اعتراض نمبر 34: کہ ابو حنیفہ نے کہا کہ ابن ابی لیلی میرے ساتھ ایسا سلوک جائز سمجھتا ہے جو میں کسی جانور کے لیے بھی جائز نہیں سمجھتا۔
اعتراض نمبر 34:
کہ ابو حنیفہ نے کہا کہ ابن ابی لیلی میرے ساتھ ایسا سلوک جائز سمجھتا ہے جو میں کسی جانور کے لیے بھی جائز نہیں سمجھتا۔
أخبرنا الخلال، أخبرنا الحريري أن النخعي حدثهم قال: حدثنا عبد الله بن غنام، حدثنا محمد بن الشعر بن مالك بن مغول قال: سمعت إسماعيل بن حماد بن أبي حنيفة يقول: قال أبو حنيفة: إن ابن أبي ليلى ليستحل مني مالا استحل من بهيمة
الجواب :
میں کہتا ہوں کہ یہی واقعہ ابن ابی العوام جب دولابی، یعقوب بن اسحاق بن ابی اسرائیل کی سند سے محمد بن الصقر سے نقل کرتے ہیں تو اس میں بھیمۃ کی جگہ سنورة کے الفاظ ہیں اور یہ معنی میں بہت ہی نا معلوم ہے (یعنی اس عبارت کا مفہوم متعین کرنا مشکل ہے) [1] اور اس روایت میں محمد بن الصقر جو ہے وہ ابو مالک محمد بن الصقر بن عبد الرحمن ابن بنت مالک بن مغول ہے جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے [2] اور تاریخ بغداد کے مطبوعہ تینوں نسخوں میں الصقر کی جگہ الشعر ہے اور یہ تحریف ہے[3].
امام کوثری کا کلام مکمل ہوا۔
[1]۔ فضائل ابی حنیفہ لابن ابی العوام ت بہرائچی صفحہ 78 ، رقم 93
[2]۔ دیکھیں اعتراض نمبر 7۔
[3]۔ محمد بن الشعر ہو یا محمد بن الصقر دونوں صورتوں میں سند ضعیف ہی رہتی ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں