نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اعتراض نمبر 132 : کہ رقبہ بن مصقلہ نے ایک آدمی سے پوچھا کہ تو کہاں سے آیا ہے تو اس نے کہا کہ میں ابو حنیفہ کے پاس سے آیا ہوں تو اس نے کہا کہ تو رائے چباتا رہے گا اور اپنے اہل کی طرف ایسی حالت میں لوٹے گا کہ ثقہ نہ ہو گا۔


 اعتراض نمبر 132 : 

کہ رقبہ بن مصقلہ نے ایک آدمی سے پوچھا کہ تو کہاں سے آیا ہے تو اس نے کہا کہ میں ابو حنیفہ کے پاس سے آیا ہوں تو اس نے کہا کہ تو رائے چباتا رہے گا اور اپنے اہل کی طرف ایسی حالت میں لوٹے گا کہ ثقہ نہ ہو گا۔


أنبأنا ابن دوما، أخبرنا ابن سلم، حدثنا الأبار، حدثنا إبراهيم بن سعيد قال: سمعت أبا أسامة يقول: مر رجل على رقبة، فقال: من أين أقبلت؟ قال:

من عند أبي حنيفة: قال: يمكنك من رأي ما مضغت، وترجع إلى أهلك بغير ثقة.

 أخبرنا ابن رزق، أخبرنا عثمان بن أحمد، أخبرنا حنبل بن إسحاق، حدثنا الحميدي قال: سمعت سفيان يقول: كنا جلوسا. وأخبرنا أبو نعيم الحافظ، حدثنا محمد بن أحمد بن الحسن، حدثنا بشر بن موسى، حدثنا الحميدي قال: قال سفيان: كنت جالسا عند رقبة بن مصقلة فرأى جماعة منجفلين فقال: من أين؟ قالوا: من عند أبي حنيفة. فقال رقبة: يمكنهم من رأى ما مضغوا، وينقلبون إلى أهلهم بغير ثقة.


الجواب :

 میں کہتا ہوں کہ بعض روایات میں (بغیر ثقہ کی جگہ) بغیر فقہ کے الفاظ ہیں پس شاید کہ یہی درست ہو اور بعض نسخوں میں یمکنک کی جگہ یکفیک کے الفاظ ہیں اور خطیب نے یہاں رقبہ بن مصقلہ سے دو روایتیں ذکر کی ہیں۔ اور اصل حکایت اس سے ثابت ہے اگرچہ یہاں اسانید ایسی ہیں کہ ان میں قابل گرفت راوی موجود ہیں مگر بے شک جھوٹا بھی کبھی سچ بول دیتا ہے۔

اور یہ رقبہ جرح و تعدیل کے رجال میں سے نہیں ہے۔ وہ تو عرب کے ان مردوں میں سے تھا جو نکتہ چینی اور لطیفوں کو پسند کرتے ہیں۔

 اور یہ وہی شخص ہے جو مسجد میں پشت کے بل لیٹا ہوا کروٹیں بدل رہا تھا اور جو اس سے اس کی وجہ پوچھتا تو اس کو کہتا کہ بے شک میں فالودہ کا بچھاڑا ہوا ہوں یعنی وہ زیادہ کھا کر بد ہضمی کا شکار ہوں یا میں اس کے شوق میں بچھاڑا ہوا ہوں۔ (کہ اس کا شوق مجھے چین نہیں لینے دیتا) اور اس جیسی کلام کا مقام تو نوادر اور محاضرات سے متعلق لکھی گئی کتابوں میں ہے یا ان کتابوں میں جو قصے کہانیوں اور مزاح پر لکھی گئی ہیں۔ 

ہاں بے شک خطیب نے ابو حنیفہ کا تذکرہ کتاب التطفیل میں بھی نہیں چھوڑا۔ اور اللہ تعالی ہی حساب لینے والا ہے[1]۔ 

امام کوثری کا کلام مکمل ہوا۔


[1]. جواب : 

اول تو اس کی سند میں محدث حمیدی رحمہ اللہ ہیں جو امام صاحب سے بہت زیادہ بغض اور حسد رکھتے تھے ، لہذا وہ ہمارے خلاف حجت نہیں ہیں ، تفصیل دیکھیں اس لنک پر 

امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر متفرق اعتراضات اعتراض نمبر26 : امام حمیدی رحمہ اللہ کا امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے تعصب

دوم : رقبہ بن مصقلہ کوفی ، امام صاحب کے ہم عصر ہیں اور معاصرین میں سخت نوک جھوک چلتی رہتی ہے ، حقائق کو دیکھا جائے تو رقبہ کی بات غلط معلوم ہوتی ہے کیونکہ امام صاحب کے درس میں شریک اصحاب نے خوب شہرت اور نیک نامی کمائی ہے ، چاہے اس میں صاحبین جیسے ماہر فقیہ ہوں ، عبداللہ بن مبارک ، وکیع بن جراح جیسے محدثین ہوں یا داود طائی جیسے زاہد ہوں ، ہر ایک اپنے دینی شعبے میں کمال مہارت رکھتا تھا۔ اصحاب ابو حنیفہ نے جو علم آپ سے اخذ کیا ، وہ رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے ، عقائد کا باب ہو یا فروعی مسائل ، امام صاحب سے شاگرد ، ہمیں اصحاب الحدیث کے اساتذہ کی فہرست میں نظر آتے ہیں ، ثلاثیات بخاری جیسی عظمتیں اصحاب ابو حنیفہ ہی کے حصے میں آئی ہیں ، اسی طرح آپ کی فقاہت بقول ابن عیینہ آفاق پر پھیلی ہے ۔ لہذا رقبہ رحمہ اللہ اپنی بات میں غلط ثابت ہوئے۔ 

تبصرے

Popular Posts

*حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ اور ترک رفع یدین , باب: سجدہ کرنے کے وقت رفع الیدین کرنا حدیث نمبر: 1086 , 1027

 *حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ اور ترک رفع یدین*   تحریر : مفتی مجاہد صاحب فاضل مدرسہ عربیہ رائیونڈ پیشکش : النعمان سوشل میڈیا سروسز غیر مقلدین حضرات حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کے حوالے سے رفع الیدین کے ثبوت میں بعض سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایک شوشہ یہ بھی چھوڑتے ہیں کہ وہ نو ہجری میں ایمان لائے لہذا جو کچھ انہوں نے نوہجری میں دیکھا وہی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اخری اور دائمی عمل ہے *حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے سجدوں کی رفع الیدین کا ثبوت*   «سنن النسائي» (2/ 359): «‌‌126 - باب رفع اليدين للسُّجود 1085 - أخبرنا محمدُ بنُ المُثَنَّى قال: حَدَّثَنَا ابن أبي عَديٍّ، عن شعبة، عن ‌قَتَادة، ‌عن ‌نَصْرِ بن عاصم عن مالكِ بن الحُوَيْرِث، أنَّه رأى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رفع يديه في صلاته؛ إذا ركع، وإذا رفع رأسه من الرُّكوع، وإذا سجد، وإذا رفع رأسه من سُجوده، حتَّى يُحاذِيَ بهما فُروعَ أُذُنَيه»  سنن نسائی کتاب: نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث باب: سجدہ کرنے کے وقت رفع الیدین کرنا  حدیث نمبر: 1086 ترجمہ: مالک بن حویر...

مسئلہ ترک رفع یدین (حدیث ابن مسعود ؓ کی سند پر اعتراضات کا جائزہ )

  مسئلہ ترک رفع یدین (حدیث ابن مسعود ؓ کی سند پر اعتراضات کا جائزہ ) مفتی رب نواز حفظہ اللہ، مدیر اعلی مجلہ  الفتحیہ  احمدپور شرقیہ                                                         (ماخوذ: مجلہ راہ  ہدایت)    حدیث:           حدثنا ھناد نا وکیع عن سفیان عن عاصم بن کلیب عن عبد الرحمن بن الاسود عن علقمۃ قال قال عبد اللہ بن مسعود الا اصلیْ بِکُمْ صلوۃ رسُوْل اللّٰہِ صلّی اللّٰہُ علیْہِ وسلّم فصلی فلمْ یرْفعْ یدیْہِ اِلّا فِیْ اوَّل مرَّۃٍ قال وفِی الْبابِ عنْ برا ءِ بْن عازِبٍ قالَ ابُوْعِیْسی حدِیْثُ ابْنُ مسْعُوْدٍ حدِیْثٌ حسنٌ وبہ یقُوْلُ غیْرُ واحِدٍ مِّنْ اصْحابِ النَّبی صلّی اللّہُ علیْہِ وسلم والتابعِیْن وھُوقوْلُ سُفْیَان واھْل الْکوْفۃِ۔   ( سنن ترمذی :۱؍۵۹، دو...

امیر المومنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ نے امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر کیوں جرح کی ؟

امیر المومنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ نے امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر کیوں جرح کی ؟ جواب: 1) امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے خلاف ، امام بخاری رحمہ اللہ کی جو جروحات ہیں اس کے اسباب میں سے ایک سبب یہ ہیکہ ان کو امام ابو حنیفہ کے بارے میں ضعیف ، من گھڑت اور بے بنیاد روایات ہی پہنچی تھیں جیسا کہ ہم تفصیل بیان کریں گیں کہ کیسے محدث اعظم امام بخاری رحمہ اللہ نے امام اعظم رحمہ اللہ پر جرح کی جو خود امام بخاری اور محدثین عظام کے اصولوں کے مطابق غلط تھیں۔ مثلا  1) امام بخاری کا شیخ نعیم بن حماد ہے ، جس کے بارے میں محدثین نے صراحت کی ہیکہ یہ شخص امام ابو حنیفہ کے خلاف جھوٹی روایات گھڑتا تھا۔ أبو الفتح الأزدي : كان ممن يضع الحديث في تقوية السنة وحكايات مزورة في ثلب النعمان كلها كذب ( تھذیب التھذیب 4/412 ) نعیم بن حماد کی جہاں توثیق ہے وہاں اس پر جروحات بھی ہیں۔  أبو حاتم بن حبان البستي : ربما أخطأ ووهم أبو دواد السجستاني : لينه أبو زرعة الدمشقي : يصل أحاديث يوقفها الناس أبو زرعة الرازي : يصل أحاديث يوقفها الناس أبو سعيد بن يونس المصري : يفهم الحديث، روى أحاديث مناكيرعن الثقات أب...