الیدین کا ثبوت*   «سنن النسائي» (2/ 359): «‌‌126 - باب رفع اليدين للسُّجود 1085 - أخبرنا محمدُ بنُ المُثَنَّى قال: حَدَّثَنَا ابن أبي عَديٍّ، عن شعبة، عن ‌قَتَادة، ‌عن ‌نَصْرِ بن عاصم عن مالكِ بن الحُوَيْرِث، أنَّه رأى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رفع يديه في صلاته؛ إذا ركع، وإذا رفع رأسه من الرُّكوع، وإذا سجد، وإذا رفع رأسه من سُجوده، حتَّى يُحاذِيَ بهما فُروعَ أُذُنَيه»  سنن نسائی کتاب: نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث باب: سجدہ کرنے کے وقت رفع الیدین کرنا  حدیث نمبر: 1086 ترجمہ: مالک بن حویر...