محدث حسین بن ابراہیم الجوزقانی کی امامِ اعظم ابو حنیفہؒ پر جرح کا تحقیقی جائزہ محدث حسین بن ابراہیم الجوزقانی نے اپنی کتاب الأباطيل والمناكير والصحاح والمشاهير میں امام ابو حنیفہؒ کے بارے میں 2 مقامات پر سخت جرح کی ہے۔ انہوں نے (ج ۲ ص ۱۱۱) ایک حدیث کے بعد لکھا: «هذا حديث باطل، وأبو حنيفة هذا متروك الحديث، وإبراهيم لم يسمع من عائشة شيئًا» اور دوسرے مقام (ص ۱۷۱) پر بھی فرمایا: «وأبو حنيفة متروك الحديث» یہ جرح ظاہر کرتی ہے کہ محدث جوزقانی نے امام ابو حنیفہؒ کے بارے میں شدت اور تعنت سے کام لیا۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ ان کی جرح کس بنیاد پر ہے اور علمی تحقیق میں اس کی کیا حیثیت بنتی ہے۔ روایت اوّل: مُحرِم کے مرنے کے بارے میں حضرت عائشہؓ کی روایت جوزقانی نے جس روایت کو بنیاد بنا کر امام ابو حنیفہؒ کی تضعیف کی، اس کی سند یوں ہے: بَابٌ: فِي فَضْلِ الْمُحَرَّمِ ٥٠٣ - أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ الْهَرَوَيُّ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَطَاءٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَوْهَرِيُّ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاذٍ...