امام ابو زرعہ رازی کی غیر مفسر جرح اور قاضی القضاة امام ابو یوسف کی ثقاہت
امام ابو زرعہ رازی کی کتاب "اسامی الضعفاء" (ترجمہ رقم 382) میں فقہ حنفی کے اساطین میں سے ایک عظیم ستون، امام اعظم کے جلیل القدر شاگرد اور قاضی القضاة امام ابو یوسف رحمہ اللہ کے بارے میں جو کلام نقل کیا گیا ہے:
الذي كان على القضاء، يعني صاحب أبي حنيفة. [أسامي الضعفاء لأبي زرعة الرازي (ترجمة رقم ٣٨٢)].
مذکورہ بالا کلام ایک غیر مفسر جرح (ایسی تنقید جس کی وجہ بیان نہ کی گئی ہو) کی حیثیت رکھتا ہے ، اور ایسی غیر مفسر جرح قبول نہیں کی جاتی۔
امام ابو یوسف رحمہ اللہ کی توثیق، تعدیل اور امانت و دیانت پر خود فنِ حدیث کے سخت گیر اور متشدد ناقدین (جیسے امام یحییٰ بن معین، امام نسائی، اور امام ابن حبان رحمہم اللہ) سمیت جمہور محدثین کی صریح اور واضح مہریں ثبت ہیں۔ لہذا، جمہور کی اس قوی، روشن اور واضح توثیق کے سامنے ابو زرعہ رازی کی یہ مبہم اور بے دلیل جرح مردود اور ناقابلِ التفات ہے۔
تفصیل کیلئے دیکھیں "النعمان سوشل میڈیا سروسز " کی ویب سائٹ پر موجود
سلسلہ دفاع قاضی ابو یوسف ؒ : قسط نمبر1 : قاضی القضاۃ امام یعقوب بن ابراہیم ابو یوسف الأنصاریؒ (متوفی ۱۸۲ھ) کی تعریف ، توثیق اور تحسین
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں