اعتراض نمبر 43 : امام ابن عدی الجرجانیؒ (م 365ھ) اپنی کتاب الكامل میں نقل کرتے ہیں کہ شریک کہتے ہیں: اگر کوفہ کے ہر ایک حصّے (محلے) میں شراب بیچنے والا ایک شرابی ہو تو یہ اس سے بہتر ہے کہ ایسا شخص ہو جو ابو حنیفہ کی رائے کی بات کرے (یعنی ان کے طریقے پر فتویٰ دے)
کتاب الكامل في ضعفاء الرجال از محدث امام ابن عدی الجرجانیؒ (م 365ھ) میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر اعتراضات کا جائزہ : اعتراض نمبر 43 : امام ابن عدی الجرجانیؒ (م 365ھ) اپنی کتاب الكامل میں نقل کرتے ہیں کہ شریک کہتے ہیں : اگر کوفہ کے ہر ایک حصّے (محلے) میں شراب بیچنے والا ایک شرابی ہو تو یہ اس سے بہتر ہے کہ ایسا شخص ہو جو ابو حنیفہ کی رائے کی بات کرے (یعنی ان کے طریقے پر فتویٰ دے ) حَدَّثَنَا عَبد اللَّه بْنُ مُحَمد بن عَبد العزيز، حَدَّثني منصور بن أبي مزاحم سمعت شَرِيكا يقول لأن يكون في كل ربع من أرباع الكوفة خمار يبيع الخمر خير من أن يكون فيها من يقول بقول أبو حنيفة . عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز نے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھے منصور بن ابی مزاحم نے حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں: میں نے شریک کو یہ کہتے ہوئے سنا: "یہ بات میرے نزدیک بہتر...