نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اعتراض نمبر 147: کہ ابن الغلابی نے کہا کہ ابو حنیفہ ضعیف ہے۔


اعتراض نمبر 147:  
کہ ابن الغلابی نے کہا کہ ابو حنیفہ ضعیف ہے۔

أخبرني عبد الله بن يحيى السكري، أخبرنا أبو بكر الشافعي، حدثنا جعفر بن محمد بن الأزهر، حدثنا ابن الغلابي قال: أبو حنيفة ضعيف.

الجواب : 
میں کہتا ہوں کہ یہ جرح غیر مفسر ہے اور ابن الغلابی المفضل بن غسان البصری ان لوگوں میں سے ہے جو عمرو بن علی الفلاس البصری اور ابراہیم بن يعقوب الجوزجاني الناصبی کی طرح اہل کوفہ سے منحرف ہو گئے تھے۔ 
اور ان کی حالت باقی اسانید میں کچھ کہنے سے بے پرواہ کر دیتی ہے۔  علاوہ اس کے یہ جرح غیر مفسر ہے جو کسی راوی میں مؤثر نہیں چہ جائیکہ اس کی تاثیر اس شخصیت میں ثابت ہو جس کی امامت ثابت ہو چکی ہے۔ اور اس کی امانت تواتر سے ثابت ہے[1]۔
 پھر بعض راویوں سے خود خطیب نے ابوحنیفہ کی وفات کے متعلق راوایات نقل کی ہیں کہ ان کی وفات 101ھ یا 153ھ میں ہے۔ 
پس یہ دونوں ایک روایت کی طرح نہیں لکھی جا سکتیں بلکہ یہ دونوں روایتیں کھلی غلطی کا نتیجہ ہیں جو اس کے رویوں کے عدم ضبط کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ اور خطیب دونوں روایتوں کی سند لگا تار ذکر کرنے سے اس بات سے غفلت میں پڑ گیا کہ وہ مورخین جن کی کلام پر اعتماد کیا جاتا ہے۔یہ روایت ان سب کے مقابلہ میں ہے اور ان کی روایت یہ ہے کہ بے شک ابوحنیفہ کا سن وفات 150ھ ہے  نصف شعبان کی رات تھی
 رضی الله عنه ونفعنا بعلومه
 الله تعالى اس سے راضی ہو اور ہمیں اس کے علوم سے نفع اٹھانے کی توفیق بخشے۔
امام کوثری کا کلام مکمل ہوا۔

[1]. ابن الغلابی کی یہ جرح غیر مفسر ہے ، کسی کو ضعیف کہہ دینے سے کوئی راوی ضعیف نہیں ہو جاتا ، غیر مقلد اہلحدیثوں کے محقق زبیر علی زئی لکھتا ہے :
" صرف ضعیف یا متروک یا منکر الحدیث کہہ دینا جرح مفسر نہیں ہے۔ " ( رکعتِ قیامِ رمضان کا تحقیقی جائزہ: ص43 )
 اور جرح غیر مفسر ، راوی کی ثقاہت کو مضر نہیں۔ غیر مقلد عبدالرحمن مبارکپوری لکھتے ہیں : 
جرح مبہم مضر نہیں۔  (ملخصا ابکار المنن ص ۸۰)
غیر مقلد نذیر رحمانی لکھتے ہیں:
غیر مفسر اور مبہم جرحوں کا اعتبار نہ ہوگا۔ (انوار المصابیح ص ۱۳۸)
غیر مقلد ارشاد الحق اثری لکھتے ہیں:
غیر مفسر جرح قابل قبول نہیں۔ (توضیح الکلام ص ۴۳۸)
ایک اور مقام پر لکھتے ہیں
اس پر معمولی کلام ہے غیر مفسر ہونے کی بنیاد پر مردود ہے۔ (پرویزی تشکیک کا علمی محاسبہ ص ۱۸۸)
غالی غیر مقلد رئیس ندوی لکھتا ہے:
تجریح مبہم غیر مقبول ہے۔  (سلفی تحقیقی جائزہ ص ۲۳۱)
 
لہذا المفضل بن غسان بن المفضل أبو عبد الرحمن الغلابي کی یہ غیر مفسر جرح مردود ہے خصوصا جبکہ ابن الغلابی کے شیخ اور استاد ، متشدد ناقد امام الجرح والتعدیل نے امام ابو حنیفہ کو صراحتا ثقہ کہا ہو اور ان کا دفاع کیا ہو ۔ غیر مقلدین کے نزدیک "جرح غیر مفسر" مردود ہے، اس کے مقابلہ میں تعدیل مقدم ہے۔ چنانچہ اہلِ حدیث عالم ابو شعیب داؤد ارشاد صاحب لکھتے ہیں ہیں کہ ’’جرح غیر مفسر‘‘ کی بالمقابل بالمشابہ (یعنی جرح غیر مفسرکے مقابلے میں) تعدیل معتبر ہے۔ (دین الحق:ج ۱ص۶۷ بحوالہ الاجماع شمارہ 2) غیر مقلد جلال الدین قاسمی صاحب لکھتے ہیں کہ جرح مبہم کے مقابلے میں تعدیل مقبول ہے۔(احسن الجدال: ص۹۲ بحوالہ الاجماع شمارہ 2)
اور یحیی بن معین سے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی واضح توثیق ثابت ہے ، تفصیل کیلئے دیکھیں "النعمان سوشل میڈیا سروسز" کی ویب سائٹ پر موجود ہمارا مضمون
یہ توثیق اس لئے بھی اہم ہیکہ ابن معین متشدد جارح ہیں ، اور متشدد جارح کی توثیق بہت زیادہ وقعت رکھتی ہے۔ جیسا کہ غیر مقلدین بھی اقرار کرتے ہیں ۔
"متشدد کی توثیق بہت اہمیت رکھتی ہے"
(جرح وتعدیل ص 25 از غیر مقلد محمد ابراہیم بن بشیر الحسنوی)
اسی طرح متشدد ناقدیں میں سے امام شعبہ رحمہ اللہ نے بھی امام صاحب کی توثیق کی ہے۔

تعریف و توثیق ابو حنیفہ سلسلہ نمبر 27 : امام اعظم ابوحنیفہ ؒ (م ۱۵۰؁ھ) امام شعبہ ابن الحجاج ؒ (م ۱۶۰؁ھ)کے نزدیک ثقہ ہیں ۔


اس روایت کے بعد 5 روایات ایسی ہیں جن کا ذکر ہمیں تانیب الخطیب  میں نہیں ملا ، ممکن ہے ان کا جواب شاید امام کوثری رحمہ اللہ نے کسی اور مقام پر دیا ہو واللہ اعلم ۔ البتہ ہم ان پانچ روایتوں کا حال بھی قارئین کے سامنے رکھتے ہیں ، ذیل میں پانچوں روایات کی پوسٹ کے لنکس ہیں ۔ قارئیں "النعمان سوشل میڈیا سروسز" کی ویب سائٹ پر موجود
میں ان 5 روایات کا مفصل جواب دیکھ سکتے ہیں۔

تبصرے

Popular Posts

*حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ اور ترک رفع یدین , باب: سجدہ کرنے کے وقت رفع الیدین کرنا حدیث نمبر: 1086 , 1027

 *حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ اور ترک رفع یدین*   تحریر : مفتی مجاہد صاحب فاضل مدرسہ عربیہ رائیونڈ پیشکش : النعمان سوشل میڈیا سروسز غیر مقلدین حضرات حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کے حوالے سے رفع الیدین کے ثبوت میں بعض سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایک شوشہ یہ بھی چھوڑتے ہیں کہ وہ نو ہجری میں ایمان لائے لہذا جو کچھ انہوں نے نوہجری میں دیکھا وہی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اخری اور دائمی عمل ہے *حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے سجدوں کی رفع الیدین کا ثبوت*   «سنن النسائي» (2/ 359): «‌‌126 - باب رفع اليدين للسُّجود 1085 - أخبرنا محمدُ بنُ المُثَنَّى قال: حَدَّثَنَا ابن أبي عَديٍّ، عن شعبة، عن ‌قَتَادة، ‌عن ‌نَصْرِ بن عاصم عن مالكِ بن الحُوَيْرِث، أنَّه رأى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رفع يديه في صلاته؛ إذا ركع، وإذا رفع رأسه من الرُّكوع، وإذا سجد، وإذا رفع رأسه من سُجوده، حتَّى يُحاذِيَ بهما فُروعَ أُذُنَيه»  سنن نسائی کتاب: نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث باب: سجدہ کرنے کے وقت رفع الیدین کرنا  حدیث نمبر: 1086 ترجمہ: مالک بن حویر...

مسئلہ ترک رفع یدین (حدیث ابن مسعود ؓ کی سند پر اعتراضات کا جائزہ )

  مسئلہ ترک رفع یدین (حدیث ابن مسعود ؓ کی سند پر اعتراضات کا جائزہ ) مفتی رب نواز حفظہ اللہ، مدیر اعلی مجلہ  الفتحیہ  احمدپور شرقیہ                                                         (ماخوذ: مجلہ راہ  ہدایت)    حدیث:           حدثنا ھناد نا وکیع عن سفیان عن عاصم بن کلیب عن عبد الرحمن بن الاسود عن علقمۃ قال قال عبد اللہ بن مسعود الا اصلیْ بِکُمْ صلوۃ رسُوْل اللّٰہِ صلّی اللّٰہُ علیْہِ وسلّم فصلی فلمْ یرْفعْ یدیْہِ اِلّا فِیْ اوَّل مرَّۃٍ قال وفِی الْبابِ عنْ برا ءِ بْن عازِبٍ قالَ ابُوْعِیْسی حدِیْثُ ابْنُ مسْعُوْدٍ حدِیْثٌ حسنٌ وبہ یقُوْلُ غیْرُ واحِدٍ مِّنْ اصْحابِ النَّبی صلّی اللّہُ علیْہِ وسلم والتابعِیْن وھُوقوْلُ سُفْیَان واھْل الْکوْفۃِ۔   ( سنن ترمذی :۱؍۵۹، دو...

امیر المومنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ نے امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر کیوں جرح کی ؟

امیر المومنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ نے امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر کیوں جرح کی ؟ جواب: 1) امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے خلاف ، امام بخاری رحمہ اللہ کی جو جروحات ہیں اس کے اسباب میں سے ایک سبب یہ ہیکہ ان کو امام ابو حنیفہ کے بارے میں ضعیف ، من گھڑت اور بے بنیاد روایات ہی پہنچی تھیں جیسا کہ ہم تفصیل بیان کریں گیں کہ کیسے محدث اعظم امام بخاری رحمہ اللہ نے امام اعظم رحمہ اللہ پر جرح کی جو خود امام بخاری اور محدثین عظام کے اصولوں کے مطابق غلط تھیں۔ مثلا  1) امام بخاری کا شیخ نعیم بن حماد ہے ، جس کے بارے میں محدثین نے صراحت کی ہیکہ یہ شخص امام ابو حنیفہ کے خلاف جھوٹی روایات گھڑتا تھا۔ أبو الفتح الأزدي : كان ممن يضع الحديث في تقوية السنة وحكايات مزورة في ثلب النعمان كلها كذب ( تھذیب التھذیب 4/412 ) نعیم بن حماد کی جہاں توثیق ہے وہاں اس پر جروحات بھی ہیں۔  أبو حاتم بن حبان البستي : ربما أخطأ ووهم أبو دواد السجستاني : لينه أبو زرعة الدمشقي : يصل أحاديث يوقفها الناس أبو زرعة الرازي : يصل أحاديث يوقفها الناس أبو سعيد بن يونس المصري : يفهم الحديث، روى أحاديث مناكيرعن الثقات أب...