۔ امام حمیدی رحمہ اللہ کا امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے تعصب :
امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے استاد امام عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ :
امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے اساتذہ میں سے ایک نام مفتی حرم امام عطاء رحمہ اللہ کا ہے۔ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا امام عطاء سے سماع ، اس قدر مشہور اور معروف ہیکہ اس کا انکار امام صاحب کے مخالفین نے بھی نہیں کیا سوائے امام حمیدی جنہوں نے تعصب میں آ کر اپنی طرف سے ، اپنی باتوں کو کسی اور کے کلام کے ساتھ ملایا اور بعد کے چند لوگوں نے اس الحاق شدہ کلام کو پیش کیا۔
سب سے پہلے امام صاحب سے صحیح روایت ہیکہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء سے افضل (اہل مکہ کے تابعیں میں سے) کسی کو نہیں دیکھا ۔
مَا رَأَيْتُ رَجُلًا أَفْضَلَ مِنْ عَطَاءٍ»
(أخبار مكة - الفاكهي - ط ٢ ٢/٣٢١ )
٢١٣٥ - حَدَّثَنَا حَكَمُ بْنُ مُنْذِرٍ، نا يُوسُفُ بْنُ أَحْمَدَ، نا أَبُو رَجَاءٍ مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الْمُقْرِئُ، ثنا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَنِيفَةَ يَقُولُ: مَا رَأَيْتُ أَفْضَلَ مِنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ "
٢١٣٦ - وَحَدَّثَنَا حَكَمُ بْنُ مُنْذِرٍ، نا يُوسُفُ بْنُ أَحْمَدَ نا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ خَدَّامٍ الْفَقِيهُ الْعَبْدُ الصَّالِحُ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ الصَّيْرَفِيُّ، سَنَةَ سِتِّينَ وَمِائَتَيْنِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا يَحْيَى الْحِمَّانِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا حَنِيفَةَ يَقُولُ: «مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَفْضَلَ مِنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ وَلَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَكْذَبَ مِنْ جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ»
(جامع بيان العلم وفضله 2/1098)
امام صاحب کے سیرت نگاروں نے یقین کے ساتھ اس بات کا ذکر کیا ہیکہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ امام عطاء رحمہ اللہ کے شاگرد رہے ہیں ، اس بارے میں کوئی دوسری رائے ہے ہی نہیں۔
لیکن اس کے باوجود مخالفین چند روایات پیش کرتے ہیں۔
حدثنا عبد الرحمن نا أبي نا الحميدي نا وكيع نا أبو حنيفة أنه سمع عطاء إن كان سمعه.
(الجرح والتعديل لابن أبي حاتم ١/٢٢٦ )
أَخْبَرَنَا ابن رزق، أخبرنا عثمان بن أحمد، حدّثنا حنبل، حدّثنا الحميديّ، حدّثنا وكيع، حَدَّثَنَا أَبُو حنيفة أنه سمع عطاء- إن كان سمعه-.
(تاريخ بغداد ت بشار ١٥/٥٤٤ )
یہ روایات جس میں امام وکیع رحمہ اللہ شک کے ساتھ کہتے ہیں کہ امام صاحب نے عطاء سے سنا ہے ، بالکل غلط ہیں اور امام وکیع رحمہ اللہ پر بہتان ہیں کیونکہ محدثین نے وہ روایات بیان کیں ہیں جس میں امام وکیع رحمہ اللہ امام ابو حنیفہ کے واسطہ سے امام عطاء سے روایت کرتے ہیں۔ اگر مخالفین کے مطابق امام وکیع شک میں مبتلا تھے تو پھر امام وکیع سے (وکیع -ابو حنیفہ - عطاء ) کی سند سے ہمیں کتب احادیث میں روایات کیوں ملتی ہیں ؟
اگر وکیع رحمہ اللہ شک میں مبتلا تھے تو انہوں نے امام صاحب سے وہ روایات کیوں اخذ کیں جس میں امام صاحب عطاء سے نقل کر رہے ہیں ؟
معلوم ہوا کہ وکیع رحمہ اللہ کسی شک میں مبتلا نہ تھے بلکہ وہ یقین سے کہتے تھے کہ امام صاحب نے عطاء رحمہ اللہ سے سنا ہے ، اس بات کے دلائل میں چند اسناد (جس میں وکیع -ابو حنیفہ - عطاء سے روایت کرتے ہیں) ملاحظہ ہوں۔
٦٠٩٢ - حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً، عَنْ وَلَدِ الزِّنَا يَؤُمُّ الْقَوْمَ، فَقَالَ: «لَا بَأْسَ بِهِ، أَلَيْسَ مِنْهُمْ مَنْ هُوَ أَكْثَرُ صَوْمًا وَصَلَاةً مِنَّا»
( المصنف ابن أبي شيبة - ت الحوت ٢/٣٠)
٢٢٨٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي حنيفة قال: سألت عطاء عنه فقال: لا بأس به.
(المصنف ابن أبي شيبة - ت الشثري ١٢/٩٢)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الْمُقْرِئُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْأَسْدِيُّ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ زَنْجَلَةَ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا أَبُو حَنِيفَةَ قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ عَنِ الصَّلَاةِ خَلْفَ وَلَدِ الزِّنَا؟ فَقَالَ وَمَا بَأْسٌ بِذَلِكَ؟ رُبَّمَا يَكُونُ أَكْثَرَ صَلَاةٍ مِنَّا
(الإرشاد في معرفة علماء الحديث للخليلي ١/٣١٩)
لہذا ثابت ہوا کہ خود وکیع تو امام صاحب کا عطاء سے سماع کو مانتے ہیں البتہ بعد میں کسی راوی نے اپنی طرف سے اضافہ کیا کہ (ان کان سمعہ) اور روایت میں شک ڈالنے کی کوشش کی۔ اور یہ اضافی شک کی عبارت ڈالنے والا امام حمیدی رحمہ اللہ کے علاوہ کوئی نہیں۔ اس لئے کہ یہ روایت ہمیں تاریخ بغداد اور ابن ابی حاتم کی الجرح والتعدیل کے علاوہ نہیں ملی اور سب سے پہلے یہ شک والی روایت ابن ابی حاتم نے نقل کی ہے
حدثنا عبد الرحمن نا أبي نا الحميدي نا وكيع نا أبو حنيفة أنه سمع عطاء إن كان سمعه.
(الجرح والتعديل لابن أبي حاتم ١/٢٢٦ )
جس میں وکیع سے الحمیدی نقل کر رہے ہیں ۔ اور الحمیدی تو امام صاحب سے حد درجہ تعصب رکھتے تھے اور یہ شک والا اضافہ ان کے تعصب کا ایک اور ثبوت ہے ، امام حمیدی نے اپنی طرف سے روایت میں اضافہ کیا جبکہ حمیدی ہی کے معاصر امام ابن ابی شیبہ رحمہ اللہ نے وہ روایات جمع کی ہیں جس میں وکیع - ابو حنیفہ - عطاء کی سند ہے۔ لہذا امام وکیع رحمہ اللہ اس الزام سے بری ہیں۔
امام حمیدی کے تعصب کی ایک اور مثال :
سمعت الحميدي يقول قال أبو حنيفة قدمت مكة فأخذت من الحجام ثلاث سنن لما قعدت بين يديه قال لي استقبل القبلة فبدأ بشق رأسي الأيمن وبلغ إلى العظمين، قال الحميدي فرجل ليس عنده سنن عن رسول الله صلى الله عليه و سلم ولا أصحابه في المناسك وغيرها كيف يقلد أحكام الله في المواريث والفرائض والزكاة والصلاة وأمور الإسلام۔
امام بخاری کہتے ہیں کہ میں نے حمیدی کو یہ کہتے ہوئے سنا انہوں نے کہا کہ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں میں مکہ آیا تو میں نے حجام سے تین سنتیں سیکھی کہ میں اس کے سامنے بیٹھا تو اس نے مجھے کہا قبلے کی طرف منہ کرو ، پھر اس نے میرے سر کے دائیں طرف سے شروع کیا اور استرا ہڈیوں تک پہنچایا۔
حمیدی نے کہا ایسا آدمی جس کے پاس مناسک وغیرہ کی سنتیں نہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہیں نہ صحابہ سے تو وہ میراث ، فرائض ،زکوۃ ،نماز اور دیگر امور اسلام میں کیسے اس کی تقلید کی جائے گی۔
[التاريخ الصغير 2/ 43]۔
جواب :
امام حمیدی رحمہ اللہ نے تو امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو نہ دیکھا ہے نہ ان سے کچھ سماع کیا ہے ۔ امام حمیدی کی پیدائش ، امام صاحب کی وفات کے بعد ہے۔ پھر ان کا امام ابو حنیفہ کی شان گھٹانے کیلئے غیر مستند واقعہ بیان کرنا ، یہ اس بات کی دلیل ہیکہ وہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے چڑ رکھتے تھے اور اس سے بھی عجیب بات ہیکہ امام بخاری رحمہ اللہ نے حمیدی رحمہ اللہ سے اس بات کو نقل کیا جبکہ وہ جانتے تھے کہ ان کا سماع ابو حنیفہ سے نہیں ہے۔
محدث ابن عبد البر مالکی رحمہ اللہ نے فرمایا
أفرط بعض أصحاب الحديث في ذمّ أبي حنيفة، وتجاوزوا الحدّ في ذلك
(جامع بيان العلم وفضله لابن عبد البر 2/1080 )
بعض اصحاب الحدیث نے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے بہت بے اعتدالی کے ساتھ مخالفت کی ہے۔
یہی وہ باتیں تھیں جو بعد کے محدثین و آئمہ جرح و تعدیل نے نظر میں رکھ کر امام صاحب کا دفاع کیا ، اور ان کو ثقہ قرار دیا ، اور ان کے مناقب بیان کئے ورنہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے زمانے کے قریبی اصحاب الحدیث نے تو ان پر بے بنیاد الزامات کی بارش کی ہے ، یا تو تعصب کی وجہ سے یا غلط فہمی کی وجہ سے یا معاصرانہ چشمک یا بعض متعصب متشدد محدثین کی اندھی تقلید کی وجہ سے۔
حمیدی لوگوں کے سامنے ابو حنیفہ کو ابو جیفہ کہتے تھے۔
أخبرنا ابن رزق، أخبرنا عثمان بن أحمد، حدثنا حنبل بن إسحاق قال: سمعت الحميدي يقول: لأبي حنيفة - إذا كناه - أبو جيفة لا يكنى عن ذاك، ويظهره في المسجد الحرام في حلقته والناس حوله
۔ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا نام ابو حنیفہ ( ابو حنیفہ کا معنی ہے دینِ خالص کو مرتب(تدوین) کرنے والا) سے بگاڑ کر ابو جیفہ (مرداروں کا باپ) کہنا ، یہ امام بخاری رحمہ اللہ کے استاد جناب محدث حمیدی کے تعصب کی ایک اور مثال ہیکہ مسجد الحرام جیسی مقدس مسجد میں بیٹھ کر بھی ، ان کو ذرا برابر بھی شرم و حیا نہ آئی اور انہوں نے قرآن کے حکم
《وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ 》
اور ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو (الحجرات آیت 11 )
کی واضح کھلم کھلا مخالفت کی ۔ اگر محدث حمیدی کو فروعی مسائل میں اہل الرائے سے اختلاف تھا تو وہ دلیل سے بات کرتے ، بجائے اس کے انہوں نے انتہائی بدکلامی اور فحش گوئی کو اختیار کیا ، معلوم نہیں انہوں نے اپنے اس گناہ سے توبہ کی یا نہیں ، لیکن ہم پھر بھی ان سے حسن ظن رکھتے ہیں کہ یہ ان کے تعصب کا نتیجہ تھا کہ انہوں نے امام ابو حنیفہ پر اپنا غبار اتارا اور شاید انہوں نے توبہ کر دی ہو ورنہ ارشاد باری تعالی تو کچھ ایسے ہے
{يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ عَسَى أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ وَلَا نِسَاءٌ مِنْ نِسَاءٍ عَسَى أَنْ يَكُنَّ خَيْرًا مِنْهُنَّ وَلَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيمَانِ وَمَنْ لَمْ يَتُبْ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ}
ترجمہ: "اے ایمان والو ٹھٹھا (مذاق) نہ کریں ایک لوگ دوسرے سے، شاید وہ بہتر ہوں ان سے، اور نہ عورتیں دوسری عورتوں سے، شاید وہ بہتر ہوں ان سے، اور عیب نہ لگاؤ ایک دوسرے کو ، اور نام نہ ڈالو چڑانے کو ایک دوسرے کے، بُرا نام ہے گناہ گاری پیچھے ایمان کے، اور جو کوئی توبہ نہ کرے تو وہی ہے بے انصاف۔ (ترجمۂ شیخ الہند)
اللہ محدث حمیدی کی لغزش کو معاف فرمائے ۔
قارئین کرام ، تعصب کی وجہ سے فقہ سے دور محدثین کا یہی وہ رویہ ہے جس کے بارے میں حافظ المغرب امام ابن عبدالبر مالکی رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ
أفرط بعض أصحاب الحديث في ذمّ أبي حنيفة، وتجاوزوا الحدّ في ذلك
(جامع بيان العلم وفضله لابن عبد البر 2/1080 )
یعنی بے شک اصحاب الحدیث نے ، امام ابو حنیفہ پر بے اعتدالی اور بے انصافی سے جروحات اور اعتراضات کئے ہیں۔
امام صاحب ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے خلاف محدث حمیدی کے ذہن میں جو تشدد اور تعصب تھا ، وہی تشدد تقریبا ، امام بخاری رحمہ اللہ کے ذہن میں ، محدث حمیدی سے منتقل ہوا ، اور انہوں نے بھی اپنی کتب میں انتہائی بے اعتدالی کے ساتھ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا تذکرہ کیا ، جن راویوں کے بارے میں خود امام بخاری رحمہ اللہ نے لکھا کہ یہ متروک ہیں ، ان جیسے راویوں سے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے خلاف باتیں درج کیں ، بعد میں یہی اندھا دھند جرح دیگر محدثین نے بھی کی
خلاصہ کلام:
حضرت عطاء ؒ سے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا استفادہ کرنا اس قدر مشہور و معروف ہے اور اتنی زیادہ صحیح روایات سے ثابت ہیکہ اس کے بارے میں اختلاف ہے ہی نہیں ۔ تمام تاریخ دانوں اور سیرت نگاروں نے عطاء رحمہ اللہ کو امام صاحب کے اساتذہ کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ جبکہ اس اعتراض میں 《اگر انہوں نے سماع کیا》یہ الفاظ امام وکیع رحمہ اللہ کے نہیں بلکہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے تعصب رکھنے والے محدث امام حمیدی رحمہ اللہ کے ہیں۔ اس بات کی دلیل یہ ہیکہ مصنف ابن ابی شیبہ ت الحوت ٢/٣٠ جبکہ الارشاد للخلیلی ١/٣١٩ میں امام وکیع رحمہ اللہ خود امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ حضرت عطاءؒ سے پوچھتے ہیں ۔۔ الخ ، لہذا ان روایتوں سے یہ معلوم ہوتا ہیکہ امام وکیع رحمہ اللہ امام صاحبؒ کو امام عطاءؒ کا شاگرد مانتے تھے تبھی تو خود ان سے عطاءؒ کے واسطے سے نقل کر رہے ہیں وگرنہ غیر مستند روایت وکیع رحمہ اللہ جیسا ثقہ محدث کیوں لے ؟ جب وکیع رحمہ اللہ نے یہ بات کی کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے امام عطاء سے سنا ہے ، اس بات کے آگے محدث حمیدی نے اپنے الفاظ ملائے کہ اگر انہوں نے سماع کیا ہے ، اور پھر بعد کے راویوں نے دونوں جملے ساتھ ملا کر نقل کرنا شروع کیا ، اسی لئے امام ابن عبدالبر رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ بعض اصحاب الحدیث نے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے بہت بے اعتدالی/تشدد کے ساتھ مخالفت/جرح/ کی ہے(جامع بیان العلم2/1080)
مزید تفصیل کیلئے دیکھیں "النعمان سوشل میڈیا سروسز " کی ویب سائٹ پر موجود
▪︎ ( تانیب الخطیب ) امام ابو حنیفہ ؒ پر اعتراض نمبر 56 ، 59 ، 68 , 98۔
▪︎ امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ
اعتراض نمبر 13 : ایک حجام (نائی) اور امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے واقعہ کی تحقیق۔
▪︎ دفاع احناف لائبریری میں موجود رسالہ : امام وکیع بن جراح رحمہ اللہ کی حنفیت ، مصنف : مولانا ابو حمزہ زیشان صاحب
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں