کتاب الكامل في ضعفاء الرجال از محدث امام ابن عدی الجرجانیؒ (م 365ھ) میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر اعتراضات کا جائزہ : اعتراض نمبر 16 : امام ابن عدی الجرجانیؒ (م 365ھ) اپنی کتاب الكامل میں نقل کرتے ہیں کہ نضر بن شمیل نے کہا : امام ابو حنیفہ حدیث کے معاملے میں متروک تھے، وہ ثقہ نہیں تھے۔ حَدَّثَنا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ ، حَدَّثَنا أَحْمَد بْن سَعِيد الدارمي، قَالَ: سَمِعْتُ النَّضْرَ بْنَ شُمَيْلٍ يَقُولُ كَانَ أَبُو حنيفة متروك الحديث لَيْسَ بثقة. میں نے نضر بن شمیل کو یہ کہتے ہوئے سنا: امام ابو حنیفہ حدیث کے معاملے میں متروک تھے، وہ ثقہ نہیں تھے۔ (الكامل في ضعفاء الرجال ت السرساوي ، 10/123) جواب : یہ سند ضعیف ہے، کیونکہ ابنِ عدی کے استاد أحمد بن حفص بن عُمَر بن حاتم بن النجم بن ماهان أبو مُحَمد السعدي الجرجاني ہیں جنہیں محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے۔ خود ابنِ عدی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ احمد بن حفص کچھ منکر...
اعتراض نمبر 15 : امام ابن عدی الجرجانیؒ (م 365ھ) اپنی کتاب الكامل میں نقل کرتے ہیں کہ امام نسائی نے امام ابو حنیفہ کو لیس بالقوی کہا ہے۔
کتاب الكامل في ضعفاء الرجال از محدث امام ابن عدی الجرجانیؒ (م 365ھ) میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر اعتراضات کا جائزہ : اعتراض نمبر 15 : امام ابن عدی الجرجانیؒ (م 365ھ) اپنی کتاب الكامل میں نقل کرتے ہیں کہ امام نسائی نے امام ابو حنیفہ کو لیس بالقوی کہا ہے۔ وقال النسائي النعمان بْن ثَابِت أَبُو حنيفة كوفي ليس بالقوي امام نسائی نے امام ابو حنیفہ کو لیس بالقوی کہا ہے۔ (الكامل في ضعفاء الرجال ت السرساوي ، 10/123) جواب : قارئین دیکھیں : "النعمان سوشل میڈیا سروسز" کی ویب سائٹ پر موجود اعتراض نمبر 50 : امام نسائی رحمہ اللہ کی امام ابو حنیفہؒ پرجرح