صدوق راوی ابو یحیی الحمانی کی نظر میں امام اعظم کا مقام
حدثنا علي بن أحمد بن أبي غسان الدقيقي البصري، ثنا جعفر بن محمد بن موسى النيسابوري الحافظ، قال: سمعت علي بن مسلم العامري يقول: سمعت أبا يحيى الحماني يقول: ما رأيت رجلا قط خيرا من أبي حنيفة.
"میں نے امام ابو حنیفہ سے بہتر کوئی شخص نہیں دیکھا۔"
(مسند أبي حنيفة - أبو نعيم الأصبهاني - الصفحة ٢١ ، سند حسن)
یہ قول ابو یحییٰ الحمانی رحمہ اللہ کا ہے، جو صدوق راوی ہیں اور انہوں نے سفیان ثوری، الأعمش، مالک بن مغول، مسعر بن کدام، عبداللہ بن عون جیسے بڑے بڑے حفاظِ حدیث اور آئمہ فن کو نہ صرف دیکھا بلکہ ان سے روایت بھی کی۔ مگر ان سب کو دیکھنے کے باوجود ابو یحییٰ الحمانی نے ببانِ صدق یہ اعلان کیا: "میں نے امام ابو حنیفہ سے بہتر کوئی شخص نہیں دیکھا۔"
یہ جملہ معمولی نہیں بلکہ علم، تقویٰ، فقاہت، دیانت اور شخصیت کے تمام پہلوؤں میں امام اعظمؒ کو تمام ہم عصر اکابر پر فائق و افضل قرار دینا ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں