محدث یعقوب فسوی کے ثقہ ثبت شیوخ سے امام ابو حنیفہؒ کی واضح تعریف و توصیف۔
یہ حقیقت بھی قابلِ غور ہے کہ یعقوب فسوی کے اپنے شیوخ میں سے کئی جلیل القدر محدثین امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی تعریف و توثیق بیان کرتے ہیں، جن میں نمایاں نام درج ذیل ہیں:
-
امام ابو عاصم النبیل
-
امام ابو نعیم فضل بن دکین
-
مکی بن ابراہیم
-
عبدالرزاق صنعانیؒ
حسن بن علی حلوانی بیان کرتے ہیں: میں نے ابو عاصم النبیل سے پوچھا: "آپ کے نزدیک ابو حنیفہ فقیہ تھے یا سفیان (ثوری)؟" تو ابو عاصم نے جواب دیا: "میرے نزدیک ابو حنیفہ، سفیان سے زیادہ فقیہ تھے۔" مزید تفصیل کیلئے قارئین دیکھیں "النعمان سوشل میڈیا سروسز" کی ویب سائٹ پر موجود
امام عبدالرزاق صنعانیؒ، امام ابو حنیفہ کے حلم، فہم اور علمی مقام کے معترف تھے (الإنتقاء فی فضائل الثلاثۃ الأئمۃ الفقہاء، ابن عبد البر، ص135).مزید تفصیل کے لیے قارئین ملاحظہ کریں۔
امام ابو نعیم فضل بن دکینؒ (م219ھ) بھی صرف ثقہ سے روایت کرتے تھے (دراسات حدیثیہ متعلقہ بمن لا یروی الا عن ثقہ، ص301-302)۔ اور انہوں نے بھی امام ابو حنیفہؒ سے روایت کی ہے (سیر، ج6، ص393، تہذیب الکمال، ج29، ص471)۔ لہٰذا ان کے نزدیک بھی امام ابو حنیفہ ثقہ ہیں۔مزید تفصیل کے لیے قارئین ملاحظہ کریں۔
امام مکی بن ابراہیمؒ، جو محدث یعقوب فسوی کے اساتذہ میں سے ہیں، نے امام ابو حنیفہ کو "اپنے زمانے کا سب سے بڑا عالم" کہا (تاریخ بغداد، ج13، ص344، اسنادہ صحیح)۔ مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو۔
تعریف و توثیق ابو حنیفہ سلسلہ نمبر 37 : امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ ، جلیل القدر محدث مکی بن ابراہیمؒ کی نظر میں – "اپنے زمانے کے سب سے بڑے عالم"
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں