نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

امام عبد اللہ بن داود الخریبیؒ (م۲۱۳؁ھ)نےامام ابو حنیفہؒ(م۱۵۰؁ھ) کے حافظہ کی تعریف کی ہے۔


امام عبد اللہ بن داود الخریبیؒ (م۲۱۳؁ھ)نےامام ابو حنیفہؒ(م۱۵۰؁ھ) 

کے حافظہ کی تعریف کی ہے۔

-مفتی ابو احمد بن اسماعیل المدنی

حافظ المشرق،امام خطیب بغدادیؒ(م۴۶۳؁ھ) فرماتے ہیں کہ 

أخبرنا الجوهري، أخبرنا محمد بن عمران المرزباني، حدثنا عبد الواحد بن محمد الخصيب، حدثني أبو مسلم الكجي إبراهيم بن عبد الله قال: حدثني محمد بن سعيد أبو عبد الله الكاتب قال: سمعت عبد الله بن داود الخريبي يقول: يجب على أهل الإسلام أن يدعوا الله لأبي حنيفة في صلاتهم قال: وذكر حفظه عليهم السنن والفقه۔

مشہور ثقہ،مامون،حافظ ،حجت،امام عبد اللہ بن داود الخریبیؒ (م۲۱۳؁ھ)فرماتے ہیں کہ اہل اسلام پر واجب ہے کہ وہ اپنی نمازوں میں امام ابو حنیفہؒ (م۱۵۰؁ھ)کے لئےدعا کریں۔اور یہ اس لئےکہ انہوں نے سنت،حدیث اور فقہ مسلمانوں کے لئے محفوظ کی ہے۔(تاریخ بغداد:ج۱۳:ص۳۴۴)

اوردلالۃ النص سے ثابت ہوتا ہے کہ اس روایت میں امام عبد اللہ بن داود الخریبیؒ (م۲۱۳؁ھ)نےحدیث میں امام ابو حنیفہؒ(م۱۵۰؁ھ) کے حافظہ کی تعریف کی ہے۔کیونکہ امام صاحبؒ کے نزدیک حدیث کو بیان کرنے کےلئے،حفظ شرط تھی ۔

سند کی تحقیق:

(۱) حافظ المشرق،امام خطیب بغدادیؒ(م۴۶۳؁ھ) مشہور ثقہ،حافظ الحدیث ہیں۔

(۲) حافظ حسن بن علی الجوہری،ابو محمد المقنعیؒ(م۴۵۴؁ھ)بھی ثقہ،حافظ الحدیث ہیں۔(تاریخ الاسلام:ج۱۰:ص۴۵)

(۳) محمد بن عمران،ابو عبد اللہ المرزبانیؒ(م۳۸۴؁ھ) بھی ثقہ ہیں۔(مجلہ الاجماع:ش۱۳:ص۱۳۶)

(۴) عبد الواحد بن محمد الخصیبیؒ صدوق ہیں۔(تاریخ بغداد:ج۱۱:ص۷،الانساب للسمعانی :ج۵:ص۱۵۱،والوافی بالوفیات:ج۱۹:ص۱۸۲)

(۵) ابراہیم بن عبد اللہ،ابو مسلم الکجیؒ(م۲۹۲؁ھ) مشہور ثقہ،حافظ الحدیث ہیں۔(کتاب الثقات للقاسم:ج۲:ص۲۰۶، تاریخ الاسلام:ج۶:ص۹۱۱)

(۶) محمد بن سعد،ابو عبد اللہ،کاتب الواقدیؒ(م۲۳۰؁ھ)بھی مشہور صدوق،حافظ الحدیث اور ائمہ جرح و تعدیل میں سے ہیں۔ (تقریب:رقم۵۹۰۳)

نوٹ :

تاریخ بغداد کے مطبوعہ نسخہ میں محمد بن سعد کے بجائے محمد بن سعید آگیا ہے،جو کہ کاتب کی غلطی ہے۔صحیح محمد بن سعد،ابو عبد اللہ کاتب الواقدیؒ ہے۔

(۷) امام عبد اللہ بن داود الخریبیؒ (م۲۱۳؁ھ)صحیح بخاری و سنن اربع کے راوی اور ثقہ،مامون،عابد،حجت،حافظ الحدیث ہیں۔ (تقریب:رقم۳۲۹۷، الکاشف،تہذیب الکمال)

لہذا یہ سند حسن ہے اور ثابت ہوا کہ امام عبد اللہ بن داود الخریبیؒ (م۲۱۳؁ھ)نےحدیث میں امام ابو حنیفہؒ(م۱۵۰؁ھ) کے حافظہ کی تعریف کی ہے۔

 

پیشکش : النعمان سوشل میڈیا سروسز

سکین اور دیگر مضامین کیلئے دیکھیں مجلہ الاجماع  جو ہماری موبائل ایپ "دفاع احناف لائبریری" میں موجود ہیں، نیز اس ایپ میں رد غیر مقلدیت و سلفیت پر (1000) ایک ہزار سے زائد گرانقدر PDF کتب  ہیں




------------------------------------------------------------------------------------------------------

 وقرأت في كتاب الجعابي قال: حدثني عبد الله بن محمد بن سعيد بن زياد المقرئ قال: حدثنا إبراهيم بن هاشم قال: سمعت بشر ابن الحارث يقول: سمعت عبد الله بن داود، وذكر أبا حنيفة فقال: اللهم ارحمه وثبته. 


ثقہ عابد زاہد محدث امام عبداللہ بن داود الخریبی رحمہ اللہ المتوفی 213ھ نے امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا ذکر کیا اور دعا کی کہ اے اللہ ان پر رحم فرمائیں اور انہیں ثابت قدم رکھیں۔

( مسند أبي حنيفة لابن خسرو ، رقم 38 ، اسنادہ صحیح )


یہ قول اس وقت کا ہو سکتا ہے جب امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر بعض محدثین تعصب کی وجہ سے طعن کرتے تھے اور اپنے کلام سے امام صاحب کو اذیت پہنچاتے تھے ، یا اس وقت کا ہو سکتا ہے جب امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو ظالم حکمران نے جیل میں قید کر کیا تھا اور ان پر کوڑے برسائے جاتے تھے ۔ واللہ اعلم

تبصرے

Popular Posts

مسئلہ ترک رفع یدین (حدیث ابن مسعود ؓ کی سند پر اعتراضات کا جائزہ )

  مسئلہ ترک رفع یدین (حدیث ابن مسعود ؓ کی سند پر اعتراضات کا جائزہ ) مفتی رب نواز حفظہ اللہ، مدیر اعلی مجلہ  الفتحیہ  احمدپور شرقیہ                                                         (ماخوذ: مجلہ راہ  ہدایت)    حدیث:           حدثنا ھناد نا وکیع عن سفیان عن عاصم بن کلیب عن عبد الرحمن بن الاسود عن علقمۃ قال قال عبد اللہ بن مسعود الا اصلیْ بِکُمْ صلوۃ رسُوْل اللّٰہِ صلّی اللّٰہُ علیْہِ وسلّم فصلی فلمْ یرْفعْ یدیْہِ اِلّا فِیْ اوَّل مرَّۃٍ قال وفِی الْبابِ عنْ برا ءِ بْن عازِبٍ قالَ ابُوْعِیْسی حدِیْثُ ابْنُ مسْعُوْدٍ حدِیْثٌ حسنٌ وبہ یقُوْلُ غیْرُ واحِدٍ مِّنْ اصْحابِ النَّبی صلّی اللّہُ علیْہِ وسلم والتابعِیْن وھُوقوْلُ سُفْیَان واھْل الْکوْفۃِ۔   ( سنن ترمذی :۱؍۵۹، دو...

*حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ اور ترک رفع یدین , باب: سجدہ کرنے کے وقت رفع الیدین کرنا حدیث نمبر: 1086 , 1027

 *حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ اور ترک رفع یدین*   تحریر : مفتی مجاہد صاحب فاضل مدرسہ عربیہ رائیونڈ پیشکش : النعمان سوشل میڈیا سروسز غیر مقلدین حضرات حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کے حوالے سے رفع الیدین کے ثبوت میں بعض سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایک شوشہ یہ بھی چھوڑتے ہیں کہ وہ نو ہجری میں ایمان لائے لہذا جو کچھ انہوں نے نوہجری میں دیکھا وہی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اخری اور دائمی عمل ہے *حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے سجدوں کی رفع الیدین کا ثبوت*   «سنن النسائي» (2/ 359): «‌‌126 - باب رفع اليدين للسُّجود 1085 - أخبرنا محمدُ بنُ المُثَنَّى قال: حَدَّثَنَا ابن أبي عَديٍّ، عن شعبة، عن ‌قَتَادة، ‌عن ‌نَصْرِ بن عاصم عن مالكِ بن الحُوَيْرِث، أنَّه رأى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رفع يديه في صلاته؛ إذا ركع، وإذا رفع رأسه من الرُّكوع، وإذا سجد، وإذا رفع رأسه من سُجوده، حتَّى يُحاذِيَ بهما فُروعَ أُذُنَيه»  سنن نسائی کتاب: نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث باب: سجدہ کرنے کے وقت رفع الیدین کرنا  حدیث نمبر: 1086 ترجمہ: مالک بن حویر...

امیر المومنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ نے امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر کیوں جرح کی ؟

امیر المومنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ   نے   امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر کیوں جرح کی ؟ جواب:  اسلامی تاریخ کے صفحات گواہ ہیں کہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ فقہ و علم میں ایسی بے مثال شخصیت تھے جن کی عظمت اور مقام پر محدثین و فقہاء کا بڑا طبقہ متفق ہے۔ تاہم بعض وجوہات کی بنا پر بعد کے ادوار میں چند محدثین بالخصوص امام بخاری رحمہ اللہ سے امام ابو حنیفہ پر جرح منقول ہوئی ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر وہ کیا اسباب تھے جن کی وجہ سے امام الحدیث جیسے جلیل القدر عالم، امام اعظم جیسے فقیہ ملت پر کلام کرتے نظر آتے ہیں؟ تحقیق سے یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ تک امام ابو حنیفہ کے بارے میں زیادہ تر وہی روایات پہنچیں جو ضعیف، منقطع یا من گھڑت تھیں، اور یہ روایات اکثر ایسے متعصب یا کمزور رواة سے منقول تھیں جنہیں خود ائمہ حدیث نے ناقابلِ اعتماد قرار دیا ہے۔ یہی جھوٹی حکایات اور کمزور اساتذہ کی صحبت امام بخاری کے ذہن میں منفی تاثر پیدا کرنے کا سبب بنیں۔ اس مضمون میں ہم انہی اسباب کو تفصیل سے بیان کریں گے تاکہ یہ حقیقت واضح ہو سکے کہ امام ابو حنیفہ پر ا...