اعتراض نمبر 86 :
کہ ابوحنیفہ نے کہا کہ میں تم سے جو بیان کرتا ہوں اس کا اکثر خطا ہوتا ہے۔
أخبرني الحسن بن أبي طالب، حدثنا عبيد الله بن محمد بن حبابة، حدثنا عبد الله بن محمد البغوي، حدثنا ابن المقرئ، حدثنا أبي قال: سمعت أبا حنيفة يقول: ما رأيت أفضل من عطاء، وعامة ما أحدثكم به خطأ.
أخبرني ابن الفضل، أخبرنا دعلج بن أحمد، أخبرنا أحمد بن علي الأبار، حدثنا محمود بن غيلان، حدثنا ابن المقرئ قال: سمعت أبا حنيفة يقول: عامة ما أحدثكم به خطأ.
الجواب :
میں کہتا ہوں کہ خطیب نے اس کو دو سندوں سے پیش کیا ہے۔ پہلی سند میں البغوی ہے اور اس کے بارہ میں ابن عدی کہتے تھے کہ بے شک بغداد کے مشائخ کا اس کی تضعیف پر اتفاق تھا۔
اور دوسری سند میں دعلج ہے اور اس کے پاس ابوالحسین العطار اور علی بن الحسین الرصافی جیسے لوگ کئی چیزیں داخل کرتے تھے اور اس میں الابار بھی ہے۔
اور یہ روایت بھی دعلج کی کاروائی ہو سکتی ہے۔
اور شاید کہ ابن المقری کے بعد والے کسی روای نے حدثکم میں ہمزہ زائد کر کے احدثکم کر دیا ہو اور ان کا کلام راویوں میں سے کسی راوی کی غلطی کے ضمن میں تھا۔
اور راوی ابن المقرٸ سے اس کی عبارت ضبط نہ کر سکا ورنہ تو تصور نہیں کیا جاسکتا کہ ابو عبد الرحمن بن عبد اللہ بن یزید المقری ابوحنیفہ کو اس واقعہ کے بعد بھی لازم پکڑے رکھتے اور ایسا کلام سننے کے بعد بھی اس سے سماعت کرتے رہتے۔
جبکہ حال یہ ہے کہ وہ اس سے بہت زیادہ سماعت کرنے والوں میں سے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ بات بھی ہے کہ اس جیسی کلام بالکل کسی عقلمند سے صادر نہیں ہو سکتی اور ابوحنیفہ کی عقل کا وزن اگر اس کے طبقہ کے اہل عقلوں کے ساتھ کیا جاتا تو وہ اس سے بھاری ہوتی تھی اور اس کی شہادت ان کے مخالفین بھی دیتے ہیں۔
اور شاید یہ قصہ گھڑنے والے نے یہ قصہ گھڑتے وقت غور نہ کیا تاکہ اللہ تعالی اس کو گواہوں کی جماعت کے سامنے رسوا کرے[1]۔
امام کوثری کا کلام مکمل ہوا۔
[1]۔جواب :
اعتراض نمبر 25 : ابوحنیفہ نے کہا کہ میں تم سے جو بیان کرتا ہوں اس کا اکثر خطا ہوتا ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں