تتمہ اختتامی پوسٹ : کتاب "المعرفة والتاريخ" از یعقوب فسوی میں امام ابو حنیفہؒ پر کی گئی جروحات کا اسنادی جائزہ
تتمہ اختتامی پوسٹ : کتاب "المعرفة والتاريخ" از یعقوب فسوی میں امام ابو حنیفہؒ پر کی گئی جروحات کا اسنادی جائزہ اس پوسٹ میں ہم اما م ابو حنیفہؒ پر یعقوب فسوی کی کتاب "المعرفة والتاريخ" میں نق ل کردہ جروحات کا مختصر جائزہ پیش کریں گے۔ ہمارا طریقہ کار یہ ہوگا کہ ہر روایت کی سند کو ترتیب وار ذکر کیا جائے گا، ان اسانید میں جو راوی معتبر نہ ہوا ضعیف، متروک، مجہول، منکر الحدیث، کذاب، سیء الحفظ، مختلط، مضطرب ہو ا ، اسے سرخ یعنی لال رنگ سے ظاہر کریں گے۔ ، تاکہ قارئین آسانی سے ان کی حیثیت کو پہچان سکیں۔ ہر پوسٹ کے آخر میں اس کا تفصیلی جواب بھی فراہم کیا جائے گا، جس کا لنک دیا جائے گا۔ اس تفصیلی جواب میں: روایت کا ترجمہ ضعیف راویوں کے حوالے اور متعلقہ اسکین شامل ہوں گے۔ لہٰذا اس تفصیل کو یہاں دوبارہ بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس مختصر جائزے کا مقصد صرف یہ دکھانا ہے کہ یعقوب فسوی نے امام ابو حنیفہؒ کے خلاف جو روایات نقل کی ہیں، ان کی اسنادی حیثیت کیا ہے۔ 1. ما جاء ف...