منکرین تصوف کا رد غیر مقلد اہلحدیث عالم سے۔
کتاب کا نام۔
《 اثبات الہام و البیعہ بادلۃ الکتاب السنہ و المقلب الانام علی تحقیق الکلام 》
مصنف : غیر مقلد سید عبد الجبار غزنوی صاحب
کتاب کے مصنف سید عبد الجبار غزنوی " مسلک اہل حدیث " کے مشہور ولی اللہ سید عبد اللہ غزنوی کے بیٹے اور روحانی جانشین تھے ،آپکا تعلق " نقشبندیہ سلسلہ " سے تھا۔
مقلدین کے بارے میں آپ کا نظریہ تھا:
"مذاہب اربعہ حق ہیں اور ان کا آپس کا اختلاف ایسا ہے جیسا صحابہ کرامؓ میں بعض مسائل کا اختلاف ہوا کرتا تھا، باوجود اختلاف کے ایک دوسرے بغض وعداوت نہیں رکھتے اور باہم سب وشتم نہیں کرتے مثل خوارج وروافض کے، صلحاء اور ائمہ دین کی محبت جزوِ ایمان ہے"۔
(اثبات الالہام والبیعۃ:۶، طبع دوم بحوالہ انوار اسلام 1037)
یاد ہانی یہ وہی غیر مقلد عالم ہیں جنہوں نے گستاخ امام اعظم ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کو مرتد ہونے کی پیشگوئی کی اور وہ پوری ہوئی

برصغیر میں پہلا " منکر تصوف اور نام نہاد اہل حدیث مولوی غلام قصوری " نے تصوف و احسان کے خلاف ایک کتاب لکھی ، مولوی غلام قصوری کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ وہ منکر حدیث بھی تھا واللہ اعلم
مگر تصوف کے متعلق جب منکر نے اپنی تصنیف میں اہل اللہ اور صوفیاء کی توہین کی تو اس وقت تمام علماء اہل حدیث تڑپ اٹھے ،جیسا کہ کتاب کے شروع میں غیر مقلد اہلحدیث سید نذیر حسین دہلوی اور نواب صدیق حسن خان کے مکتوبات کے حوالہ جات درج ہے۔
صوفیاء اہل حدیث میں غیور اور جری صوفی عالم سید عبد الجبار غزنوی نے منہ توڑ ّ منکر ّ کو منہ توڑجواب دیا ،آپ کی اس جواب تائید غیر مقلد سید نذیر حسین دہلوی اور غیرمقلد اہلحدیث نواب صدیق حسن خان قنوجی نے بھی کی ۔
غیر مقلدوں کی کتب سے حوالہ جات۔
1۔ مولانا سید عبدالجبار غزنوی کی ساری زندگی درس و تدریس،وعظ و تبلیغ اور تصوف و سلوک کی راہوں سے آئی ہوئی بدعات کی تردید اور صحیح اسلامی زہدو عبادت اور روحانیت کا درس دینے میں گزری
( غزنوی خاندان صفحہ 83۔از عبدالرشید عراقی غیر مقلد)
غیر مقلد عالم عبدالجبار غزنوی کا دنیا کو تسخیر کرنے کے لئے وظیفہ کرنا
غیر مقلد عالم ابو بکر غزنوی کہتے ہیں کہ ان کے دادا عبدالجبار غزنوی حزب البحر وظیفہ باقاعدگی سے کرتے تھے۔حزب البحر وظیفہ تسخیر کا وظیفہ ہے جس میں وظیفہ کرنے والا اللہ تعالی سے درخواست کرتا ہے کہ یہ زمین، آسمان، ہوا ، فضا، صحرا، دریا ، بیاباں،کوہستاں، پہاڑ ، سمندر ، انسان اور تمام مخلوق میرے لئے مسخر کر دے۔
(تحریک اہلحدیث تاریخ کے آئینے میں، صفحہ 335)
اس حوالے سے ثابت ہوا کہ غیر مقلداہلحدیث عالم عبدالجبار غزنوی تمام مخلوقات کو مسخر کرنا چاہتا تھا اور اس کے لئے وظیفہ کرتا تھا۔
کیا کوئی غیر مقلد اس حزب البحر وظیفہ کی قران اور حدیث سے دلیل دے سکتا ہے؟؟؟
کیا کوئی غیر مقلد اس حزب البحر وظیفہ شرعی حیثیت بتا سکتا ہے؟؟؟ ہے کوئی غیر مقلد جو اپنے عالم کے اس وظیفہ کی شرعی حیثیت بتا سکے اور قرآن و حدیث سے اس کی کوئی دلیل دے سکے؟؟؟؟
آج نہ جانے کیوں علماء غیر مقلد اہلحدیث سلفی صوفیاء کے قدر دان نہیں ،افادہ عام کے لئے یہ نایاب کتاب پیش خدمت ہے۔
لنک :
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں