المجروحین لابن حبان میں اعتراض نمبر 18 : محدث ابن حبان نقل کرتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ نے کہا کہ فلاں حدیث پر رفع حاجت کر لو (العیاذ باللہ)
امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر متشدد محدث ابن حبان رحمہ اللہ کی جروحات کا جائزہ :
المجروحین لابن حبان میں اعتراض نمبر 18 :
أخبرنا الفضل بن الحسين بهمذان قال: حدثنا يحيى بن عبد الله بن ماهان عن ابن عيينة قال: حدثت أبا حنيفة بحديث عن النبي عليه الصلاة والسلام فقال:
بل على هذا.
محدث ابن حبان نقل کرتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ نے کہا کہ فلاں حدیث پر رفع حاجت کر لو (العیاذ باللہ)
(المجروحين لابن حبان ت زاید 3/70 )
جواب : یہ روایت منقطع ہے ۔
راوی يحيى بن عبد الله بن ماهان أبو زكريا الكرابيسي ، کی امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ متوفی 198ھ سے ملاقات ثابت نہیں ہے۔
کیونکہ وہ 230ھ کے آس پاس کے شیوخ سے روایت لیتے ہیں ، جیسا کہ ان کے ترجمہ سے واضح ہے
( تاريخ الإسلام - ت بشار ٦/٨٥١ ، الإرشاد في معرفة علماء الحديث للخليلي ٢/٦٥٠ )
لہذا سند میں کوئی راوی چھوٹ چکا ہے ، جیسا کہ محدث ابن حبان کے نقل کردہ اعتراض نمبر 5 میں بھی ایک مجہول راوی سند سے گر گیا تھا ۔
حاصل یہ ہیکہ راوی یحیی کا سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ سے سماع نہیں ہے ، ملاقات ثابت نہیں ہے۔ کتب احادیث میں ، یحیی کی سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ سے ہماری تحقیق کے مطابق ایک بھی روایت موجود نہیں ہے ۔
لہذا سند میں انقطاع کے سبب یہ روایت ضعیف ہے اور امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر اعتراض مردود ہے۔
مزید تفصیل کیلئے قارئین دیکھیں
"النعمان سوشل میڈیا سروسز" کی ویب سائٹ پر موجود
▪︎(سلسلہ ) المجروحین لابن حبان میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر اعتراضات کے جوابات ۔
تاریخ بغداد میں امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر اعتراض نمبر 55.
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں