المجروحین لابن حبان میں اعتراض نمبر 25 : محدث ابن حبان نقل کرتے ہیں کہ امام احمد سے امام ابو حنیفہ اور امام ابو یوسف کے متعلق پوچھا گیا تو امام احمد نے کہا میں ان سے روایت نہیں کرتا۔
امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر متشدد محدث ابن حبان رحمہ اللہ کی جروحات کا جائزہ :
المجروحین لابن حبان میں اعتراض نمبر 25 :
وَأَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلانِيُّ بِطَرَسُوسَ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ سَمِعْتُ زِيَادَ بْنَ أَيُّوبَ يَقُولُ سَأَلْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ عَنِ الرِّوَايَةِ عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ وَأَبِي يُوسُفَ فَقَالَ لَا أَرَى الرِّوَايَةَ عَنْهُمَا
محدث ابن حبان نقل کرتے ہیں کہ امام احمد سے امام ابو حنیفہ اور امام ابو یوسف کے متعلق پوچھا گیا تو امام احمد نے کہا میں ان سے روایت نہیں کرتا۔
(المجروحين لابن حبان ت زاید 3/71 )
جواب :
امام ابو یوسف ، امام احمد کے ہاں صدوق تھے ، لیکن امام احمد پھر بھی ان سے روایت نہ کرنے کی تلقین کر رہے ہیں۔
وقال عبد الله: سألت أبي، من أسد بن عمرو. قال: كان صدوقًا، وأبو يوسف صدوق، ولكن أصحاب أبي حنيفة لا ينبغي أن يروى عنهم شيء. «العلل» (٥٣٣٢)
یہ بڑی عجیب بات ہے کہ ایک انسان آپکے نزدیک صدوق اور حدیث بیان کرنے کے قابل ہے لیکن آپ صرف اس وجہ سے اس سے احادیث نقل نہیں کرتے کیونکہ وہ امام ابو حنیفہ کا شاگرد ہے. کیا یہی انصاف کا تقاضہ ہے؟
کیا کسی محدث سے صرف اس لئے حدیث نقل نہیں کرنا کہ وہ جس امام کا شاگرد ہے آپ اس امام کو پسند نہیں کرتے، یہی دین کی خدمت ہے؟ چلیں مان بھی لیں آپ کو امام ابو حنیفہ پسند نہیں لیکن امام ابو یوسف کے دوسرے بھی کئی استاد ہیں جن سے وہ احادیث نقل کرتے ہیں تو آپ کسی دوسرے استاد کے واسطہ سے تو احادیث نقل کر ہی سکتے ہیں. بلکہ ہم کہیں گے کہ آپ ایسے راویوں سے تو روایت بیان کرتے ہیں جسے آپ خود ضعیف کہتے ہیں لیکن ایسے محدث سے روایت بیان نہیں کرتے جو آپ کے اور دوسرے محدثین کے نزدیک ثقہ صدوق ہے. کیا یہ طریقہ درست ہے؟

امام احمد رحمہ اللہ نے ، امام اوزاعی جو بالاتفاق ثقہ ہیں (بخاری مسلم ان کی روایات سے بھری پڑی ہے) ان کی رائے اور حدیث کو بھی ضعیف کہا گیا ہے ، تو کیا بخاری مسلم کی وہ روایتیں ضعیف ہیں جو اوزاعی سے منقول ہیں ؟ کیا باقی کتب میں اوزاعی کی روایتیں ضعیف ہیں ؟
مزید تفصیل کیلئے قارئین دیکھیں "النعمان سوشل میڈیا سروسز" کی ویب سائٹ پر موجود
▪︎ ( سلسلہ ) امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر متفرق اعتراضات : اعتراض نمبر 35
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں