اعتراض نمبر 6 : امام یعقوب فسوی (م 277ھ) اپنی کتاب المعرفة والتاريخ میں نقل کرتے ہیں قاضی ابو یوسف نے کہا کہ ابو حنیفہ مرجئہ جہمی تھے اور ہم ان سے صرف سبق پڑھتے تھے، دین میں ان کے مقلد نہ تھے۔
کتاب "المعرفة والتاريخ" از یعقوب فسوی
میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر اعتراضات کا جائزہ :
اعتراض نمبر 6 :
امام یعقوب فسوی (م 277ھ) اپنی کتاب المعرفة والتاريخ میں نقل کرتے ہیں قاضی ابو یوسف نے کہا کہ ابو حنیفہ مرجئہ جہمی تھے اور ہم ان سے صرف سبق پڑھتے تھے، دین میں ان کے مقلد نہ تھے۔
حَدَّثَنَا أَبُو جُزْءٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ جَدِّي قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي يُوسُفَ: أَكَانَ أَبُو حَنِيفَةَ مُرْجِئًا؟ قَالَ: نَعَمْ. قُلْتُ: أَكَانَ جَهْمِيًّا؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: قُلْتُ: فأين أنت منه؟ قال: انما كان ابو حَنِيفَةُ مُدَرِّسًا فَمَا كَانَ مِنْ قَوْلِهِ حَسَنًا قَبِلْنَاهُ وَمَا كَانَ قَبِيحًا تَرَكْنَاهُ عَلَيْهِ»
(المعرفة والتاريخ - ت العمري - ط العراق 2/783 )
جواب : سند میں نام غلط درج ہے ، درست نام ابو جزی بن عمرو بن سعید بن سلم ہے جیسا کہ محقق بشار عواد معروف نے تاریخ بغداد میں اسی روایت کے حاشیہ میں تفصیل ذکر کی ہے۔یہ سند ضعیف ہے، سند میں دو راوی
أَبُو جزي بن عَمْرو بن سَعِيد بن سالم
سعيد بن سَلْم بن قتيبة بن مسلم الأمير الباهلي الخراساني
مجہول ہیں۔
مزید تفصیل کیلئے دیکھیں النعمان سوشل میڈیا سروسز کی ویب سائٹ پر موجود
اعتراض نمبر 4 : امام ابو یوسف نے کہا کہ ابو حنیفہ مرجئہ اور جہمیہ میں سے تھے۔
اعتراض نمبر 23: کہ امام ابو یوسف نے کہا کہ ابو حنیفہ مرجئہ اور جہمیہ میں سے تھے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں