صحابی رسول حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا مقتدی کو امام کے پیچھے قرآن پڑھنے سے منع کرنا ✍️ تحریر محمد حسیب (دیوبندی) امام ابو بکر بن ابی شیبہ نے اپنی سند کے ساتھ روایت نقل کی ہے حدثنا ابو الاحوص عن منصور عن ابی وائل قال جاء رجل الی عبد اللہ فقال اقرء خلف الإمام؟؟ فقال له عبد اللہ ان فی الصلاۃ شغلا وسیکفیک ذاک الإمام المصنف لأبي بكر بن أبي شيبة جلد 2 صفحہ 274، 275 حضرت ابو وائل کہتے ہیں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شخص آکر کہنے لگا کیا میں امام کے پیچھے قرأت کر سکتا ہوں؟؟؟ تو عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے جواب دیا نماز میں تو شغل ہوتی ہے یعنی امام قرأت میں مشغول ہوتا ہے اور تمھارے لئے امام (کی قرأت) کافی ہے اسکی سند بالکل صحیح اور متصل ہے ترک قرات خلف الامام نوٹ... کتاب پر تحقیق کرنے والے محقق ابو محمد اسامہ بن ابراہیم بن محمد نے بھی اسکی سند کو صحیح قرار دیا جیسے کہ اپ صفحے پر دیکھ سکتے ہیں سند کی تحقیق اسکی سند کی مختصر تحقیق درج ذیل ہے 1...پہلا راوی امام بخاری و امام مسلم جیسے ائمہ حدیث کے شیخ امام ابو بکر بن ابی شیبہ ہیں جوکہ کسی تعارف...