المجروحین لابن حبان میں اعتراض نمبر 26 : عبداللہ بن مبارک نے آخر میں امام ابو حنیفہ کو ترک کر دیا تھا۔
امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر متشدد محدث ابن حبان رحمہ اللہ کی جروحات کا جائزہ :
المجروحین لابن حبان میں اعتراض نمبر 26 :
وَأَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الثَّقَفِيُّ قَالَ سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ بْنَ شَمَّاسٍ يَقُول ترك بن الْمُبَارَكِ أَبَا حَنِيفَةَ فِي آخِرِ أَمْرِهِ
محدث ابن حبان نقل کرتے ہیں کہ ابراہیم نے شماس نے کہا عبداللہ بن مبارک نے آخر میں امام ابو حنیفہ کو ترک کر دیا تھا۔
(المجروحين لابن حبان ت زاید 3/71 )
جواب : یہ قول ابراہیم بن شماس کا ہے نہ کہ خود عبداللہ بن مبارک کا ، اس کے ساتھ ساتھ سند میں محمد بن علی الثقفی مجہول العین ہیں۔
عبداللہ بن مبارک کا امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو ترک کرنا ثابت نہیں۔
مزید تفصیل کیلئے قارئین دیکھیں "النعمان سوشل میڈیا سروسز" کی ویب سائٹ پر موجود
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں