اعتراض نمبر 44: کہ ابوبکر بن داؤد نے کہا کہ امام مالک، امام اوزاعی، امام الحسن بن صالح ، امام سفیان ثوری اور امام احمد بن حنبل اور ان کے اصحاب رحمہم اللہ کا ابو حنیفہ کو گمراہ قرار دینے پر اتفاق ہے۔
اعتراض نمبر 44: کہ ابوبکر بن داؤد نے کہا کہ امام مالک، امام اوزاعی، امام الحسن بن صالح ، امام سفیان ثوری اور امام احمد بن حنبل اور ان کے اصحاب رحمہم اللہ کا ابو حنیفہ کو گمراہ قرار دینے پر اتفاق ہے۔ حدثنا محمد بن علي بن مخلد الوراق - لفظا - قال في كتابي عن أبي بكر محمد بن عبد الله بن صالح الأسدي الفقيه المالكي قال: سمعت أبا بكر بن أبي داود السجستاني يوما وهو يقول لأصحابه: ما تقولون في مسألة اتفق عليها مالك وأصحابه، والشافعي وأصحابه، والأوزاعي وأصحابه، والحسن بن صالح وأصحابه،وسفيان الثوري وأصحابه، وأحمد بن حنبل وأصحابه؟ فقالوا له: يا أبا بكر لا تكون مسألة أصح من هذه. فقال: هؤلاء كلهم اتفقوا على تضليل أبي حنيفة. الجواب: میں کہتا ہوں کہ الکامل میں ابن عدی کی عبارت یوں ہے 《سمعت ابن ابی داود يقول الوقيعة في أبي حنيفة جماعة من العلماء》 کہ میں نے ابن ابی داؤد کو کہتے ہوئے سنا کہ ابو حنیفہ سے اختلاف رکھنے میں علماء کا اجماع ہے اس لیے کہ بصرہ کے امام ایوب السختیانی ہیں اور کوفہ کے امام ثوری ہیں اور حجاز کے امام مالک ہیں اور مصر کے امام اللیث بن سعد ہیں اور شا...