امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر متشدد متعصب محدث ابن حبان رحمہ اللہ کی جروحات کا جائزہ : (10 اعتراضات)
امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر متشدد متعصب محدث ابن حبان رحمہ اللہ کی جروحات کا جائزہ : المجروحین لابن حبان میں اعتراض نمبر 1 : النعمان بن ثابت أبو حنيفة الكوفي : صاحب الرأي ۔۔۔ وكان رجلا جدلا ظاهر الورع ترجمہ : ابو حنیفہ ظاہرا متقی لیکن جھگڑالو تھے۔ ( كتاب المجروحين لابن حبان ت زاید 3/61 ) شق 1 : ابو حنیفہ جھگڑالو تھے شق 2 : ابو حنیفہ ظاہر میں متقی تھے جواب : 1) محدث ابن حبان متوفی 354ھ نے یہاں کوئی سند ذکر نہیں کی کہ ان کو کیسے معلوم ہوا امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ متوفی 150ھ جھگڑالو تھے اور صرف ظاہر میں متقی تھے ؟ ، بلکہ اس کے الٹ الإمام القدوة شيخ الإسلام یزید بن ہاروں فرماتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے زیادہ عقل مند ، افضل اور پرہیزگار میں نے نہیں دیکھا ۔ (تاریخ بغداد ت بشار 15/498 ، محقق لکھتے اس کی سند بالکل صحیح ہے)۔ امام صاحب تو پرہیزگاری کے اعلی درجہ پر فائز تھے البتہ محدث ابن حبان کی اصلیت کیا ہے ملاحظہ فرمائیں 2)۔ محدث ابن حبان نہایت متشدد متعصب بلکہ جھگڑالو تھے ، امام ذہبی ان کے بارے میں لکھتے ہیں کہ ابن حبان...