اعتراض نمبر 37 : امام ابو جعفر العقیلی (ت ۳۲۲ھ) اپنی کتاب الضعفاء الکبیر میں نقل کرتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ نے حدیث «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا» میں "عمارة بن حدید" کے بجائے "عمارة بن یزید" کا ذکر کیا
کتاب الضعفاء الكبير از محدث أبو جعفر العقيلي (ت ٣٢٢هـ)
میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر اعتراضات کا جائزہ :
اعتراض نمبر 37 :
امام ابو جعفر العقیلی (ت ۳۲۲ھ) اپنی کتاب الضعفاء الکبیر میں نقل کرتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ نے حدیث «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا» میں "عمارة بن حدید" کے بجائے "عمارة بن یزید" کا ذکر کیا
جعفر بن محمد بن الحسن بیان کرتے ہیں کہ یعقوب بن حمید بن کاسب نے انہیں حدیث سنائی، اور انہوں نے حاتم بن اسماعیل کے واسطے سے نعمان بن ثابت (امام ابو حنیفہ) سے یہ روایت نقل کی۔ نعمان بن ثابت نے یعلى بن عطاء سے، انہوں نے عمارة بن یزید سے، اور انہوں نے صخر غامدی سے نقل کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اے اللہ! میری امت کے صبح کے وقت میں برکت عطا فرما۔" امام عقیلی نے اس روایت پر یہ اعتراض کیا کہ:
"اس حدیث میں امام ابو حنیفہ کی متابعت کوئی نہیں کرتا، اور نہ ہی اس طریق سے اسے ان کے علاوہ کسی نے بیان کیا ہے۔" لیکن دوسری جانب شُعبہ اور ہشیم نے یہی حدیث یعلى بن عطاء → عمارة بن حمید → صخر الغامدی کے طریق سے روایت کی ہے،
(الضعفاء الكبير للعقيلي ٤/٤٤٧، ت: عبدالمعطی أمین قلعجی)
جواب : امام عقیلی کا اصل اعتراض یہ تھا کہ امام ابو حنیفہ نے "عمارة بن حدید" کے بجائے "عمارة بن یزید" کا ذکر کیا ہے، جو اُن کے نزدیک غلط ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ غلط فہمی خود امام ابو حنیفہ سے نہیں، بلکہ یعقوب بن حمید بن کاسب سے صادر ہوئی ہے۔
امام ابن حجر فرماتے ہیں کہ: صدوق ربما وهم "یعقوب بن حمید صدوق ہے مگر وہم کا شکار ہوجاتا تھا۔"
اسی وجہ سے دیکھا جاتا ہے کہ یہی یعقوب بن حمید کبھی سند میں عمارة بن حدید نقل کرتا ہے، اور کبھی عمارة بن یزید—اور یہی تغیر اس کے وہم کی دلیل ہے۔ یہ غلطی امام ابو حنیفہ سے ہرگز نہیں ہوئی ، بلکہ وہ سند جس میں یعقوب بن حمید موجود ہے، وہاں یہی اختلاف پایا جاتا ہے۔ اس کا ثبوت امام ابو نعیم کی روایت سے بھی ملتا ہے، جہاں یعقوب نے ایک مقام پر امام ابو حنیفہ کی سند سے عمارة بن حدید نقل کیا ہے۔
امام ابو نعیم کی روایت
٣٨٤٥ - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ سَلْمٍ، قَالَا: ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ،
ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَخْلَدٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ،
قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ كَاسِبٍ، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَدِيدٍ، عَنْ صَخْرٍ الْغَامِدِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَهُ.
(معرفة الصحابة لأبي نعيم ٣/١٥١٤)
اسی طرح:
اس کا ثبوت امام ابو نعیم کی ایک روایت سے بھی ملتا ہے، جہاں یعقوب نے ایک مقام پر امام ابو حنیفہ کی سند سے عمارة بن حدید نقل کیا ہے۔
أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَخْلَدٍ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ كَاسِبٍ، ثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثَنَا النُّعْمَانُ بْنُ ثَابِتٍ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَدِيدٍ، عَنْ صَخْرٍ الْغَامِدِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا» تَفَرَّدَ بِهِ يَعْقُوبُ عَنْ حَاتِمٍ وَمَا كَتَبْنَاهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ جَعْفَرٍ وَحَدَّثَ بِهِ عَنْ جَعْفَرٍ أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ عُقْدَةَ
(مسند أبي حنيفة رواية أبي نعيم ١/٢٧٠)
اور امام طبرانی نے بھی نقل کیا ہے
٧٢٧٧ - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَدِيدٍ، عَنْ صَخْرٍ الْغَامِدِيِّ…
(المعجم الكبير للطبراني ٨/٢٤)
یہ تمام روایات واضح کرتی ہیں کہ سند کا اختلاف امام ابو حنیفہ سے نہیں بلکہ یعقوب بن حمید سے ہے، جو کبھی عمارة بن یزید اور کبھی عمارة بن حدید کہتے ہیں۔
ابن عدی کی صراحت اور صحیح طریق
امام ابن عدی نے امام ابو حنیفہ کے طریق کو صحیح اور راجح قرار دیا ہے:
قال الشيخ ابن عدي: "وقد روي أيضًا عن خلف عن يعلى بن عطاء، عن أبيه، عن عبدالله بن عمرو… ولا يقول عن يعلى، عن أبيه، عن عبدالله بن عمرو غير خلف بن خليفة. ورواه شعبة وهشيم، وأبو الربيع السمان، وروي عن أبي حنيفة وغيرهم عن يعلى بن عطاء، عن عمارة بن حديد عن صخر الغامدي عن النبي ﷺ، وهو الصواب."
ابن عدی کی اس تصریح یہ ہے کہ: یعلى بن عطاء → عمارة بن حدید → صخر غامدی → نبی ﷺ یہی سند صحیح اور ثابت ہے۔ اور یہی طریق نہ صرف ابو حنیفہ نے بلکہ شعبہ، ہشیم اور دیگر ثقہ ائمہ نے بھی بیان کیا ہے۔
(الكامل في ضعفاء الرجال ٣/٥١٤)
حاصل کلام :
امام عقیلی کا اعتراض کہ امام ابو حنیفہ نے "عمارة بن حدید" کے بجائے "عمارة بن یزید" کا ذکر کیا—درست نہیں۔ اس روایت میں سند کا اختلاف امام ابو حنیفہؒ سے نہیں بلکہ یعقوب بن حمید بن کاسب کے وہم سے پیدا ہوا، جو کبھی عمارة بن یزید اور کبھی عمارة بن حدید نقل کرتا ہے۔ امام ابن عدی نے امام ابو حنیفہ کے طریق کو صحیح کہا ہے جس سے معلوم ہوتا ہیکہ امام ابو حنیفہ ، امام عقیلی کے اعتراض سے بری ہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں