مسئلہ تین طلاق پر مدلل و مفصل بحث باب نمبر: ۵ سلف صالحین کا مسلک فہم ِ اسلاف کی اہمیت غیرمقلدین کی نظر م یں اسلاف کا موقف پیش کرنے سے پہلے مناسب ہوگا کہ غیرمقلدین کی زبانی اسلاف کے اقوال اور ان کے فہم کی اہمیت کو نقل کر دیا جائے ۔ مولانا عبد اللہ روپڑی غیرمقلد لکھتے ہیں: ’’ سلف کی روش جس کو پسند نہیں وہ خدا کا پیاراکبھی نہیں بن سکتا ۔ ‘‘ ( فتاویٰ اہلِ حدیث :۱؍۳۴۷) حافظ معاذنے اپنے والد شیخ زبیر علی زئی غیرمقلد کے متعلق لکھا: ’’ وہ کہا کرتے تھے : حدیث کو سمجھنے کے لیے اسلاف کی طرف رجوع کرو۔ مزید فرمایا:جو لوگ اسلاف کی طرف رجوع نہیں کرتے وہ قرآن و حدیث میں خود ساختہ تاویل و تحریف کرکے لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے طلباء کو سمجھاتے ہوئے کہا:’’ کوئی ایسا مسئلہ نہ نکالنا جس میں آپ کے پیچھے اسلاف میں سے کوئی کھڑا نہ ہو ۔ ‘‘ ( اشاعۃ الحدیث ، اشاعت ِ خاص حافظ زبیر علی زئی صفحہ ۲۱) شاہد نذیرغیرمقلد (کراچی) لکھتے ہیں: ...