امام ابو عبدالرحمن المقرئ سے منقول امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر جروحات کا جائزہ :
اعتراض نمبر 1
قال ابن أبي حاتم رحمه الله في «الجرح والتعديل»:
أنا إبراهيم بن يعقوب الجوزجاني كتب إليّ عن أبي عبد الرحمن المقريء قال: كان أبو حنيفة يحدثنا فإذا فرغ من الحديث قال: هذا الذي سمعتم كله ريح وباطل. أهـ.
ابو عبدالرحمن المقری کہتے ہیں کہ ابو حنیفہ ہمیں حدیث سناتے اور جب اس سے فارغ ہوتے تو کہتے: یہ جو تم سب نے سنا ہے یہ سب ریح وباطل ہے
اعتراض نمبر 2 :
قال الخطيب رحمه الله (ج١٣ ص٤٢٥):
أخبرني ابن الفضل أخبرنا دعلج بن أحمد أخبرنا أحمد بن علي الأبار حدثني محمد بن غيلان حدثنا المقريء قال سمعت أبا حنيفة يقول: عامة ما أحدثكم به خطأ.
قال ابن عدي (ج٧ ص٢٤٧٣):
ثناه عبد الله بن محمد بن عبد العزيز حدثني محمود بن غيلان ثنا المقريء سمعت أبا حنيفة يقول: ما رأيت أفضل من عطاء وعامة ما أحدثكم خطأ.
قال أبو بكر الخطيب (ج١٣ ص٤٢٥):
أخبرني الحسن بن أبي طالب حدثنا عبيد الله بن محمد بن حبابة حدثنا عبد الله بن محمد البغوي حدثنا ابن المقريء حدثنا أبي قال سمعت أبا حنيفة يقول: ما رأيت أفضل من عطاء وعامة ما أحدثكم به خطأ. اهـ.
ابوحنیفہ نے کہا کہ میں تم سے جو بیان کرتا ہوں اس کا اکثر خطا ہوتا ہے۔
جواب : اس اعتراض کے تفصیلی جواب کے لیے قارئین دیکھیں : "النعمان سوشل میڈیا سروسز" کی ویب سائٹ پر موجود
اعتراض نمبر 25 : ابوحنیفہ نے کہا کہ میں تم سے جو بیان کرتا ہوں اس کا اکثر خطا ہوتا ہے۔
اعتراض نمبر 3 :
قال ابن عدي (ج٧ ص٢٤٧٥):
ثنا عبد الملك ثنا يحيى بن عبدك قال سمعت المقريء يقول: حدثنا أبو حنيفة وكان مرجئًا، يمد بها صوته عاليًا، قيل للمقريء: فأنت لم تروي عنه وكان مرجئًا؟ قال: إني أبيع اللحم مع العظام. أهـ.
أَخْبَرَنَا ابن رزق، قَالَ أَخْبَرَنَا جَعْفَر الخلدي، قَالَ: حَدَّثَنَا ابن عَبْد الله بن سُلَيْمَان الحَضْرَمِيّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّد بن يزيد المُقْرِئ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، يَقُولُ: دعاني أَبُو حنيفة إلى الإرجاء، فأبيت
حَدَّثَنَا عَبد اللَّهِ بْنُ عَبد الحميد، حَدَّثَنا ابْن أبي بزة سَمِعت المقري يَقُول، حَدَّثَنا أَبُو حنيفة وكان مرجئا ودعاني إِلَى الإرجاء فأبيت عَلَيْهِ.
امام المقرئ نے کہا کہ ہمیں ابو حنیفہ حدیث بیان کرتے تھے ، اور وہ مرجئہ میں سے تھے اور ارجاء کی طرف دعوت دیتے تھے لیکن میں نے اس سے انکار کیا۔
جواب :
پہلی بات تو یہ کہ اس قول میں جرح جیسا کچھ نہیں. اگر امام مقرئ کا مقصد جرح ہوتا یا انکے نزدیک امام ابو حنیفہ کا عقیدہ بدعت ہوتا تو وہ آخری عمر تک ان سے روایت ہی کیوں کرتے ؟
یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ امام مقرئ کے نزدیک اگرچہ ارجاء کا عقیدے میں انہیں شاید امام ابو حنیفہ سے اختلاف تھا لیکن اس اختلاف کے باوجود وہ ان سے روایت کرنے کو صحیح تسلیم کرتے تھے. اور ان پر ذاتی حملہ کرنے کے بجائے انہوں نے استاد کا احترام رکھتے ہوئے ان سے روایت حدیث کو ترجیح دی.
جہاں تک بات ہے " گوشت کے ساتھ ہڈی بیچنے" والے جملہ کی تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ امام مقرئ اختلاف کے باوجود فائدہ مند علم کو رد نہیں کرتے تھے . کیونکہ امام مقرئ کے نزدیک امام ابو حنیفہ سے روایت کرنے میں کوئی شرعی عذر مانع نہیں تھا ، اور چونکہ امام ابو حنیفہ فقہ اور حدیث میں انکے نزدیک قابل اعتماد تھے اس لئے اختلاف کے باوجود وہ ہمیشہ ان سے روایت کرتے رہے وہ بھی بغیر کسی جرح کے یا تنقید کے .
رہی بات ارجاء کی تو امام ابو حنیفہ کا عقیدہ اہل سنت کے مطابق تھا جیسا کہ امام شہرستانی نے الملل والنحل میں اور امام عبد القاہر بغدادی نے الفرق بین الفرق میں وضاحت کی ہے.
بلکہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ جن محدثین کے نزدیک ارجاء کا عقیدہ بدعت تھا وہ بھی اسے راوی کی عدالت کے مانع نہیں مانتے تھے. اس لئے اگرچہ امام بخاری کسی راوی کو ارجاء کا عقیدہ رکھنے والا بھی کہتے ہیں لیکن ساتھ ہی صحیح بخاری میں اس سے روایت بھی لاتے ہیں جیسا کہ ایوب بن عائذ اور يحيى الوحاظی دونوں کی طرف امام بخاری نے ارجاء کی نسبت بھی کی ہے اور ساتھ ہی ان سے صحیح بخاری میں روایت کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ راوی کی بدعت اسکے ثقہ ہونے کے منافی نہیں.
ٹھیک اسی طرح امام مقرئ کا قول امام ابو حنیفہ کی علمی اور دینی عظمت کے منافی نہیں. بلکہ انکا طریقہ بتا رہا ہے کہ علم کی طلب میں وسعت ظرف اور اختلافات کو برداشت کرنا ضروری ہے اور بڑے حضرات اپنے طرزِ عمل سے آنے والے لوگوں کے لئے اصول اور طریقہ طے کر دیتے ہیں. اور یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ امام ابو حنیفہ کا مرجئہ ہونا اہل السنۃ کے دائرے میں ہی آتا ہے.
مرجئہ اہل سنت اور مرجئہ اہل بدعت
امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ پر جرح: ایک تحقیقی جائزہ


تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں