امام ابو حنیفہؒ اور امام ابو یوسفؒ کے خلاف محدث عبداللہ بن ادریس کوفی رحمہ اللہ کے بعض اقوال کا تحقیقی جائزہ
امام ابو حنیفہؒ اور امام ابو یوسفؒ کے خلاف محدث عبداللہ بن ادریس کوفی رحمہ اللہ کے بعض اقوال کا تحقیقی جائزہ ﷽ اسلامی تاریخ کے افق پر چند ایسی فروزاں شخصیتیں نمودار ہوئیں جن کی علمی ضیا پاشیاں رہتی دنیا تک انسانیت کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔ ان عبقری ہستیوں میں سرِ فہرست امامِ اعظم، سراج الامہ، سیدنا امام ابو حنیفہ نعمان بن ثابتؒ کی ذاتِ گرامی ہے، جنہوں نے تفقہ فی الدین اور تدوینِ فقہ کے وہ سنگِ میل عبور کیے کہ عقلِ انسانی دنگ رہ جاتی ہے۔ آپ نے شریعتِ مطہرہ کے غوامض اور باریکیوں کو جس شرحِ صدر اور اصولی ترتیب کے ساتھ مرتب فرمایا، اس نے امتِ مسلمہ کو ایک ابدی فکری اثاثہ عطا کیا۔ اسی دبستانِ علم و دانش کے ایک تابندہ ستارے امام قاضی ابو یوسفؒ ہیں، جن کی فقہی بصیرت اور منصبِ قضا پر فائز ہو کر عدل و انصاف کی ترویج نے حنفی دبستان کو ایک جہانِ نو سے روشناس کرایا۔ لیکن یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ تاریخ کے جھروکوں میں جہاں علم کی روشنی ہے، وہیں حاسدین کی تیرہ بختی اور متعصبین کی کج فہمی نے بھی اپنا رنگ دکھایا ہے۔ مسلکی عصبیت کے زیرِ اثر بعض کج رو تذکرہ نگاروں نے ان ائمہِ ہدیٰ کی جانب ایسے ...