بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ امام ابو حنیفہؒ پر جرح: ایک تحقیقی جائزہ – حصہ اول ثقہ راویوں کا کردار (پیشکش :النعمان سوشل میڈیا سروسز) امام ابو حنیفہؒ مخالفین کے ہمیشہ سے نشانہ رہے ہیں، چاہے تنقید کرنے والا کوئی بڑا امام ہو یا کوئی عام راوی۔ جتنی بےوجہ جرح امام ابو حنیفہؒ پر کی گئی ہے شاید کسی اور پر نہیں ہوئی... اور ضروری نہیں کہ جرح کرنے والے کے پاس جرح کی کوئی مناسب وجہ ہو۔ اگر ضعیف اسناد کی بات نہ بھی کریں تو ثقہ راوی کا امام ابو حنیفہؒ پر غلط بیانی کرنا، غلط نسبت کرنا، یہاں تک کہ ثقہ راویوں کی طرف سے سند و متن میں بھی کمی زیادتی دکھائی دیتی ہے، جن کا ذکر آج ان شاء اللہ ہم کریں گے کہ کس طرح ثقہ راوی بھی امام ابو حنیفہؒ کے معاملے میں غلط طریقے سے پیش آتے ہیں۔ مثال نمبر ۱: أخبرنا محمد بن الحسين بن الفضل القطان , قال أخبرنا عبد اللہ بن جعفر بن درستويہ , قال حدثنا يعقوب بن سفيان , قال حدثني علي بن عثمان بن نفيل , قال حدثنا أبو مسهر , قال حدثنا يحيى بن حمزة , وسعيد يسمع , أن أبا حنيفة قال : لو أن رجلا عبد هذه النعل يتقرب بها إلى الله , لم أر بذلك بأس...