نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اعتراض نمبر42 اعمال کا دارومدار نیت پر ہے

 اعتراض نمبر ٤٢

پیر بدیع الدین شاہ راشدی لکھتے ہیں۔

مسئله:٤٢

 اعمال کا دارومدار نیت پر ہے

حدیث نبوی ﷺ

انما الاعمال بالنيات

ترجمہ: اعمال کا دارومدار نیت پر ہے۔

(بخاري 1كتاب العلم باب كيف كان بدا الوحي الي رسول الله صلي الله عليه وسلم ص 2، حديث نمبرا )(مسلم ج2ص140 کتاب الامارة باب قوله انماالاالاعمال بالنية حديث نمبر 1907)

فقه حنفی

ولا يشترط نية التيمم للحدث أو للجنابة هو الصحيح من المذهب

(هداية اولين ج1كتاب الطهارة باب التيمم ص 51) 

حنفی مذہب کے مطابق صحیح فیصلہ یہ ہے کہ ٹیم کے لئے نیت شرط نہیں ہے۔ وہ تیمم بے وضو ہونے کی وجہ سے ہو یا جنابت کی وجہ سے ۔ 

(فقہ وحدیث 81 )

جواب:

راشدی صاحب نے یہاں پر حنفی مذہب غلط نقل کیا ہے حنفی مذہب میں تیمم کے لئے نیت کرنا ضروری ہے ملاحظہ فرمائیں 

1 ۔ قدوری مترجم اردوس 19 مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی میں ہے۔ نیت تیمم میں فرض ہے۔

2۔ کنز الدقائق مترجم اردو ص 17 مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی میں ہے ۔

 تیمم کی نیت کر کے ایک دفعہ دونوں ہاتھ زمین پر مار کر سارے منہ پر پھیرے اور دوسری دفعہ ہاتھ مارکر کہنیوں سمیت دونوں ہاتھوں پر پھیرے

3 ۔ شرح وقایہ مترجم ص73 مطبوعہ میر محمد کراچی میں ہے

پس نیت تیمم میں فرض ہے 

4۔ ہدایہ اولین ص38-34 مطبوعہ کارخانہ علی محمد کراچی میں ہے

 تیمم کرنے والا جب طہارت یا نماز کی نیت کرے تو جائز ہے 

5۔ علامہ عینی عمدة القاری ج 4 ص 607 مطبوعہ مصر میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت کے تحت لکھتے ہیں 

اس حدیث میں تیمم میں نیت کے وجوب پر دلیل ہے کیونکہ تیمم کا معنی ہے قصد کرو

6۔ فتاوی عالمگیری اردو جلد 1 صفحہ 38 باب تیمم میں ہے اور پہلی فصل ان چیزوں کے بیان میں جو تیمم میں ضروری ہے ان میں سے نیت ہے

7۔ مولانا ابو القاسم رفیق دلاوری حنفی عماد الدین صفحہ 86 مطبوعہ شیخ غلام علی اینڈ سنز میں لکھتے ہیں   

سوال: تیم کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ جواب: آدمی کو چاہے پہلے نیت کرے الخ

7۔ مفتی کفایت دہلوی حنفی تعلیم الاسلام حصہ سوم ص 66 مطبوعہ تاج کمپنی کراچی میں لکھتے ہیں ۔ سوال: تیم کرنے کا پوراطریقہ بتاؤ؟

جواب: اول نیت کرے کہ میں ناپاکی دور کرنے اور نماز پڑھنے کے لیے تیمم کرتا ہوں الخ

8۔ شیخ محمد الیاس فیصل حنفی نماز پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم ص 89 مطبوعہ سنی پبلکیشز لاہور میں لکھتے ہیں 

تیمم کا طریقہ:

تیمم کی نیت کر کے دونوں ہاتھ مٹی پر مار کر جھاڑ دے الخ 

9- اکرام الحق حنفی اسلامیات مکمل جلد اول ص 173 مطبوعہ مکتبہ اسلامی راولپنڈی میں لکھتے ہیں ۔

تیم میں بھی تین فرض ہیں۔ پاکی حاصل کرنے کے لئے تیمم کی نیت کرنا الخ

10۔ نماز مسنون کلاں ص 138 مطبوعہ مکتبہ درس القرآن گوجرانوالہ میں ہے۔

مسئلہ

تیمم کے لئے نیت کرناضروری ہے۔ (ہدایہ ج 1ص 26 کبیری 64 شرح نتایج 1ص 26) 

ناظرین ہم نے دس حوالے نقل کر دیئے ہیں جس میں ہدایہ کا حوالہ بھی موجود ہے جن میں نیت کرنے کا ذکر ہے یہاں پر ہدایہ میں مسئلہ اور لکھا ہوا ہے۔ راشدی صاحب نے جو حدیث نقل کی ہے اس کا مطلب اور ہے ہدایہ کی عبارت کا مفہوم یہ ہے کہ یہ ضروری یعنی شرط نہیں کہ جنابت کے لئے تیمم کرے تو نیت الگ کرے وضو کے لئے تیمم کرے تو اس کے لئے الگ نیت کرے یہ شرط نہیں ہے۔ ایک کام کے لئے اگر تیمم کرلیا دوسرا کام بھی اس سے ادا ہوسکتا ہے۔

تبصرے

Popular Posts

مسئلہ ترک رفع یدین (حدیث ابن مسعود ؓ کی سند پر اعتراضات کا جائزہ )

  مسئلہ ترک رفع یدین (حدیث ابن مسعود ؓ کی سند پر اعتراضات کا جائزہ ) مفتی رب نواز حفظہ اللہ، مدیر اعلی مجلہ  الفتحیہ  احمدپور شرقیہ                                                         (ماخوذ: مجلہ راہ  ہدایت)    حدیث:           حدثنا ھناد نا وکیع عن سفیان عن عاصم بن کلیب عن عبد الرحمن بن الاسود عن علقمۃ قال قال عبد اللہ بن مسعود الا اصلیْ بِکُمْ صلوۃ رسُوْل اللّٰہِ صلّی اللّٰہُ علیْہِ وسلّم فصلی فلمْ یرْفعْ یدیْہِ اِلّا فِیْ اوَّل مرَّۃٍ قال وفِی الْبابِ عنْ برا ءِ بْن عازِبٍ قالَ ابُوْعِیْسی حدِیْثُ ابْنُ مسْعُوْدٍ حدِیْثٌ حسنٌ وبہ یقُوْلُ غیْرُ واحِدٍ مِّنْ اصْحابِ النَّبی صلّی اللّہُ علیْہِ وسلم والتابعِیْن وھُوقوْلُ سُفْیَان واھْل الْکوْفۃِ۔   ( سنن ترمذی :۱؍۵۹، دو...

*حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ اور ترک رفع یدین , باب: سجدہ کرنے کے وقت رفع الیدین کرنا حدیث نمبر: 1086 , 1027

 *حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ اور ترک رفع یدین*   تحریر : مفتی مجاہد صاحب فاضل مدرسہ عربیہ رائیونڈ پیشکش : النعمان سوشل میڈیا سروسز غیر مقلدین حضرات حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کے حوالے سے رفع الیدین کے ثبوت میں بعض سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایک شوشہ یہ بھی چھوڑتے ہیں کہ وہ نو ہجری میں ایمان لائے لہذا جو کچھ انہوں نے نوہجری میں دیکھا وہی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اخری اور دائمی عمل ہے *حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے سجدوں کی رفع الیدین کا ثبوت*   «سنن النسائي» (2/ 359): «‌‌126 - باب رفع اليدين للسُّجود 1085 - أخبرنا محمدُ بنُ المُثَنَّى قال: حَدَّثَنَا ابن أبي عَديٍّ، عن شعبة، عن ‌قَتَادة، ‌عن ‌نَصْرِ بن عاصم عن مالكِ بن الحُوَيْرِث، أنَّه رأى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رفع يديه في صلاته؛ إذا ركع، وإذا رفع رأسه من الرُّكوع، وإذا سجد، وإذا رفع رأسه من سُجوده، حتَّى يُحاذِيَ بهما فُروعَ أُذُنَيه»  سنن نسائی کتاب: نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث باب: سجدہ کرنے کے وقت رفع الیدین کرنا  حدیث نمبر: 1086 ترجمہ: مالک بن حویر...

امیر المومنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ نے امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر کیوں جرح کی ؟

امیر المومنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ   نے   امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر کیوں جرح کی ؟ جواب:  اسلامی تاریخ کے صفحات گواہ ہیں کہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ فقہ و علم میں ایسی بے مثال شخصیت تھے جن کی عظمت اور مقام پر محدثین و فقہاء کا بڑا طبقہ متفق ہے۔ تاہم بعض وجوہات کی بنا پر بعد کے ادوار میں چند محدثین بالخصوص امام بخاری رحمہ اللہ سے امام ابو حنیفہ پر جرح منقول ہوئی ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر وہ کیا اسباب تھے جن کی وجہ سے امام الحدیث جیسے جلیل القدر عالم، امام اعظم جیسے فقیہ ملت پر کلام کرتے نظر آتے ہیں؟ تحقیق سے یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ تک امام ابو حنیفہ کے بارے میں زیادہ تر وہی روایات پہنچیں جو ضعیف، منقطع یا من گھڑت تھیں، اور یہ روایات اکثر ایسے متعصب یا کمزور رواة سے منقول تھیں جنہیں خود ائمہ حدیث نے ناقابلِ اعتماد قرار دیا ہے۔ یہی جھوٹی حکایات اور کمزور اساتذہ کی صحبت امام بخاری کے ذہن میں منفی تاثر پیدا کرنے کا سبب بنیں۔ اس مضمون میں ہم انہی اسباب کو تفصیل سے بیان کریں گے تاکہ یہ حقیقت واضح ہو سکے کہ امام ابو حنیفہ پر ا...