اعتراض نمبر 23 : امام ابن عدی الجرجانیؒ (م 365ھ) اپنی کتاب الكامل میں نقل کرتے ہیں کہ امام المقرئ نے کہا کہ ہمیں ابو حنیفہ حدیث بیان کرتے تھے ، اور وہ مرجئہ میں سے تھے اور ارجاء کی طرف دعوت دیتے تھے لیکن میں نے اس سے انکار کیا۔
کتاب الكامل في ضعفاء الرجال از محدث امام ابن عدی الجرجانیؒ (م 365ھ)
میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر اعتراضات کا جائزہ :
اعتراض نمبر 23 :
امام ابن عدی الجرجانیؒ (م 365ھ) اپنی کتاب الكامل میں نقل کرتے ہیں کہ امام المقرئ نے کہا کہ ہمیں ابو حنیفہ حدیث بیان کرتے تھے ، اور وہ مرجئہ میں سے تھے اور ارجاء کی طرف دعوت دیتے تھے لیکن میں نے اس سے انکار کیا۔
حَدَّثَنَا عَبد الملك، حَدَّثَنا يَحْيى بْنُ عَبْدَكَ، قَالَ: سَمِعْتُ المقري يَقُول، حَدَّثَنا أَبُو حنيفة وكان مرجئيا يمد بها صوته صوتا عاليا قيل للمقري فأنت لم تروى عَنْهُ وكان مرجئا قَالَ إني ابيع اللحم مع العظام.
حَدَّثَنَا عَبد اللَّهِ بْنُ عَبد الحميد، حَدَّثَنا ابْن أبي بزة سَمِعت المقري يَقُول، حَدَّثَنا أَبُو حنيفة وكان مرجئا ودعاني إِلَى الإرجاء فأبيت عَلَيْهِ.
عبدالملک نے بیان کیا، کہا: ہمیں یحییٰ بن عبدک نے حدیث سنائی، وہ کہتے ہیں: میں نے مقری کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ ہمیں ابو حنیفہ نے حدیث سنائی اور وہ مرجئی تھے، وہ اس بات کو اپنی بلند آواز سے ظاہر کرتے تھے۔ مقری سے کہا گیا: تو پھر تم نے ان سے روایت کیوں کی، حالانکہ وہ مرجئی تھے؟ مقری نے کہا: میں گوشت کے ساتھ ہڈی بھی بیچ دیتا ہوں۔
عبداللہ بن عبدالحمید نے بیان کیا، کہا: ہمیں ابن ابی بَزَّہ نے حدیث سنائی، انہوں نے کہا: میں نے مقری کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ ہمیں ابو حنیفہ نے حدیث سنائی اور وہ مرجئی تھے، اور انہوں نے مجھے مرجئی عقیدہ اختیار کرنے کی دعوت دی مگر میں نے اسے قبول نہ کیا۔
(الكامل في ضعفاء الرجال ت السرساوي ، 10/125)
الجواب : تفصیلی جواب کے لیے قارئین دیکھیں : "النعمان سوشل میڈیا سروسز" کی ویب سائٹ پر موجود
اعتراض نمبر 43 : امام ابو عبدالرحمن المقرئ سے منقول امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر جروحات کا جائزہ :

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں