اعتراض نمبر 22 : امام یعقوب فسوی (م 277ھ) اپنی کتاب المعرفة والتاریخ میں نقل کرتے ہیں کہ فزاری سے روایت ہے، امام ابو حنیفہؒ نے فرمایا: آدمؑ کا ایمان اور ابلیس کا ایمان ایک ہی ہے۔
کتاب "المعرفة والتاريخ" از یعقوب فسوی
میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر اعتراضات کا جائزہ :
اعتراض نمبر 22 :
امام یعقوب فسوی (م 277ھ) اپنی کتاب المعرفة والتاریخ میں نقل کرتے ہیں کہ فزاری سے روایت ہے، امام ابو حنیفہؒ نے فرمایا: آدمؑ کا ایمان اور ابلیس کا ایمان ایک ہی ہے۔
حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ الْفَرَّاءِ عَنِ الْفَزَارِيِّ قَالَ: قَالَ أَبُو حَنِيفَةَ: إِيمَانُ آدَمَ وَإِيمَانُ إِبْلِيسَ وَاحِدٌ، قَالَ إِبْلِيسُ رَبِّ بما أغويتني،وَقَالَ رَبِّ فَأَنْظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ، وَقَالَ آدم ربنا ظلمنا أنفسنا.
فزاری سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ امام ابو حنیفہؒ نے فرمایا: آدمؑ کا ایمان اور ابلیس کا ایمان ایک ہی ہے۔ ابلیس نے کہا: "اے میرے رب! چونکہ تو نے مجھے گمراہ کیا"، اور کہا: "اے میرے رب! مجھے مہلت دے قیامت کے دن تک جب سب دوبارہ اٹھائے جائیں گے"، اور آدمؑ نے کہا: "اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا"۔
(المعرفة والتاريخ - ت العمري - ط العراق 2/789 )
جواب :
یہ سند ضعیف ہے کیونکہ:
1. ابنِ موسیٰ اگرچہ حدیث میں ثقہ ہیں، لیکن حکایات نقل کرنے میں معتبر نہیں سمجھے جاتے، الا یہ کہ وہ اپنی کتاب سے نقل کریں۔ جبکہ یہاں وہ اپنی کتاب سے نقل نہیں کر رہے، لہٰذا اس مقام پر ان کی روایت معتبر نہیں۔
2. ابو اسحاق فزاری امام ابو حنیفہؒ کے سخت دشمن اور متعصب تھے، اور اصولِ جرح و تعدیل کے مطابق متعصب کی جرح قابلِ قبول نہیں ہوتی۔ مزید تفصیل کیلئے دیکھیں "النعمان سوشل میڈیا سروسز" کی ویب سائٹ پر موجود
اعتراض نمبر 17: امام ابو حنیفہ نے کہا کہ حضرت ابو بکرؓ کا ایمان اور ابلیس کا ایمان برابر ہے

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں