اعتراض نمبر 27 : امام یعقوب فسوی (م 277ھ) اپنی کتاب المعرفة والتاریخ میں نقل کرتے ہیں کہ امام مالکؒ نے کہا: اسلام میں ابو حنیفہ سے زیادہ اسلام کو نقصان پہنچانے والا کوئی شخص پیدا نہیں ہوا۔
کتاب "المعرفة والتاريخ" از یعقوب فسوی
میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر اعتراضات کا جائزہ :
اعتراض نمبر 27 :
امام یعقوب فسوی (م 277ھ) اپنی کتاب المعرفة والتاریخ میں نقل کرتے ہیں کہ امام مالکؒ نے کہا: اسلام میں ابو حنیفہ سے زیادہ اسلام کو نقصان پہنچانے والا کوئی شخص پیدا نہیں ہوا۔
«حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحُنَيْنِيُّ قَالَ: قَالَ مَالِكٌ مَا وُلِدَ فِي الْإِسْلَامِ مَوْلُودٌ أَضَرَّ عَلَى أهل الإسلام من أبي حنيفة،وَكَانَ يَعِيبُ الرَّأْيَ وَيَقُولُ: قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ وَقَدْ تَمَّ هَذَا الْأَمْرُ وَاسْتُكْمِلَ، فَإِنَّمَا يَنْبَغِي أَنْ نَتَّبِعَ آثَارَ رسول الله ﷺ وأصحابه، وَلَا نَتَّبِعَ الرَّأْيَ [وَإِنَّهُ مَنِ اتَّبَعَ الرَّأْيَ] جَاءَ رَجُلٌ أَقْوَى مِنْكَ فِي الرَّأْيِ فَاتَّبَعْتَهُ، فَأَنْتَ كُلَّمَا جَاءَ رَجُلٌ غَلَبَكَ اتَّبَعْتَهُ، أَرَى هَذَا الْأَمْرَ لَا يَتِمُّ»
امام مالکؒ نے کہا: اسلام میں ابو حنیفہ سے زیادہ اسلام کو نقصان پہنچانے والا کوئی شخص پیدا نہیں ہوا۔ وہ رائے پر تنقید کرتے اور کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ کا وصال ہو گیا اور یہ دین مکمل ہو چکا، لہٰذا ہمیں رسول اللہ ﷺ اور آپ کے صحابہ کے آثار کی پیروی کرنی چاہیے، رائے کی پیروی نہیں کرنی چاہیے۔ کیونکہ اگر تم نے رائے کی پیروی کی تو کوئی شخص تم سے زیادہ رائے والا آئے گا اور تم اس کی پیروی کرو گے، پھر جب بھی کوئی تم پر غالب آئے گا، تم اس کی پیروی کرو گے۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ یہ طریقہ مکمل نہیں ہو سکتا۔
(المعرفة والتاريخ - ت العمري - ط العراق 2/790 )
جواب : یہ سند ضعیف ہے کیونکہ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحُنَيْنِيّ پر محدثین نے واضح جرح کی ہے۔
الاسم: إسحاق بن إبراهيم أبو يعقوب الحنيني, المدني الأصل
ابن حجر : ضعيف [تقريب التهذيب (1/ 126)]
الذهبى :ضعفوه [الكاشف في معرفة من له رواية في الكتب الستة (2/ 93)]
وقال النسائي: ليس بثقة [تهذيب الكمال (2/ 396)]
رأيت أحمد بن صالح لا يرضى الحنيني [الجرح والتعديل لابن أبي حاتم (2/ 208)]
وخرج الحاكم حديثه في مستدركه. وقال أبو أحمد الحاكم: في حديثه بعض المناكير. [إكمال تهذيب الكمال (2/ 79)]
وقال أبو الفتح الأزدي: أخطأ في الحديث [تهذيب التهذيب (1/ 114)]
وقال البخاري: في حديثه نظر [تهذيب التهذيب (1/ 114)]
سمعت ابن حماد يقول: قال البخاري: إسحاق بن إبراهيم الحنيني، عن مالك وهشام بن سعد، في حديثه نظر. [الكامل في الضعفاء (1/ 554)]
وذكره أبو حاتم بن حبان في كتاب " الثقات "، وقال: كان يخطئ [تهذيب الكمال (2/ 396)]
تفصیل کے لیے قارئین دیکھیں : "النعمان سوشل میڈیا سروسز" کی ویب سائٹ پر موجود
اعتراض نمبر 22 : امام مالک رحمہ اللہ سے منقول امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر جروحات :
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں