اعتراض نمبر 13 : امام ابن عدی الجرجانیؒ (م 365ھ) اپنی کتاب الكامل میں نقل کرتے ہیں کہ امام ابو حنیفہؒ نے کہا: سعید بن جبیر ارجاء کے قائل تھے۔ ایوب سختیانی نے جواب دیا: یہ غلط ہے، بلکہ انہوں نے کہا تھا طَلق مرجئی ہے۔
کتاب الكامل في ضعفاء الرجال از محدث امام ابن عدی الجرجانیؒ (م 365ھ)
میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر اعتراضات کا جائزہ :
اعتراض نمبر 13 :
امام ابن عدی الجرجانیؒ (م 365ھ) اپنی کتاب الكامل میں نقل کرتے ہیں کہ امام ابو حنیفہؒ نے کہا: سعید بن جبیر ارجاء کے قائل تھے۔ ایوب سختیانی نے جواب دیا: یہ غلط ہے، بلکہ انہوں نے کہا تھا طَلق مرجئی ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَدَائِنِيُّ، حَدَّثَنا موسى بن النعمان، حَدَّثَنا سَعِيد بْنُ رَاشِدٍ قَالَ جَلَسَ أَبُو حَنِيفَةَ إِلَى أَيُّوبَ، فَقَالَ: حَدَّثني سَالِمٌ الأَفْطَسُ أَنَّ سَعِيد بْن جبير كَانَ يرى الإرجاء فَقَالَ لَهُ أيوب كذبت قَال لي سَعِيد بْن جبير لا تقربن طلق فإنه مرجئ.
(الكامل في ضعفاء الرجال ت السرساوي ، 10/123)
جواب :سند میں سعيد بن رَاشد، أَبُو مُحَمَّد الْمَازِني، السماك، الْبَصْرِيّ متروک راوی ہے ، خود ابن عدی نے الکامل میں ان پر جروحات نقل کیں ہیں
حَدَّثَنَا ابْن حماد، حَدَّثَنا العباس، عَن يَحْيى، قَالَ: سَعِيد السماك الذي يروي من أذن فهو يقيم ليس بشَيْءٍ.
حَدَّثَنَا الجنيدي، حَدَّثَنا البُخارِيّ قال سَعِيد بْن راشد أبو مُحَمد السماك المازني البصري عن عطاء والزهري منكر الحديث
وقال النسائي سَعِيد بْن راشد يروي عن عطاء بصري متروك الحديث.
(الكامل في ضعفاء الرجال ٤/٤٢٩ ) ، دیگر محدثین نے بھی اس راوی پر جروحات کیں ہیں(ديوان الضعفاء ١/١٥٨ ، لسان ٤/ ٣٠) ،لہذا سند صحیح نہیں۔
قارئین دیکھیں : "النعمان سوشل میڈیا سروسز" کی ویب سائٹ پر موجود
اعتراض نمبر 20 : کہ امام ابو حنیفہ نے سعید بن جبیر کو مرجئہ اور طلق بن حبیب کو قدری کہا ہے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں