اعتراض نمبر ۴۸: ایک شرابی نے اپنے شراب پینے کا اقرار کیا لیکن اس وقت اس کے منہ کی شراب کی بدبو چلی گئی تو باوجود اس کے اقرار کے اسے حد نہیں لگے گی۔
اعتراض نمبر ۴۸:
إن أقر بعد ذهاب رائحتها لم يحد عند أبي حنيفة وأبي يوسف. (هدايه يوسفي جلد ٢ ص ٥٢٩ باب حد الشرب)
یعنی ایک شرابی نے اپنے شراب پینے کا اقرار کیا لیکن اس وقت اس کے منہ کی شراب کی بدبو چلی گئی تو باوجود اس کے اقرار کے اسے حد نہیں لگے گی۔
جواب:
(درایت محمدی ص ۹۹، ہدایت محمدی ص ۱۰)
ہدایہ شریف کی اس عبارت کے آگے امام محمد کا قول لکھا ہے:
وقال محمد يحد.
ابن الہمام نے فتح القدیر میں اس کو صحیح لکھا۔ چنانچہ فرمایا:
فقول محمد هو الصحيح. (ج ۲ ص ۶۱۸)
اور غایۃ البیان میں قولِ محمد کو ترجیح دی گئی ہے۔ بحر الرائق میں بھی قولِ محمد کو "أدفع من جهة المعنى" کہا گیا ہے۔
فقہاء نے قولِ امام محمد کو صحیح فرمایا، پھر کیا اعتراض؟
امام محمد دیگر تلامذۂ امام اعظم رحمہ اللہ کے جملہ اقوال امام اعظم رحمہ اللہ کے ہی اقوال ہیں۔
صرح به الشعراني في ميزانه والشامي في تصانيفه.
-----------------------------------------------------------------------------------------------------
پیشکش: النعمان سوشل میڈیا سروسز
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں