عیدین کی رات میں عبادت کرنے کی فضیلت ثابت ہے۔ مفتی ابن اسماعیل المدنی ماخوذ الاجماع - شمارہ نمبر 1 پیشکش : النعمان سوشل میڈیا سروسز سوال : کیا عیدین کی رات میں عبادت کرنے کی کوئی خاص فضیلت ثابت ہے ؟ فرقہ اہل حدیث والے کہتے ہیں کہ اس رات میں عبادت کرنے کی کوئی خاص فضیلت ثابت نہیں، اس لئے یہ بدعت ہے ۔ الجواب : حامداً ومصلیاً ومسلماً : عیدین کی راتوں کو، ذکر اللہ ، نماز ، تلاوت قرآن مجید، استغفار وغیرہ طاعات کے ذریعہ زندہ کرنا مستحب ہے ۔ چنانچہ امام ابن ماجہؒ (م ۲۷۳ ھ) اپنی ’’سنن‘‘ میں فرماتے ہیں کہ حدثنا ابو احمد المرار بن حمویہ، قال حدثنا محمد بن المصفی، قال حدثنا بقیۃ بن الولید ، عن ثور بن یزید ، عن خالد بن معدان ، عن أبی امامۃ عن النبیﷺقال: من قام لیلتی العیدین محتسباً للہ لم یمت قلبہ یوم تموت القلوب ۔ نبی کریم ﷺ ارشاد فرماتے ہیں : جو عیدین ک...