اعتراض نمبر 5 : امام أبو نعيم الأصبهاني (٤٣٠هـ) اپنی کتاب حلية الأولياء میں نقل کرتے ہیں کہ امام حماد بن زید ، امام ابو حنیفہ کی وفات پر خوش ہو کر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ الحمد اللہ ! زمین صاف ہوئی۔
کتاب حلية الأولياء وطبقات الأصفياء از محدث أبو نعيم الأصبهاني (٤٣٠هـ)
میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر اعتراضات کا جائزہ :
اعتراض نمبر 5 :
امام أبو نعيم الأصبهاني (٤٣٠هـ) اپنی کتاب حلية الأولياء میں نقل کرتے ہیں کہ امام حماد بن زید ، امام ابو حنیفہ کی وفات پر خوش ہو کر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ الحمد اللہ ! زمین صاف ہوئی۔
حدثنا سليمان بن احمد ثنا عبدالله بن احمد بن حنبل حدثني منصور بن أبي مزاحم قال سمعت أبا علي العذري يقول لحماد بن زيد مات أبو حنيفة قال الحمد لله الذي كنس بطن الارض به
امام حماد بن زید ، امام ابو حنیفہ کی وفات پر خوش ہو کر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ الحمد اللہ ! زمین صاف ہوئی۔ (حلية الأولياء وطبقات الأصفياء 6/259)
جواب : أبا علي العذري راوی مجہول ہے ، اس کی کوئی توثیق ہی نہیں ملتی ، نہ کتب رجال میں اس کا کوئی ترجمہ ، لہذا روایت ضعیف ہے ۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں