اعتراض نمبر 19 : امام ابن عدی الجرجانیؒ (م 365ھ) اپنی کتاب الكامل میں نقل کرتے ہیں کہ امام ابو حنیفہؒ کا مسلک یہ ہے کہ صدقۂ فطر قیمت کے ساتھ بھی ادا کیا جا سکتا ہے۔
کتاب الكامل في ضعفاء الرجال از محدث امام ابن عدی الجرجانیؒ (م 365ھ)
میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر اعتراضات کا جائزہ :
اعتراض نمبر 19 :
امام ابن عدی الجرجانیؒ (م 365ھ) اپنی کتاب الكامل میں نقل کرتے ہیں کہ امام ابو حنیفہؒ کا مسلک یہ ہے کہ صدقۂ فطر قیمت کے ساتھ بھی ادا کیا جا سکتا ہے۔
حَدَّثَنَا حَاجِبُ بْنُ مَالِكٍ، حَدَّثَنا عَبد اللَّه بْن سَعِيد الكندي، حَدَّثَنا يُونُس بْن بُكَير، عَن أبي حنيفة قَالَ لو أعطيت في صدقة الفطر هليج أجزأك.
(الكامل في ضعفاء الرجال ت السرساوي ، 10/124)
الجواب : یہ بات واضح رہے کہ امام ابو حنیفہؒ اس مسئلے میں اکیلے نہیں ہیں بلکہ امام بخاریؒ اور امام سفیان ثوریؒ بھی ان کے ہم نوا ہیں کہ صدقۂ فطر اجناس کے بجائے قیمت سے بھی ادا کیا جا سکتا ہے۔ لہٰذا اس مسئلے پر صرف امام ابو حنیفہؒ پر اعتراض کرنا درست نہیں ہے۔
مزید تفصیل کیلئے دیکھیں
٢١٢٢ - حَدَّثَنَا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، قَالَ: «لَوْ أَنَّكَ أَعْطَيْتَ فِي صَدَقَةِ الْفِطْرِ هُلَيْلِجَ لَأَجْزَأَ» سنن الدارقطني ٣/٨٥ — الدارقطني (ت ٣٨٥)
١٢٩ - حدثنا يونس بن بكير عن أبي حنيفة قال لو أعطيت في صدقة الفطر هليلج أجزأك حديث أبي سعيد الأشج ١/٢٤٨ — أبو سعيد الأشج (ت ٢٥٧)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں